اجزائے  ترکیبی:

ڈبل روٹی کے پیس: 2 عدد

چاول پسے ہوئے:دو مُٹھی کم و بیش تین کھانے کے چمچ

الائچی: پسی ہوئی دو سے تین عدد

چینی:تین بڑے چمچ کھانے والے

خُشک دودھ: چار چھوٹے ساشے)اس کی مقدار بڑھانا چاہیں تو بڑھا سکتے ہیں)

آئل: دو سے تین چمچ

دودھ : ایک لیٹر

ترکیب:

(1)ڈبل روٹی کے ٹکڑے (Pieces)کر لیجئے اور ان ٹکڑوں کو گرائنڈر میں بِالکل باریک پِیس لیں یا ہاتھوں کی مدد سے باریک چُورا کرلیں۔

(2)اب ڈبل روٹی کے اس چُورے کو فرائی پین میں ایک سے دو منٹ کیلئے فرائی (Fry) کرلیں۔

(3)چینی کے 3 بڑے چمچ فرائی پین میں ڈال کرپھیلا دیں اور ہلکی آنچ پر رکھ دیں۔

(4) جب چینی پگھل جائے (خود بخود پگھل جائے گی اس دوران چمچ نہیں چلانا) تو چُولہے سے ہٹا کر کسی اسٹیل کی پلیٹ میں چکنائی (Oil) لگا کر پھیلا دیں۔

(5)جب پگھلی ہوئی چینی (Caramel) ٹھنڈی ہو کر کڑک (Hard) ہوجائے، تو اسے چمچ (Spoon) کی مدد سے توڑ لیں اور گرائنڈ (Grind) کرلیں۔

(6)بریڈ کرمبز(Breadcrumbs)،گرائنڈ چینی، خُشک دودھ، الائچی پِسی ہوئی، چاول پسے ہوئے (چاولوں کو خشک پیس لیں، بھگونے کی ضرورت نہیں) ان تمام اجزا کو ایک بڑے پیالے میں ڈال کر مِکس کر لیں۔

(7)کسی پتیلی میں دودھ ڈالیں اور یہ سارامِکسْچَر (Mixture) ڈال کر گاڑھا ہونے تک پکائیں۔

(8)جب کھیر گاڑھی ہو جائے تو چولہے سے اُتار لیں ، چاہیں تو اپنی پسند کے میوہ جات (Dry Fruit) بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ لیجئے! مزیدار اور سَستی کھیر تیار ہے۔

نوٹ: اس مکسچر کو ایک مہینے تک محفوظ کر سکتے ہیں اور جب چاہیں استعمال کرسکتے ہیں۔