عبادت کا سب سے افضل دن

سوال:وہ کونسا دن ہے جس میں عبادت کا ثواب سب سے زیادہ ملتا ہے ؟

جواب:مفسرِ شہیر،حکیمُ الامّت،حضرت مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃ الرحمٰن تحریر فرماتے ہیں:جمعہ کا دن تمام دنوں سے افضل ہے کہ اس میں ایک نیکی کا ثواب ستر گنا ہے اور دُرود دوسری عبادتوں (یعنی نفل عبادتوں) سے افضل (ہے)۔ لہٰذا افضل دن میں افضل عبادت کرو (یعنی جمعہ کے روز خوب دُرود و سلام پڑھو)۔(مراٰۃ المناجیح، 2/323)

وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد