دعوت اسلامی کے شعبہ FGRF پاکستان بھر میں سیلاب متاثرین کی بڑھ چڑھ کر خدمت کررہی ہے۔FGRF سیلاب متاثرین میں خشک راشن، پکا ہواکھانا، پینے کا صاف پانی اور نقد رقم تقسیم کررہی ہے۔ نہ صرف یہ اشیاء بلکہ ان کی عارضی رہائش کے لئے کئی مقامات پر خیمہ بستی بھی قائم کررہی ہے۔

مختلف مقامات میں سے ایک خیمہ بستی جیکب آباد میں قائم ہے۔ 9ستمبر 2022ء کو جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے جیکب آباد کی خیمہ بستی کا دورہ کیا اور وہاں ہونے والے امدادی کاموں کا جائزہ لیا۔

جانشین امیر اہلسنت نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور پریشانی کی حل کے لئے دعا فرمائی۔

اس موقع پر رکن شوریٰ قاری محمد ایاز عطاری اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔