پچھلے چند دنوں سے حاجی رفیع العطاری اور ان کی صاحبزادی  بیمار ہیں۔

امیر اہلِ سنت نے اپنے آڈیو پیغام کے ذریعے ان سے عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعائیں کیں۔ آپ نے انہیں صبر و ہمت سے کام لینے کی ترغیب دلائی اور مدنی پھول ارشاد فرمائے۔

پیغام عطار

چار نعمتیں

اسلام کے دوسرے خلیفہ حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنہ ار شاد فرماتے ہیں: جب مجھ پرکوئی مصیبت آتی ہے تو اس وقت مجھے اللہ پاک کی یہ چار نعمتیں حاصل ہوتی ہیں ۔

٭وہ مصیبت میرے دین میں نہیں ہوتی۔ ٭میں اللہ پاک کی رضا پرراضی رہتا ہوں۔ ٭ اس وقت مجھ پر اس سے بڑ ی کوئی مصیبت نہیں ہوتی۔ ٭ مجھے اس مصیبت پرثواب کی امید ہوتی ہے ۔

یار ب المصطفٰے جل جلالہ و صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حاجی رفیع العطاری اور ان کی صاحبزادی کو شفائے کاملہ عاجلہ نافعہ عطا فرما۔ یا اللہ پاک انہیں صحتوں راحتوں عافیتوں عبادتوں ریاضتوں دینی خدتوں بھری طویل زندگی عطا فرما۔ مولائے کریم یہ بیماری یہ دکھ یہ پریشانی ان کے لئے گناہوں کا کفارہ ،ترقی درجات کا باعث اور جنت الفردوس میں بے حساب داخلے اور جنت الفردوس میں تیرے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کے پڑوس پانے کا سبب بن جائے۔ یا اللہ پاک انہیں صبر عطا فرما صبرپرڈھیر سارا اجرعطا فرما اور رحمت کی خاص نظر فرما۔

لَا باسَ طَھُور ان شا اللہ- لَا باسَ طَھُور ان شا اللہ- لَا باسَ طَھُور ان شا اللہ