حاجی محمد حنیف عطاری، حاجی عامر عطاری اور عبدالقادر عطاری کے والد محترم حاجی عبدالرزاق عطاری 4شوال المکرم 1441ہجری کو 61سال کی عمر میں حیدرآباد میں انتقال فرماگئے، انتقال کی خبر ملنے پر امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے تمام سوگواروں سے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت و بلندیِ درجات کے لئے دعائیں کیں، انہیں صبر کی تلقین فرمائی اور کتاب شعب الایمان سے حدیث مبارکہ پیش فرماتے ہوئے کرونا وائرس کے سبب پیدا ہونے والی مشکلات میں رسول اللہ کی دکھیاری امت کےساتھ خیرخواہی کرنے کا ذہن دیا نیز اپنے چاہنے والوں کو دعوت اسلامی کے مدنی کام کرنے کی تلقین کرنے کی درخواست کی اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔