تاریخِ اسلام میں ایسے کئی بزرگانِ دین  رحمہم اللہ المبین گزرے ہیں جنہوں نے اپنے قلم کے ذریعے دینِ اسلام کو ترقی و عروج دیا اور اپنی تمام تر زندگی علمِ دین حاصل کرنے اور اسے پھیلانے میں صرف کردی۔دنیا میں سب سے زیادہ اسلامی کتابیں لکھنے والے علمائے کرام رحمۃُ اللہِ علیہم میں نویں صدی کے مُجَدِّد، حافظُ الحدیث، شیخ الاسلام حضرت علامہ امام جلالُ الدین سُیُوطی شافعی رحمۃُ اللہِ علیہ بھی ہیں۔

امام جلالُ الدین سُیُوطی شافعی رحمۃُ اللہِ علیہ کی سیرت کے بار ےمیں آگاہی دینے اور لوگوں کو علمِ دین حاصل کرنے کا ذہن دینے کے لئے اس ہفتے شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقانِ رسول کو21 صفحات کا رسالہ ”فیضانِ امام جلال الدین سیوطی شافعی رحمۃ اللہ علیہ پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے / سننے والوں کو دعاؤں سے نوازا ہے۔

دعائے عطار

یاربَّ المصطفٰے! جو کوئی 21 صفحات کا رسالہ ”فیضانِ امام جلال الدین سیوطی شافعی رحمۃ اللہ علیہ پڑھ یا سُن لے اُسے بزرگانِ دین رحمۃ اللہ علیہم کی سیرت کے مطابق زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرما اور اُس کو ماں باپ سمیت جنت الفردوس میں داخلہ نصیب کر۔

اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النّبیّٖن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ آڈیو میں سننے اور ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:

Download