بنتِ
رسول اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم، حسنین
کریمین کی والدہ ٔماجدہ، زوجۂ مولانا علی مشکل کشا، خاتونِ جنت حضرت سیدتنا فاطمۃ
الزہراء رضی اللہُ عنہا کو رب
تبارک و تعالیٰ نے بہت عزت و شان سے نوازا ہے جس کی سب سے بڑی وجہ دین اسلام کی
خاطر آپ کی بے پناہ قربانی ہیں۔
آپ رضی اللہُ عنہا کےفضائل
سے عاشقانِ رسول کے دلوں کو اُجاگر کرنے کے لئے شیخ طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ
محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے 21 صفحات کا رسالہ ”فیضانِ
فاطمۃ الزہرا“ پڑھنے/سننے کی
ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔
دعائے عطار
یا اللہ پاک! جو کوئی 21 صفحات کا رسالہ ”فیضانِ
فاطمۃ الزہرا“ پڑھ یا سن لے
اُس کو صحابہ و اہل بیت کے طفیل دونوں جہانوں میں شاد و باد رکھ۔ اللّٰھم اٰمین بجاہِ خاتَم النبیّن صلی
اللہ علیہ واٰلہٖ و سلم
یہ رسالہ آڈیو میں سننے اور اردو سمیت کئی زبانوں میں ڈاؤن
لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے: