02ستمبر
کو دنیابھر میں ہر سال تنظیمی سطح پر”یومِ دعوتِ اسلامی“منایا جاتا ہے۔اس دن
اجتماعات منعقد ہوتے ہیں، شکرانے کے نوافل ادا کئے جاتے ہیں اور مدنی چینل پر
مختلف پروگرامز نشر ہوتے ہیں۔
2024ء
میں بھی عنقریب 02 ستمبر ”یومِ دعوتِ اسلامی“ آرہا ہے۔ اسی سلسلے میں بانیٔ دعوتِ
اسلامی شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نےاپنے مریدین و محبین سمیت تمام
عاشقان رسول کو اس ہفتے 45 صفحات کا رسالہ ”فیضانِ دعوتِ اسلامی“ پڑھنے
/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازاہے۔
دعائے
عطار
یاربَّ
المصطفٰے! جو کوئی ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے خصوصی شمارے ”فیضانِ دعوتِ اسلامی“ کے 45
صفحات میں سے کم از کم 12 صفحات پڑھ یا
سُن لےاُس کو کم از کم بارہ حج مبرور نصیب فرما۔
یہ
رسالہ آڈیو میں سننے اور ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے: