دنیا میں سب سے بڑا اور
چھوٹا روزہ کہاں ہوگا؟
(شعبہ اوقاتُ الصلوۃ،دعوتِ اسلامی)
اَلْحَمْدُلِلّٰہ!2021/ 1442 ھ کا رمضان المبارک تشریف
لاچکا ہے۔دنیا بھر کے عشاقِ رمضان اللہ پاک کے اس مقدس مہمان کو مرحبا
کہنے کے لیے بے تاب تھے۔ یاد رہے کہ روزے کا دوسرا نام صبر ہے اور صبر پر اجر ہی اجر ہے۔جو روزہ دار جتنی
زیادہ بھوک وپیاس وغیرہ کے سبب مشقت برداشت کرے گا اتنا ہی اجر کا مستحق ہوگا۔ جن
ممالک میں روزے کا دورانیہ جتنا زیادہ ہوگا وہاں کے عشاقِ رمضان کو اتنا ہی اجر
کمانے کا موقع ملے گا۔آئیے اس مضمون میں ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ دنیا بھر میں سب سے
زیادہ طویل اور سب سے کم دورانیہ کا روزہ کن ممالک میں اور کیوں ہوگا؟
روزہ
چھوٹا بڑا ہونے کی وجہ
یاد رہے کہ روزے کا وقت
صبح صادق سے غروبِ آفتاب تک ہے۔چونکہ سورج چھ ماہ شمالی دنیا میں رہتا ہے اور چھ ماہ جنوبی دنیا میں۔ لہذا جب سورج شمالی
دنیا میں آئے گا تو شمالی دنیا بشمول
پاکستان دن بڑا اور رات چھوٹی ہوگی جبکہ جنوبی دنیا کا دن چھوٹا اور رات بڑی ہوگی۔یوں ہی جب سورج
جنوبی دنیا میں چھ ماہ رہے گا تو وہاں کے دن بڑے اور راتیں چھوٹی ہوگی اور شمالی
دنیا میں معاملہ برعکس یعنی راتیں بڑی اور دن چھوٹے ہوں گے۔
21مارچ سے 23ستمبر تک سورج شمالی دنیا میں رہتا ہے ۔ان چھ
ماہ میں یہاں گرمی اور جنوبی دنیا میں سردی کا موسم ہوتا ہے جبکہ 23 ستمبر سے 21 مارچ تک جنوبی دنیا میں ہوتا ہے لہذا سورج کے
قریب ہونے کے سبب جنوبی دنیا میں گرمی اور شمالی دنیا بشمول پاکستان سردی ہوتی ہے۔
چونکہ 1442 /2021 کا رمضان شریف اپریل ،مئی میں آرہا ہے لہذا شمالی دنیا
والوں کے لیے روزہ بڑا اور جنوبی دنیا والوں کے لیے چھوٹا ہوگا۔اب ہم وہ چارٹ پیش
کرتے ہیں کہ جس سے دنیا کے بڑے سے بڑے اور
چھوٹے سے چھوٹے روزے کا دورانیہ آپ جان سکیں گے:
دنیا کے ممالک میں سب سے
بڑا روزہ
٭ٹورمسو (ناروے) Tromso Norway : 22
گھنٹے 50 منٹ
٭بوڈو(ناروے) Bodo Norway:21 گھنٹے 56 منٹ
٭اوسلو (ناروے) Oslo Norway: 20 گھنٹے 35 منٹ
٭کوپن ہیگن (ڈنمارک) Copenhagen
Denmark : 20 گھنٹے 13 منٹ
٭اوڈینسی (ڈنمارک)Odense Denmark: 20 گھنٹے 08 منٹ
دنیا کے ممالک میں سب سے
چھوٹا روزہ
٭پونٹا اریناس
(چلی) Punta Arenas Chile: 10گھنٹے 47 منٹ
٭دونیدین (نیوزی
لینڈ) Dunedin New zealand : 11گھنٹے 18 منٹ
نوٹ:پاکستان میں روزے کا دورانیہ سب سے بڑا ”چترال : 15 گھنٹے
45 منٹ “اور سب سے چھوٹا ”نگر پارکر 14 گھنٹے 40 منٹ“ ہوگا۔