19شعبان المعظم کی شب ہونے والے پروگرام ’’دلوں کی راحت‘‘ میں امیر اہل سنت نے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔ اس موقع پر آپ کا کہنا تھا کہ  صرف دین کی خدمت ہی اللہ کی رضا نہیں بلکہ دکھیاری امت کی خدمت بھی دین کی ہی خدمت ہے۔

امیر اہلسنت نے امت کی خدمت کے حوالے سے سماجی و فلاحی تنظیموں کی رہنمائی فرماتے فرمایا کہ ہمیشہ نیت درست رکھنی چاہیئے، نام کے لئے نہیں بلکہ اللہ کی رضا کے لئے کام کریں۔ کسی دنیاوی ایوارڈ، انعام کی لالچ نہیں ہونی چاہیئے۔

اس موقع پر نگران شوریٰ نے لاک ڈاؤن طویل ہونے کی صورت میں ایک مرتبہ پھر تھیلیسیمیا اور دیگر امراض کے مریضوں کے خون کی کمی کو پورا کرنے کیلئے دعوت اسلامی کے تحت ایک مرتبہ پھر 20، 21، 22 اپریل کو بلڈ کیمپس لگانے کا اعلان کردیا۔

امیر اہلسنت نے والدین کو بچوں میں یکسانیت رکھنے کے حوالے سے مدنی پھول دیتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ والدین کو تمام بچوں سے برابر کا پیار و محبت رکھنا چاہئے یہ نہ ہوکہ ایک سے محبت کے چکر میں دوسرے میں احساس کمتری پیدا ہو۔