پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ اسٹچفورڈ برمنگھم یوکے میں مدنی مشورہ ہوا جس میں جامعۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ کے اسلامی بھائی سمیت دیگرذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران ریجن برمنگھم یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے جامعۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ کی نئی شاخ کھولنے کے لئے عمارتیں خریدنے، مدرسۃ المدینہ میں حفظ کی کلاسز کا آغاز کرنے اور جامعۃ المدینہ میں داخلوں کے حوالے سے گفتگو کی۔

اس موقع پر نگران کابینہ ویسٹ مڈلینڈ شہزاد عطاری بھی موجود تھے۔


پچھلے دنوں برمنگھم سٹی کونسل کے سابق معاون رہنما انصر علی خان نے دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ اسٹچفورڈ برمنگھم کا دورہ کیا جہاں انہیں دینی کاموں کا تعارف، حالیہ دنوں میں ہونے والے دینی و فلاحی کام اور آئندہ کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

انصر علی خان نے دعوت اسلامی کی خدمات کو سراہا اور نہایت خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر سابق برمنگھم سٹی کونسل کا کہناتھا کہ میری ایک خواہش تھی کہ برمنگھم میں ایسا دینی ادارہ قائم ہو جو معاشرتی اعتبار سے مؤثر خدمات سرانجام دے،اَلْحَمْدُ لِلّٰہ اس خواہش کو دعوت اسلامی پورا کررہی ہے ۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شب و روز  کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یورپین یونین ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈنمارک، سویڈن ، ناروے، جرمنی، بیلجیم، فرانس ، ہالینڈ، اسپین اور آسٹریاکی کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ شب و روز پر مقرر ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور شب و روز کے دینی کام مضبوط کرنے نیز ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے تحریری مقابلے میں حصہ لینے کے حوالے سے کلام کیا،کابینہ مشاورتوں کے وقت پر جدول جمع کروانے پر ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ان کی حوصلہ افزائی بھی کی۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام10 جون2021ء سے یو کے لندن (London)ریجن میں 30 دن پر مشتمل کورس بنام ”فیضانِ تجوید و نماز“ کاآغاز ہوا جس میں30 اسلامی بہنوں نے شرکت کررہی ہیں۔

اس کورس میں اسٹوڈنٹس کو تجوید(مدنی قاعدہ)، فقہ(وضو،غسل ،اذکارِ نماز مع پریکٹیکل )اور دیگر اہم شرعی مسائل سیکھنے کا موقع فراہم کیا جارہا ہے۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرہ میں امیر اہل سنت دامت برکاتھم العالیہکسی ایک رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے/سننے والوں کو اپنی خاص دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یاسننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل سنت دامت برکاتھم العالیہکی بارگاہ میں پیش کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل سنتدامت برکاتھم العالیہ نے رسالہ”بادشاہ کی سڑی ہوئی لاش“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں نارتھ امریکہ ریجن (امریکہ +کینیڈا) کی کم و بیش 1ہزار94 اسلامی بہنوں نے رسالہ” بادشاہ کی سڑی ہوئی لاش“ پڑھنے/سننے کی سعادت حاصل کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں کینیڈا کے شہر تھورن کلف کی ڈویژن نگران اسلامی بہن کا اپنی ذیلی مشاورت کے ہمراہ مدنی مشورہ ہوا۔

ڈویژن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور آٹھ دینی کاموں کو مضبوط کرنے کے حوالے سے کلام کیا نیز اسلامی بہنوں کوہفتہ وار سالہ کارکردگی،رسالہ نیک اعمال اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے کےاہداف دئیے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں کینیڈا کے شہر مسی ساگا کی ڈویژن نگران اسلامی بہن کا اپنی ذیلی مشاورت کے ہمراہ بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا۔

ڈویژن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور آٹھ دینی کاموں کو مضبوط کرنے کے حوالے سے کلام کیا نیز اسلامی بہنوں کو نئے مقامات پر ہفتہ وار اجتماعات شروع کرنے،رسالہ نیک اعمال اور گھر درس کی ترکیب کو مضبوط کرنے کےاہداف دئیے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا کی کابینہ نگران اسلامی بہن کا ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں کے ہمراہ بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی مشورہ ہوا۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور آٹھ دینی کاموں کو مضبوط کرنے کے حوالے سے کلام کیا نیز کارکردگی شیڈول کی تفہیم کی اور ہفتہ وار رسالہ کارکردگی کو مضبوط کرنے کے حوالے سے اہداف دئیے۔


شعبہ بین الاقوامی امور دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں اسلام آباد ریجن کے مختلف ذمہ داران سے شیڈول نگران مجلس سید احسن شاہ عطاری نے بیرونِ ملک سفر کے حوالے سے سید ریاض عطاری، نگران زون محمد لیاقت عطاری ، اڈیالہ فیضان مدینہ میں رکن شوری حاجی بلال عطاری ، رکن ریجن جامعۃالمدینہ طاہر سلیم عطاری ، نگران جہلم چکوال زون حاجی علی ستی و دیگر سے مدنی مشورہ کیا۔اس موقع پر نگران زون محمد لیاقت عطاری نے ستمبر 2021 میں بیرون ملک 1 ماہ مدنی قافلے میں سفر کرنے کی نیت کی جبکہ رکن شوری حاجی بلال عطاری سے بیرونِ ملک سفر کے موضوع پر تبادلۂ خیال ہوا مزید اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے اپنے تجربات کی روشنی میں بیرون ملک سفر کے لئے مبلغین کی تلاش کے حوالے سے تربیت فرمائی اور اپنے قیمتی مدنی پھولوں سے نوزا۔(رپورٹ: نعمان عطاری انٹرنیشنل ٹریول ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد ریجن)

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  10 جون2021ء کو عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن کا عمان سے برونائی سفر کرنے والی اسلامی بہن ، مدنی ریجن نگران اور عمان کی نگران اسلامی بہن کے ساتھ بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا ۔

عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے برونائی میں اسلامی بہنوں کے دینی کام کا آغاز کرنے کےلئے اہداف دیئے نیز مدنی مرکز کے دئیے گئے مدنی پھولوں کے مطابق دینی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں جنوبی کوریا کے شہر انچن میں بذریعہ اسکائپ ون ڈے سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں 11اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

فاریسٹ ریجن نگران اسلامی بہن نے ”مدینہ شریف کی خصوصیات“ کے موضوع پر بیان کیا اور سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو مدینے شریف کے مقامات مقدس کے بارے میں بھی بتایا نیز بزرگان دین کے مدینہ شریف سے محبت ا ورآداب و احترام کے واقعات بھی بیان کئے۔


9 جون 2021ء کو دعوت اسلامی کی نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن کا مدنی ریجن نگران اسلامی بہن  کے ساتھ بذریعہ لنک مدنی مشورہ ہوا۔

مدنی مشورے میں سالانہ ڈونیشن کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، ذمہ داریاں دینے سے متعلق گفتگو ہوئی اور مدرسۃ المدینہ بالغات کا درجہ شروع کرنے کے اہداف پر تبادلۂ خیال ہوا۔