دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام22 جون2021ء سے یوکے لندن ریجن کی ویسٹ لندن کابینہ کے علاقے ہنسلو (Hounslow) میں تین روز پر مشتمل کورس بنام ”اسلامک ہیروز“ کا سلسلہ جاری ہے جس میں مقامی اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔یہ کورس انگلش زبان میں ہورہا ہے جبکہ اس کا دورانیہ 1گھنٹہ ہے۔

اس کورس میں صحابہ اکرام اور بزرگان دین رضی اللہ عنھم اجمعینکی سیرت مبارکہ ،دین اسلام کی خدمت اور راہ خدا عزوجلمیں دی گئی قربانیوں کا بیان کیا جارہا ہے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ  و محفل نعت کے زیر اہتمام یوکے لندن ریجن ویسٹ لندن کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور کارکردگی میں مزید بہتری لانے کےلئے علاقائی دورہ اور دینی حلقے کے مدنی پھول دئیے نیز محفل نعت،اجتماعات اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو بڑھانے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  یوکے لندن (London)ریجن میں سہ ماہی مدنی مشورہ ہواجس میں ریجن تا ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ شارٹ کورسز کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور کارکردگی میں بہتری کے حوالے سے مدنی پھول دئیے نیز مزید کورسز کا انعقاد کروانے کی ترغیب دلائی اور نئے آنے والے کورسز کے نکات سمجھائے۔


شیخ طریقت امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی دینی تحریک کا آغاز فرمایاچنانچہ جون 2021ء میں پیر شریف کو تنظیمی لحاظ سے یوکے کی ریجن لندن، مانچسٹر، برمنگھم، اسکاٹ لینڈ اور بریڈ فورڈ(London, Manchester , Birmingham, Scotland, Bradford)میں یوم قفل مدینہ منایا گیا جن میں الحمدللہ عزوجل! 337 اسلامی بہنوں نے کم و بیش 1 دن کا قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی۔ 40 اسلامی بہنوں نے 3 دن کا ایام قفل مدینہ منایا جبکہ 721 اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ  و محفل نعت کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے برمنگھم ریجن نارتھ برمنگھم (North Birmingham) میں محفل نعت کا انعقاد ہوا جس میں کم وبیش 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور محفلِ نعت میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام   گزشتہ دنوں یوکے برمنگھم ریجن کے ویسٹ مڈلینڈز(West Midlands) میں کابینہ مشاورت اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور 8 دینی کاموں کو بہتر بنانے کے حوالے سے نکات پیش کئے ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں بیرون ممالک کی تمام علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن عالمی مجلس علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور درست انداز سے کارکردگی تیار کرنے پر کلام کیا نیز دینی حلقے کی مضبوطی پر کلام ہوااور انفرادی عمل بڑھانے کی ترغیب دلائی۔اپنی ماتحت اسلامی بہنو ں میں دینی کام کا جذبہ کیسے بڑھایا جائے؟، حقیقی ترقی کیا ہے اور کیسے ملتی ہے اس کے نکات پیش کئے ۔


    دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں جنوبی کوریا چائنہ اور ہانگ کانگ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں پہلی سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

فاریسٹ ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں میں ترقی کے حوالے سے مدنی پھول دئیے نیز ذمہ داری کی تبدیلی پر کئے جانے والے دینی کاموں کے حوالے سے نکات بھی دئیے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے  زیر اہتمام گزشتہ دنوں تنزانیہ دارالسّلام میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 28 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ملک سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اورتربیتی اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو میت کو غسل دینے کا مکمل طریقہ کار سکھایا نیز اس شعبے کے تحت دینی کاموں میں حصہ لینے کی بھی ترغیب دلائی۔


Under the supervision of ‘Majlis short courses for Islamic sisters’, a Madani Mashwarah of responsible Islamic sisters was conducted via Skype in UK Region in previous days. Zone responsible Islamic sisters from Birmingham, London, Manchester, Scotland and Bradford had the privilege of attending this spiritual Mashwarah.

Region responsible Islamic sister (Majlis short courses for Islamic sisters) followed up the Kaarkardagi (performance) of the attendees [Islamic sisters], did their Tarbiyyah and gave them the points on submitting the performance and the monthly performance schedule. Moreover, she gave them the mindset of improving the department’s religious activities, and a Mashwarah was conducted on designing the short courses for children and teenagers. Also, she discussed on holding a Tarbiyyati session for preparing the new Madrasaat. 


Under the supervision of ‘Majlis short courses for Islamic sisters’, the courses, namely ‘blessing of recital of the Holy Quran’, ‘Ramadan – a month of deliverance’ and ‘exegesis of Surah e Rehman’ were conducted from other resources in May 2021 at 89 different places in Birmingham, London, Manchester, Scotland and Bradford (UK). Approximately, 2821 Islamic sisters had the privilege of attending these spiritual courses.

In the course, the attendees [Islamic sisters] gave favourable reviews, 377 Islamic sisters made the intentions of attending the Sunnah-inspiring Ijtima’ and 321 Islamic sisters made the intentions of learning in Madrasa tul Madinah for Balighaat and appearing in other short courses.


Under the supervision of Dawat-e-Islami, a Sunnah-inspiring Ijtima’ was conducted in Norway in local language in the second week of June 2021. Approximately, 17 Islamic sisters had the privilege of attending this spiritual Ijtima’.

The female preacher of Dawat-e-Islami delivered a Sunnah-inspiring Bayan, provided the attendees [Islamic sisters] the information about the religious activities of Dawat-e-Islami, encouraged them to keep associated with the religious environment of Dawat-e-Islami, attend the weekly Ijtima’ regularly and take part in the religious activities practically.