دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام جون 2021ء  کے دوسرے ہفتے اسپین کے ڈویژن لوگرونیو (Logroño)اور ویلنسیا(Valencia) کے کئی علاقوں میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں سنسکا ( Sonseca)، مسلاتا (Mislata) اور آرگینڈہ(Argenda) وغیرہ علاقے شامل ہیں۔ ان اجتماعات میں کم و بیش 34 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے”مدینے کی خصوصیات “کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو قراٰنی آیات اور احادیث مبارکہ کی روشنی میں مدینے پاک کے مقام و مرتبہ کی اہمیت بیان کی نیز بزرگان دین کی مدینہ پاک سے محبت کے واقعات بیان کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا ۔


دعوت اسلامی کےزیراہتمام پچھلے دنوں  آسٹریا (Austria) کے شہر ویانا (Vienna) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ شارٹ کورسز پر مقرر ذمہ دار اسلامی بہن نے”نرمی پیدا کیجئے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو دوسروں کے ساتھ نرمی کرنے کی حکایات اور بزرگوں کے واقعات بیان کئے نیز دعوت اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر  اہتمام گزشتہ دنوں سویڈن( Sweden) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ سطح پر مقرر شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے”نرمی پیدا کیجئے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو حسن سلوک سے پیش آنے، غصہ پر قابو پانے اور نرم لہجے سے گفتگو کرنے پر نکات پیش کئے نیز اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دینے کے مدنی پھول بھی بیان کئے۔


شیخ طریقت امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی دینی تحریک کا آغاز فرمایاچنانچہ جون2021ء کی پہلی پیر شریف کو تنظیمی لحاظ سے یورپین یونین ریجن کے ملک جرمنی اور سویڈن میں یوم قفل منایا گیا جن میں الحمدللہ عزوجل! 8 اسلامی بہنو نے رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کیا اور 7 اسلامی بہنوں نے کم و بیش 25گھنٹے کا قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  کینیڈا کے شہرمونٹریال( Montreal) میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 22اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے ”مدینے کی خصوصیات “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  کینیڈا کے شہرتھورن کلف (Thorncliffe) میں مقامی زبان میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”مدینے کی خصوصیات “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے، مدرسۃ المدینہ بالغات میں داخلہ لینے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  کینیڈا کے مختلف شہروں(Thorncliffe ، Brampton ، Montreal ، Calgary )میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جس میں77 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے”مدینے کی خصوصیات “کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو قراٰنی آیات اور احادیث مبارکہ کی روشنی میں مدینے پاک کے مقام و مرتبہ کی اہمیت بیان کی نیز بزرگان دین کی مدینہ پاک سے محبت کے واقعات بیان کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  کینیڈا کے شہر مونٹریال( Montreal) میں مقامی زبان میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے ”جھوٹ “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو باطنی بیماریوں سے بچنے اور دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک رہنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  19 جون2021ء کو آسٹریلیا ریجن کے ملک نیوزی لینڈ کے ساؤتھ ڈویژن میں پہلا ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 7اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”نعمتوں کی قدر کیجئے“کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


پچھلے دنوں کونسلر اخلاق احمد (ہال گرین ، برمنگھم وارڈ)  نے فیضان مدینہ ، اسٹچفورڈ برمنگھم یوکے کا دورہ کیا جہاں یوکے مدنی قافلہ ذمہ دار عبدالحنان عطاری اور FGRF ویسٹ مڈلینڈز یوکے ذمہ دار محمد وسیم عطاری نے ان سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے دینی، اصلاحی اور فلاحی کاموں کا ایک جائزہ پیش کیا۔ کونسلر اخلاق احمد کو مرکز میں قائم مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کروایا گیا۔

اس موقع پر کونسلر اخلاق احمد نے کہا کہ وہ مقامی ، قومی اور عالمی سطح پر ہونے والے دعوتِ اسلامی کے کاموں سے بہت متاثر ہیں۔ یہاں معاشرے میں مسائل سے نمٹنے کے لئے بھی خوب کام ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ بھی دعوتِ اسلامی کے کاموں میں ممکنہ تعاون کریں گے۔ 


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہلِ سنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”کام کے اَوراد“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں نارتھ امریکہ ریجن (امریکہ +کینیڈا) کی کم و بیش 1ہزار85 اسلامی بہنوں نے رسالہ ” کام کے اوراد“ پڑھنے/سننے کی سعادت حاصل کی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 20 جون 2021ءکو یوکے  ریجن نگران اسلامی بہن کا تمام ریجن نگران اسلامی بہنوں کےہمراہ ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں6 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

یوکے ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور ذمہ داری تبدیل ہونے سے متعلق دینی کام سمجھائے نیزمالیات کا ٹیسٹ دینے کے حوالے سے کلام ہوا اور رسالہ کارکردگی دیئے گئے طریقۂ کار کے مطابق سافٹ ویئر پر جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔