احمدآباد زون میں مجلس شعبۂ تعلیم
اورمجلس رابطہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں اجمیر ریجن
احمدآباد زون میں مجلس شعبۂ تعلیم اورمجلس
رابطہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا ۔ زون مشاورت
ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے
ان کی تربیت کی اور ”واقعۂ معراج کورس“ کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں سے اہداف طے کئے جس پر مجلس رابطہ ذمہ دار اسلامی بہن نے 92 جبکہ شعبۂ تعلیم کی ذمہ دار اسلامی بہن نے63 مقامات پر کورس منعقد کروانے کا ہدف دیا۔
بروڈا زون میں ”واقعۂ معراج کورس“ کی مدرسین اسلامی بہنوں کا تربیتی سیشن
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام
یکم مارچ 2020ء کو اجمیر ریجن بروڈا زون میں
”واقعۂ معراج کورس“ کی مدرسین اسلامی بہنوں کا تربیتی سیشن ہوا جس میں ان اسلامی بہنوں کی تربیت کی گئی اور بہترین انداز میں کورس کروانے،
پیارے آقا ﷺکی محبت کا جذبہ بیدار کرنے
اور کورسز کے ذریعہ دعوت اسلامی کے کام کو مضبوط کرنے کاذہن دیا۔
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ
اہتمام اجمیر ریجن کے کچھ زون میں
آن لائن ”فیضان زکوۃ کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 12 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی
بہنوں کو قراٰن و حدیث کی روشنی میں زکوٰۃ
کا بیان،چندہ کرنے کی شرعی حیثیت؟ کافر سے چندہ لینا اور چندے سے مدد کرنا کیسا؟ نیز
اہم تنظیمی نکات اور ڈونیشن کرنے کے حوالے سے تربیت وغیرہ جیسے مسائل سیکھنے کا
موقع ملا نیز اسلامی بہنوں نے اگلے مہینے ہونے والے ”رمضان کیسے گزاریں“ کورس کرنے
اورکروانےکی نیتیں کیں۔
عالمی اسلامک اسکالر حاجی عبد الحبیب عطاری مصر
میں سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کےرکن،عالمی
اسلامک اسکالر حاجی عبد الحبیب عطاری4مارچ2020ء بروز بدھ شام7:30بجے(مصری وقت کے مطابق)قاہرۃ مصر میں ہونے والے اجتماع میں سنتوں بھرا بیان
فرمائیں گے۔
مقام:قاعۃ کلاسیک، عوث الاسلامیہ کے قریب ،
قاہرۃ مصر
گزشتہ دنوں شمالی افریقی ملک ملاوی(Malawi) میں مبلغِ دعوتِ اسلامی کی کوششوں سے ایک غیر مسلم نوجوان جسٹِن (Justin)نے
اسلام قبول کرلیا۔نو مسلم کا اسلامی نام محمد رجب رکھا گیا ہے۔اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّدینِ اسلام دنیا بھر میں تیزی کے ساتھ پھیل رہا
ہےگزشتہ نو ماہ میں صرف ملاوی(Malawi) میں 410غیر مسلموں نے مذاہبِ باطلہ کو چھوڑ
کر دینِ اسلام قبول کیا۔
مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام نارتھ
امریکہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں
کا اجلاس
03 مارچ 2020ء بروز منگل کو اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام نارتھ امریکہ میں ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں کینیڈا کے شہر مونٹریال اور سری کی مدنی انعامات ذ مہ داراسلامی بہنوں سمیت یو ایس اے کے شہر نیویارک، شکاگو اور یوسٹرن کی مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مدنی انعامات پر مقرر رکن عالمی
مجلس مشاورت نے بذریعۂ انٹرنیٹ مدنی انعامات کے شعبے کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ملک میں مدنی انعامات کے نفاذاوراس میں مزید بہتری لانے کے متعلق نکات دئیے ۔
یو کےلندن ریجن میں مدنی انعامات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعۂ
انٹر نیٹ اجلاس
گزشتہ دنوں
اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام
یو کےلندن ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعۂ انٹر نیٹ اجلاس
ہوا جس میں کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی انعامات کی ریجن نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی انعامات کے شعبے میں مزید ترقی و بہتری
لانے ، زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کی عاملات بنانے اور اسلامی
بہنوں کو مدنی ماحول سے قریب لانے کے متعلق نکات پیش کئے۔ریجن نگران اسلامی بہن نے شعبے میں بہتر کارکردگی پر اسلامی بہنوں کی
حوصلہ افزائی بھی کی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام گزشتہ دنوں برمنگھم ریجن سٹی لیسٹر میں تین دن کے رہائشی کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 50 اسلامی بہنوں نے شر کت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کودعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم
کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب
دلائی۔
برمنگھم ریجن ويلز کابينہ کی ڈویژن
بر سٹلز میں تین دن کے رہائشی کورس کا انعقاد
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر
اہتمام29،28 اور یکم مارچ 2020ء کو برمنگھم
ریجن ويلز کابينہ کی ڈویژن بر سٹلز میں تین دن کے رہائشی کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 37 اسلامی بہنوں نے شر کت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق تفصیلاً
بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے اور
ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب
دلائی۔ اس موقع پر ہاتھوں ہا تھ گلسٹر شہر کے لئے چند اسلامی بہنوں پر مشتمل ایک مجلس بنائی
گئی تاکہ دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے ذریعے آسانی کے ساتھ نیکی کی دعوت کو عام کیا جا سکے۔ کورس میں گلسٹر اور نيو پورٹ کی اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 2 مارچ 2020ء کو یورپ کے ملک ناروے میں يوتھ اسلامی
بہنوں کا سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے نارویجن زبان میں سنتوں بھرا بیان کیااور اجتماعِ
پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رجب المرجب میں خوب عبادت کرنے اور نفلی روزے رکھنے
کی ترغیب دلائی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے
مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ
رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن بھی دیا۔
بنگلہ دیش میں دعوتِ اسلامی کا تین دن کا سنتوں
بھرا اجتماع کل سے شروع ہوگا
بنگلہ دیش میں ہر سال کی طرح اس سال بھی دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام 4 مارچ سے تین دن
کا عظیم الشان سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہونے جارہا ہے جس میں
بنگلہ دیش بھر سے بے شمار عاشقانِ رسول کی شرکت متوقع ہے۔
اجتماع کا آغاز بدھ کو نمازِ فجر کے بعد سول
ایوی ایشن گراؤنڈ نزد حاجی کیمپ ایئرپورٹ
ڈھاکہ میں قائم کی جانے والی اجتماع گاہ میں
ہوگا۔
جمعہ تک جاری رہنے والے اجتماع سے بنگلہ دیش
مشاورت کے ذمہ داران اور مبلغین دعوتِ
اسلامی سنتوں بھرا بیان کریں گے۔
منتظمین کا کہنا ہے کہ لاکھوں اسکوائر فُٹ رقبے پر پھیلی اجتماع گاہ میں کثیر لوگوں کی
آمد اور ان کے قیام سے پیدا ہونے والے
انتظامی مسائل سے نمٹنے کے لئے وسیع ترین انتظامات بھی کرلئے گئے ہیں۔ اجتماع میں تمام خطابات بنگلہ
زبان میں ہوں گے ۔
بنگلہ دیش کی حکومت کی جانب سے اجتماع کے شرکا کی حفاظت کے لئے سخت
اقدامات کیے گئے ہیں۔
اجتماع میں شرکت کے لئے بڑی تعداد میں عاشقانِ رسول ہوائی جہاز، ٹرینوں، خصوصی بسوں اور کشتیوں کے ذریعے قافلوں کی صورت میں اجتماع گاہ
پہنچیں گے۔
بریڈفورڈ میں آٹھ دن پرمشتمل ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع کورس کاسلسلہ جاری
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے تحت2
مارچ 2020 ء کو بریڈفورڈ یوکے میں آٹھ دن پر مشتمل” ہفتہ وار سنتوں
بھرا اجتماع“ کورس کا سلسلہ جاری ہے
جس میں 15 اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں ۔ اس کورس میں مبلغاتِ دعوتِ اسلامی کے
سنّتوں بھرے بیانات کے ساتھ کورس میں شریک اسلامی بہنوں کی تربیت کی کا
سلسلہ جاری ہے۔