سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کے اسلامی بھائیوں کے درمیان تربیتی نشست کا انعقاد
.jpg)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کے اسلامی بھائیوں کے لیے ایک
خصوصی تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں متعلقہ شعبے کے اسلامی بھائیوں نے
شرکت کی۔
تربیتی
نشست میں شیخ الحدیث والتفسیر مفتی محمد قاسم عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سوشل میڈیا کے حوالے سے اہم امورپر روشنی
ڈالی۔ اس موقع پر انہوں نے سوشل میڈیا کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا
کہ موجودہ دور میں سوشل میڈیا دعوتِ دین اور سنتوں کی اشاعت کا ایک مؤثر ذریعہ ہے۔
عاشقانِ رسول کو چاہیے کہ وہ ان پلیٹ فارمز کو مثبت، دینی اور اصلاحی انداز میں
استعمال کریں تاکہ لاکھوں دلوں تک دینی پیغامِ پہنچ سکے۔مفتی محمد قاسم عطاری نے
مزید فرمایا کہ سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اپنے کردار کو مؤثر اور فعال بناکر معاشرے میں
دینِ اسلام کی حقیقی تعلیمات کو عام کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ اس نشست میں
مفتی صاحب نے دعوتِ اسلامی کے مقاصد اور
سوشل میڈیا پر مثبت، دینی اور اصلاحی کردار ادا کرنے کے حوالے سے اہم نکات بیان
فرمائے۔
نشست
کے اختتام پر شرکا نے عزم کیا کہ وہ دعوتِ
اسلامی کے دینی مقاصد کو سوشل میڈیا کے ذریعے مزید پھیلانے کے لئے اپنی کاوشیں تیز
کریں گے۔

مدنی مرکز فیضانِ مدینہ،
فیصل آباد پنجاب:
فیصل آباد ڈویژن، پنجاب کے جامعۃ المدینہ و مدرسۃ
المدینہ کے ذمہ داران کا ایک اہم میٹ اپ
ہوا جس کا مقصد ٹیلی تھون 2025ء کے لئے کلیکشن کرنا تھا نیز اس میٹ اپ میں خصوصی
شرکت مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کی
ہوئی۔
اس میٹ
اپ میں فیصل آباد ڈویژن کے ڈویژن نگران، سٹی نگران، جامعۃ المدینہ ومدرسۃالمدینہ
کے ناظمین، جامعۃالمدینہ و مدرسۃ المدینہ گرلز کے شعبہ خود کفالت ذمہ داران، مدرسۃالمدینہ
بالغان کے ڈویژن ذمہ دار، امام مساجد کے تحت ڈویژن اور شہر سطح کے ذمہ داران سمیت
دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

27
ستمبر 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی بغداد رضا عطاری نے نگرانِ لاہور ڈویژن اور سیکیورٹی ڈیپاڑٹمنٹ کے ذمہ داران
کے ہمراہ لاہور کے علاقے کاہنہ نو میں
موجود مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کیا۔
اس
دوران انہوں نے فیضان مدینہ کاہنہ نو
لاہور میں 24، 25 اور 26 اکتوبر 2025ء کو ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع کے انتظامات
کا جائزہ لیا اور وہاں موجود ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی۔
رکنِ
شوریٰ نے سنتوں بھرے اجتماع کے تمام تر انتظامات کو جلد از جلد مکمل کرنے کے حوالے
سے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو مدنی پھولوں سے نوازا جس پر انہوں نے اچھی اچھی
نیتیں کیں۔(رپورٹ:
عابد عطاری معاون رکن شوری حاجی بغداد رضا عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
منچن آباد میں تحصیل ذمہ داران اور سب تحصیل و یوسی نگران
اسلامی بھائیوں کی میٹنگ

ڈسٹرکٹ
بہاولپور کی تحصیل منچن آباد میں واقع دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں
27 ستمبر 2025ء کو دینی کاموں کے سلسلے
میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں تحصیل ذمہ داران اور سب تحصیل و یوسی نگران اسلامی
بھائی شریک ہوئے۔
اس
میٹنگ میں نگرانِ بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبد الرؤف عطاری نے دعوتِ اسلامی کے
12 دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی سابقہ کارکردگی
پر کلام کیا نیز قافلے کے حوالے سے بھی ذمہ داران کی رہنمائی کی اور آئندہ کے
اہداف طے کئے ۔
علاوہ
ازیں نگرانِ بہاولپور ڈویژن نے 12 اکتوبر 2025ء کو ہونے والے ٹیلی تھون مہم کے
بارے میں ذمہ داران سے گفتگو کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے لئے
زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: احمدرضا
عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ
اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بہاولپور، پنجاب میں 21 ستمبر 2025ء کو مدنی
مشورے کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے صوبائی ذمہ دار شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے
ڈسٹرکٹ و ڈویژن ذمہ داران شریک ہوئے۔
بہاولپور
ڈویژن کے نگران ڈاکٹر حافظ عبد الرؤف عطاری نے ابتداءً شعبے کی کارکردگی کا جائزہ
لیتے ہوئے آئندہ کے اہداف بالخصوص ٹیلی تھون 2025ء کے اہداف پر تبادلۂ خیال کیا۔
دعوتِ
اسلامی کے 12 دینی کاموں کے متعلق کلام کرتے ہوئے نگرانِ بہاولپور ڈویژن نے ذمہ
دار اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)

دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے
لئے بہاولپور کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں 20 ستمبر 2025ء کو ایک میٹنگ ہوئی جس
میں کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار، شعبہ فنانس، شعبہ اثاثہ جات اور شعبہ
خدام المساجد کے ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس
موقع پر نگرانِ بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبد الرؤف عطاری نے دینی کاموں کی
کارکردگی کا جائزہ لیا جبکہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے متفرق پروجیکٹ کے حوالے سے
اپنی کارکردگی بیان کی۔
معروف اینکر پرسن مبشر لقمان نے عالمی مدنی مرکز
فیضان مدینہ کراچی کا دورہ

سینئر صحافی اور معروف اینکر پرسن مبشر لقمان
نے دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کا دورہ کیا۔اس موقع پر ان
کی ملاقات نگران شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی سے ہوئی۔ ملاقات میں ڈائریکٹر پبلک ریلیشن اور
نگران مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ بھی شریک تھے۔
دورانِ ملاقات دعوتِ اسلامی کی دینی، تعلیمی و
فلاحی کاموں پر گفتگو ہوئی۔نگرانِ شوریٰ نے مبشر لقمان کو مدنی چینل کے ڈیپارٹ کا
وزٹ کرواتے ہوئے انہیں اردو، انگلش اور بنگلہ زبان میں نشر ہونے والے پروگرام سے
آگاہ کیا۔ مبشر لقمان نے مدنی چینل کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ دینی خدمات
معاشرے کے لئے ایک روشن مثال ہیں۔وزٹ کے دوران مبشر لقمان کی نگران مجلس مدنی چینل
سے بھی ملاقات ہوئی جس میں مختلف امور پر تبادلۂ خیال ہوا۔
نگرانِ شوریٰ سے ملاقات سے قبل مبشر لقمان کو
عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں قائم مختلف ڈیپارٹمنٹ کا وزٹ کروایا گیا اور FGRF کے
فلاحی کام بالخصوص شجرکاری کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
لاہور
سے کراچی روانہ ہونے والے”غوثیہ طیارہ “ کی تیاری کے حوالے سے اہم مدنی مشورہ

مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور، پنجاب:
دعوتِ
اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے حال ہی میں مدنی مرکز فیضان
مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں شعبہ رابطہ برائے تاجران اور شعبہ نیوز سوسائٹیز کے ذمہ
داران کا ایک اہم مدنی مشورہ کیا۔
اس موقع پر رکنِ شوریٰ نے 3 اکتوبر 2025ء کو
لاہور سے کراچی روانہ ہونے والے خصوصی طیارے ”غوثیہ طیارہ“ کی تیاری کے
حوالے سے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کی اور انہیں اہداف دیئے۔
فیضانِ مدینہ کراچی میں مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ کے
اسلامی بھائیوں کے لئے نشست کا انعقاد

عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی:
مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ کے اسلامی بھائیوں کے لئے دعوتِ
اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ایک اہم نشست کا انعقاد کیا گیا
جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فضیل
رضا عطاری نے خصوصی بیان کیا۔
اس نشست کا مقصد مارکیٹنگ کے شعبے میں کام کرنے
والے اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کرنا تھا تاکہ وہ دینِ اسلام کی خدمت کے
ساتھ ساتھ ادارے کی ترقی میں بھی مؤثر کردار ادا کرسکیں۔

دعوتِ اسلامی کے تحت فیصل آباد، پنجاب میں قائم
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں نعت خواں
اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں فیصل آباد ڈسٹرکٹ نگران، سٹی نگران اور
دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و نگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے نعت خواں اسلامی بھائیوں کی تربیت و
رہنمائی کرتے ہوئے انہیں اللہ پاک کی رضا کے لئے نعت پڑھنے اور اس نعت پر اللہ کا شکر ادا
کرنے کا ذہن دیا۔
فیصل آباد، پنجاب میں ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے سلسلے میں مدنی مشورہ

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کےتحت
فیصل آباد، پنجاب میں ہونے والے دینی و
فلاحی کاموں کا فالو اپ لینےکے لئے مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات
کے مطابق اس مدنی مشورے میں ڈویژن نگران، ڈسٹرکٹ نگران، تحصیل نگران، سب تحصیل
نگران، فیصل آباد سٹی نگران، ٹاؤن نگران، سب ٹاؤن نگران، فیصل آباد کے سٹی یوسی
نگران،جامعۃ المدینہ و مدرسۃالمدینہ کے ناظمین اور شعبہ آئمہ مساجد کے امام صاحبان نے شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و
نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ”1500 واں جشنِ ولادت“ منانے
کی تیاریوں کے حوالے سے کلام کیا اور دھوم دھام سے جشنِ ولادت منانے کی ترغیب
دلائی۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام بروز منگل مؤرخہ
28 سے 30 جولائی 2025ء تک مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں امام صاحبان
کا سنتوں بھرا اجتماع جاری ہے۔
اس اجتماع میں امام صاحبان کے علاوہ KPK
اور لاہور کے صوبائی و ڈسٹرکٹ ذمہ داران، شعبہ امام مساجد کے خود کفالت ذمہ داران
اور کارکردگی ذمہ داران شریک ہیں۔
تین دن کے اجتماع میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا
عطاری سمیت مبلغین دعوتِ اسلامی اور نگران مجلس بیان کرنے کے ساتھ ساتھ شرکا کی
مختلف امور پر تربیت فرمارہے ہیں۔