دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  ملتان ریجن میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں ملتان ریجن کی تمام زون نگران اورریجن سطح شعبہ جات کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے سابقہ دینی کام کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے دینی کاموں میں بہتری لانے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو نکات بیان کئے اور سالانہ ڈونیشن کو بڑھانے ، ای رسید استعمال کرنے کےبارے میں اسلامی بہنوں کو مدنی پھول دیئے نیز زون نگران اسلامی بہنوں کو اہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  میانوالی زون، میانوالی کابینہ کی ڈویژن واں بھچراں میں شخصیات اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں کثیر تعداد میں شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن نگران اسلامی بہن نے راہِ خدا عزوجل میں خرچ کرنے کے فضائل کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا ۔ دعوت ِاسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے،اپنے ڈونیشن دعوت اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ شب و روز کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  پاکپتن زون فرید کوٹ کابینہ میں ٹیلیفونک مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں کابینہ و ڈویژن سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو مدنی خبروں کے حوالے سے نکات فراہم کرتے ہوئے وقت پر خبریں آگے بڑھانے ،مدنی خبریں لینے اور تحریر لکھنے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو مد نی پھول دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں  رنگ پور ڈویژن کے علاقہ حافظ آباد میں ہفتہ وار اجتماع کاانعقاد ہواجس میں ڈیرہ اسماعیل خان شب و روز زون ذمہ دار اور دیگر مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغہ ٔ اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو بیان کے بعد فیضان ِتلاوت قرآن کورس کرنے ،مدنی مذاکرہ سننے،ڈونیشن جمع کرنے اور ہفتہ وار رسالہ پڑھنے کی ترغیب دلائی نیز اجتماع کے بعد مدنی مشورہ ہوا جس میں اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کے حوالے سے ذمہ دار ی تقسیم کی گئ ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں  ڈیرہ اسماعیل خان کابینہ کے ڈویژن ڈیرہ سٹی میں محفلِ نعت کاانعقادہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

علاقائی دورہ زون ذمہ داراسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے، مدنی مذاکرہ سننے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں جوہر ٹاؤن کابینہ میں مختلف جگہوں پرفیضان ِتلاوت کورس کا انعقاد ہوا جن میں جوہر ٹاؤن کابینہ کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغۂ اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کودرست انداز میں ِتلاوت کرنے کاطریقہ بتاتے ہوئے رمضان کو عبادت میں گزارنے کا ذہن دیا اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے ،مدنی مذاکرہ سننے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتیں بھی پیش کی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں لکی مروت کابینہ کی پنیالہ ڈویژن کے علاقہ وانڈہ مدد میں ماہانہ اجتماع کاانعقادہواجس میں ڈیرہ اسماعیل خان زون نگران اور وانڈہ مدد کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈیرہ اسماعیل خان زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کر کے اپنے ڈونیشن دعوت ِاسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی اور تقرریاں مکمل کرنے کے اہداف دئیے جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ  اسپیشل پرسنز کے تحت ریجن کراچی ادریس گارڈن میں ماہانہ مدنی مشورے کاانعقاد ہواجس میں ڈویژن ، زون اور دیگر اسپیشل پرسنز ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو مدنی کاموں کیلئے مزید کوششیں کرنے کا ذہن دیا اور تمام ڈویژن و زون اور دیگر ذمہ داراسلامی بہن کو شعبہ اسپیشل پرسنز کے حوالے سے نکات بتائے جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتیں بھی پیش کی۔

دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں  کراچی زون ساوتھ 2میں مدنی مشورے کا انعقادہوا جس میں شیرشاہ ڈویژن کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کی تقسیم کاری کے فوائد اور مل کر مدنی کام کرنے کی اہمیت بتاتے ہوئےدینی کاموں کو بڑھانے اور اس کی بہتری کے لیے نکات بتائے جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتیں بھی پیش کی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ 2 کی کابینہ گلزار ہجری میں 6 دن کے آن لائن سیشن (رمضان کیسے گزاریں) کا انعقاد ہواجس میں 70 سے زائد اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن مشاورت شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو فضائلِ رمضان ،روزے کے ضروری مسائل، تراویح اور لیلة القدر کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔ جس پر اسلامی بہنوں نے مدنی مذاکرہ دیکھنے ،مزید شارٹ کورسز کرنے اور ڈونیشن جمع کرنے اور کروانے کی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوت ِاسلامی کے تحت گزشتہ دنوں  میرپور خاص کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں میر پورخاص زون نگران، کابینہ نگران زون مشاورت وکابینہ مشاورت اور ڈویژن نگران ومشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

صاحبزادئی عطار سلمہا الغفار نے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئےاسلامی بہنوں کو دینی کا م کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے اور اسلامی بہنوں کو علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کرنے، سنتوں بھرے اجتماع کو مضبوط بنانے کی ترغیب دلائی نیز دعوت ِاسلامی کو ڈونیشن دینے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتیں بھی پیش کی۔


دعوت ِاسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کراچی زون ساؤتھ 1 میں ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کا انعقادہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت ،کراچی زون ساؤتھ 1 کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے شان خاتون جنت کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماع کے کے بعد عالمی مجلس نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کوڈوینشن کی ترغیب دلائی نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کام کرنے کے حوالے سے بھی اسلامی بہنوں کو ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔