دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں جوہر ٹاؤن کابینہ میں مختلف جگہوں پرفیضان ِتلاوت کورس کا انعقاد ہوا جن میں جوہر ٹاؤن کابینہ کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغۂ اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کودرست انداز میں ِتلاوت کرنے کاطریقہ بتاتے ہوئے رمضان کو عبادت میں گزارنے کا ذہن دیا اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے ،مدنی مذاکرہ سننے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتیں بھی پیش کی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں لکی مروت کابینہ کی پنیالہ ڈویژن کے علاقہ وانڈہ مدد میں ماہانہ اجتماع کاانعقادہواجس میں ڈیرہ اسماعیل خان زون نگران اور وانڈہ مدد کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈیرہ اسماعیل خان زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کر کے اپنے ڈونیشن دعوت ِاسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی اور تقرریاں مکمل کرنے کے اہداف دئیے جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ  اسپیشل پرسنز کے تحت ریجن کراچی ادریس گارڈن میں ماہانہ مدنی مشورے کاانعقاد ہواجس میں ڈویژن ، زون اور دیگر اسپیشل پرسنز ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو مدنی کاموں کیلئے مزید کوششیں کرنے کا ذہن دیا اور تمام ڈویژن و زون اور دیگر ذمہ داراسلامی بہن کو شعبہ اسپیشل پرسنز کے حوالے سے نکات بتائے جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتیں بھی پیش کی۔

دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں  کراچی زون ساوتھ 2میں مدنی مشورے کا انعقادہوا جس میں شیرشاہ ڈویژن کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کی تقسیم کاری کے فوائد اور مل کر مدنی کام کرنے کی اہمیت بتاتے ہوئےدینی کاموں کو بڑھانے اور اس کی بہتری کے لیے نکات بتائے جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتیں بھی پیش کی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ 2 کی کابینہ گلزار ہجری میں 6 دن کے آن لائن سیشن (رمضان کیسے گزاریں) کا انعقاد ہواجس میں 70 سے زائد اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن مشاورت شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو فضائلِ رمضان ،روزے کے ضروری مسائل، تراویح اور لیلة القدر کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔ جس پر اسلامی بہنوں نے مدنی مذاکرہ دیکھنے ،مزید شارٹ کورسز کرنے اور ڈونیشن جمع کرنے اور کروانے کی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوت ِاسلامی کے تحت گزشتہ دنوں  میرپور خاص کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں میر پورخاص زون نگران، کابینہ نگران زون مشاورت وکابینہ مشاورت اور ڈویژن نگران ومشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

صاحبزادئی عطار سلمہا الغفار نے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئےاسلامی بہنوں کو دینی کا م کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے اور اسلامی بہنوں کو علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کرنے، سنتوں بھرے اجتماع کو مضبوط بنانے کی ترغیب دلائی نیز دعوت ِاسلامی کو ڈونیشن دینے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتیں بھی پیش کی۔


دعوت ِاسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کراچی زون ساؤتھ 1 میں ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کا انعقادہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت ،کراچی زون ساؤتھ 1 کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے شان خاتون جنت کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماع کے کے بعد عالمی مجلس نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کوڈوینشن کی ترغیب دلائی نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کام کرنے کے حوالے سے بھی اسلامی بہنوں کو ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


 دعوت ِاسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں میانوالی کابینہ میں ماہانہ ٹیلیفونک مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

میانوالی کابینہ نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو رمضان المبارک کے حوالے سے نکات بتاتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا نیز ڈونیشن جمع کرنے کے حوالے سے بھی مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  ساہیوال زون کی کابینہ میاں چنوں ڈویژن محسن وال اسکول میں نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہواجس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے محسن وال اسکول پرنسپل کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اپنی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  ساہیوال زون کی میاں چنوں کابینہ کی ڈویژن تلمبہ میں اجتماع کاانعقاد ہوا جس میں ڈویژن تلمبہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت ِاسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے اوراپنے ڈونیشن دینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  میانوالی کابینہ کی ڈویژن کندیاں میں ایصال ثواب محفل کا انعقاد ہوا جس میں زون وڈویژن نگران اسلامی بہنوں سمیت عوام اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے ”قبر کی تیاری“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنے مرحومین کو زیادہ سے زیادہ ایصال ثواب کرنے کا ذہن دیا نیز دعوت اسلامی کا مختصر تعارف پیش کرتے ہوئے اپنے ڈونیشنز دعوت اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں میانوالی کابینہ کی ڈویژن کندیاں میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ” راہ خدا میں خرچ کرنے “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو زکوٰة کے حوالے سے نکات فراہم کئے نیز زکوٰۃ و صدقات کے ذریعے دعوت اسلامی کے ساتھ مالی تعاون کرنے کا ذہن دیا۔