دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 10 مئی 2021ء بروز پیرحیدرآباد ریجن نگران اسلامی بہن نے بذریعہ اسکائپ ریجن اور زون
مشاورت ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا جس میں
انہوں پورے ریجن کے ڈونیشن کی کارکردگی پر کلام کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کی کوششوں کو سراہا مزید کوششیں
بڑھانے کا ذہن دیا ۔
حیدرآباد ریجن، سكهر زون كى خيرپور کابینہ و ڈویژن میں ماہانہ مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 10 مئی 2021ء بروز پیر حیدرآباد ریجن، سكهر زون كى خيرپور کابینہ و ڈویژن میں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں
علاقہ و ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ
دنوں جنوبی لاہور زون کابینہ جوہر
ٹاؤن میں 20 دن کا تلاوت قراٰن کورس منعقدہوا جس میں جوہر ٹاؤن کابینہ کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
لاہور جنوبی زون شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن نے
ختمِ قرآن کے موقع پر اسلامی بہنوں کودعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں
معلومات دیتے ہوئےدینی کاموں میں حصہ
لینے اور ڈونیشن جمع کرنےکاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار
کیا ۔
اسی طرح کابینہ حافظ آباد ہاؤسنگ کالونی میں تلاوتِ قراٰن کورس
کاانعقادہواجس میں زون نگران
اسلامی بہن نےسنتوں بھرا بیان کیا جبکہ کابینہ
نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو اپنے ڈونیشن دعوتِ اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی اس کے بعد
ایک شخصیت کے گھر جا کر ان کو بھی اپنے ڈونیشن دعوت اسلامی کو دینے کاذہن دیا۔
دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں ڈیرہ اسماعیل خان
زون ، پہاڑ پور
ڈویژن اور ڈھوتر ڈویژن میں بذریعہ ٹیلی فون مدنی مشوره ہواجن میں پہاڑ پور ڈویژن اور ڈھوتر ڈویژن کی اسلامی
بہوں نے شرکت کی۔
ڈیرہ اسماعیل خان زون نگران اسلامی بہن نے
اسلامی بہنو ں کے ڈونیشن کے اہدف کا جائزہ لیتے ہوئے ڈونیشن جمع کرنے کےحوالے سے نکات بتائے ۔
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں پاکستان کے
شہر راولپنڈی میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں اسلام آباد ریجن راولپنڈی اسلام آباد زون و راولپنڈی کینٹ کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں
نے شرکت کی ۔
مبلغہ دعوت ِ اسلامی نے اسلامی بہنوں کےسالانہ ڈونیشن
کا فالو اپ کرتے ہوئے تربیتی نکات بتائے نیز اجتماع پاک میں شرکت کرنے ،مدنی
مذاکرہ سننے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں
کااظہار کیا۔
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں پاکستان
کے شہر راولپنڈی اسلام آباد ریجن ،میں بذریعہ اسکائپ مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں لاہور ریجن کی شمالی ، جنوبی ، شیخوپورہ ، قصور ، ہزارہ ، پشاور اور نارووال زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
پاکستان
نگران اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کی سابقہ
کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے انہیں دعوت ِ اسلامی کے دینی کام بہتر انداز میں کرنےکے
حوالے سے نکات بتائے نیز اسلامی بہنوں کو
ڈونیشن جمع کرنےکاذہن دیاجس پراسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا ۔
اسی طرح راولپنڈی میں بذریعہ اسکائپ مدنی مشوروں کاسلسلہ ہوا جن میں( فیصل آباد ریجن کی بھلوال ، ٹوبہ اور ساہیوال زون و کابینہ نگران، اسلام آباد ریجن کی چکوال ، جہلم زون و کابینہ نگران، لاہور ریجن کی حافظ آباد زون و کابینہ نگران، راولپنڈی اسلام آباد زون کی راولپنڈی کینٹ و بحریہ ٹاؤن کابینہ نگران ) اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
پاکستان نگران اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں بہتری کے حوالے سے مدنی پھول
بتائے اور دینی کاموں میں بھر پور حصہ لینےکاذہن دیا۔
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں شعبہ فیضان آن
لائن گرلز کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس
میں فیضان آن لائن گرلز کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
شعبہ نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو تلاوتِ
قرآن کورس کروانے ،ڈونیشنز جمع کرنے اور
شعبے کی بہتری کے لیے نکات بتائے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کاذہن دیا جس
پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں فیضان آن لائن
اکیڈمی گرلز میں تربیتی سیشن کاانعقادہوا
جس میں آن لائن اکیڈمی کی مدرسات نے شرکت کی ۔
عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو شعبہ
فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز میں تدریس کی
اہمیت پر مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی
بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں زون گلگت بلتستان استور کابینہ کے ڈویژن استور میں دینی حلقہ منعقد ہوا جس میں ڈویژن استور کی
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغہ اسلامی
بہن نے شبِ قدر کے موضوع پر بیان کیااور
اسلامی بہنوں کورمضان کے آخری عشرہ کی طاق
راتوں کو عبادت میں گزارنے کی ترغیب دلائی اوراپنے ڈونیشن دعوت اسلامی کو جمع کروانے
کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔
جبکہ استور کابینہ کے ڈویژن استور کے ذیلی حلقہ
بولن میں مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں ڈویژن مشاورت کی ذمہ اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کے اہداف دیئے ۔
دعوت اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں شعبہ فیضانِ
تجوید و نماز کورس کامدنی مشورےکاانعقاد
ہواجس میں پاکستان نگران، ریجن نگران ، عالمی سطح فیضان آن لائن اکیڈمی
کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات بتائے
اور کورسز کے مقامات جدول اور نئے ملکوں میں جہاں دینی کام ہے وہاں یہ
کورس کروانے پر بات چیت ہوئی ۔
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں پاکستان کے
شہر راولپنڈی بینکرز
کالونی میں سنتوں بھرے اجتماع کاانعقادہواجس میں بینکرز کالونی کی اسلامی بہوں نے شرکت کی ۔
مبلغہ ٔ اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیااور
اسلامی بہنوں کو دعوت ِاسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینےکاذہن دیاآخر میں پاکستان
نگران اسلامی بہن نے دعا کروائی۔
شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کےتحت مدرسات کے
لئےتربیتی سیشن کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز
کےتحت گزشتہ دنوں مدرسات کے لئےتربیتی سیشن کا انعقادہواجس میں فیضان
آن لائن اکیڈمی کی مدرسات نے شرکت
کی ۔
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مدرسات کی مختلف موضوعات پر تربیت کی جبکہ سیشن کےاختتام پر عالمی مجلس مشاورت کی رکن اسلامی بہن نے اسلامی
بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے دینی کاموں
میں حصہ لینے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
Dawateislami