موزمبیق کے شہر بیئرا میں قائم مدرسۃ المدینہ
گرلز سے متعلق آن لائن میٹنگ

افریقی ملک موزمبیق کے شہر بیئرا میں قائم دعوتِ
اسلامی کے مدرسۃ المدینہ گرلز سے متعلق آن
لائن ایک میٹنگ ہوئی جس میں مدرسۃالمدینہ گرلز کی نگران اور عالمی سطح کی ذمہ دار
اسلامی بہن شریک ہوئیں۔
دورانِ میٹنگ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے مدرسۃالمدینہ
گرلز کا معیار مضبوط کرنے اور اس کے طریقۂ کار کے متعلق مدنی پھول دیئے۔
کورس ”خاندانِ آخری نبی ﷺ“ کے متعلق ریجن نگران
اسلامی بہنوں کی آن لائن میٹنگ

لوگوں کے دلوں میں اہلِ بیت اطہار علیہم الرضوان کی محبت پیدا کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی
کے تحت اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے کورس ”خاندانِ آخری نبی ﷺ“ کے
متعلق ریجن نگران اسلامی بہنوں کی آن لائن میٹنگ ہوئی ۔
بنگلہ دیش کی ریجن اور ملک نگران اسلامی بہنوں
کا مختلف دینی کاموں کے سلسلے میں مدنی مشورہ

بنگلہ دیش کی اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے
دعوتِ اسلامی کے مختلف دینی کاموں کے سلسلے میں ریجن اور ملک نگران اسلامی بہنوں
کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔
دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے دورانِ مدنی مشورہ مختلف
موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے ریجن اور ملک نگران اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی
کی نیز بنگلہ دیش میں مدرسۃالمدینہ و جامعۃالمدینہ گرلز کا آغاز کرنے کے متعلق
مدنی پھول دیئے۔
اسپین کی اسلامی بہنوں کے درمیان دینی کاموں کے
حوالے سے آن لائن مدنی مشورہ

یورپین یونین ریجن کے ملک اسپین کی اسلامی بہنوں کے درمیان دینی کاموں کے حوالے سے آن
لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں اسپین کی اہم ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور انہیں دعوتِ
اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے
کا ذہن دیا۔
ملاوی شہر کی اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے
دینی کاموں کے سلسلے میں مدنی مشورہ

ملاوی شہر، ایسٹ افریقہ کی اسلامی بہنوں کے
درمیان ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں
ساؤدرن ریجن کی نگران، ریجن و عالمی سطح کی شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کی ذمہ
داراور ملاوی کی ایک ڈویژن نگران اسلامی بہن نے شرکت کی۔
دینی کاموں کے حوالے سے تمام اسٹیٹ و ڈویژن
نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے
8 دینی کاموں کے حوالے سے مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام اسٹیٹ و ڈویژن نگران اسلامی
بہنوں کی شرکت رہی۔
معلومات کے مطابق ذمہ دار اسلامی بہنوں نے گفتگو
کرتےہوئے دعائے صحت اجتماعات کے مدنی پھولوں پر کلام کیا اور 4 مختلف کورسز جو 8 دینی کاموں کے متعلق ہوں گے
اس حوالے سے مشاورت کی۔
دوسری جانب پرتھ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بھی مدنی مشورہ ہواجس میں اسلامی بہنوں کے
8 دینی کاموں کا جائزہ، گجراتی زبان میں مبلغہ تیار کرنے، سیکھنے سکھانے کے
حلقے لگانے اور آن لائن کورسز شروع کروانے
کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیاگیا۔
علاوہ ازیں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے پرتھ میں
فیضان ویک اینڈ اسلامک اسکول شروع کروانے کے متعلق اہداف پر کلام کیا جس پر انہوں
نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

بیرونِ ملک کی اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے
دینی کاموں کا فالو اپ لینے کے سلسلے میں پچھلے دنوں آسٹریلیا (Australia)کے شہر ایڈیلیڈ (Adelaide) کی ذمہ داران کا
مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں مختلف موضوعات پر کلام کیا گیا۔
ریجن نگران اسلامی بہنوں کا دینی کاموں کے سلسلے
میں سفر کرنے کے حوالےسے مدنی مشورہ

دینی کاموں کے سلسلے میں بیرونِ ملک سفر کرنے کے
حوالے سے دعوتِ اسلامی کے تحت آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ریجن نگران
اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔
بلیک ٹاؤن اور کینٹابری کاؤنسل کی ڈویژن نگران و
شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں بلیک ٹاؤن اور
کینٹابری کاؤنسل کی ڈویژن نگران و شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کے درمیان ماہِ ذی
الحجۃالحرام کے مدنی پھولوں کے حوالے سے مدنی مشورہ ہوا۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے دینی کاموں کے متعلق
کلام کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کی نیز
ماہِ ذی الحجۃالحرام کے اہداف طے کئے۔
میلبرن نگران سمیت دیگر اسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ، مختلف دینی کاموں کے حوالے سے مشاورت

دنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے والی
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں میلبرن نگران سمیت
دیگر اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔
معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں دعوتِ
اسلامی کےمختلف دینی کاموں کے حوالے سے کلام کیا گیا جن میں نیکی کی دعوت ذمہ دار
اسلامی بہن کی تقرری، سنتوں بھرے اجتماعات، نیومسلم کارکردگی ، نیو مسلم کے درمیان
سنتوں بھرے اجتماعات کرنا شامل تھا۔
ماہِ ذی الحجۃالحرام میں ہونے والے دینی کاموں
کے سلسلے میں نیوزی لینڈ کی ذمہ داران کا مدنی مشورہ

ماہِ ذی الحجۃالحرام میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے
والے مختلف دینی کاموں (اجتماعی قربانی، قربانی کی کھالیں) کے سلسلے میں ایک مدنی مشورہ ہوا جس میں نیوزی
لینڈ نگران سمیت دیگر اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔
دورانِ مدنی مشورہ ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں سے مختلف امور پر گفتگو کرتے
ہوئے شعبہ اجتماعی قربانی کے جانب سے آئے ہوئے لنک اور قربانی کی کھالوں
کی مد میں جمع شدہ رقم کے حوالے سے اہم نکات پر مشاورت کی۔

بیرونِ ملک کی اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے دینی
کاموں کے سلسلے میں پچھلے دنوں ایک مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں نگرانِ بلیک
ٹاؤن اور شعبہ مشاورت کی اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق دورانِ مدنی مشورہ بڑی عمر کی
بچیوں کے لئے انگلش اجتماعات کا آغاز کرنے، ماہانہ کفن دفن کے سیشنز منعقد کرنے
اور سنتوں بھرے اجتماعات کے حوالے سے اہم امو رپر مشاورت ہوئی۔
اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے سنتوں بھرے
اجتماعات میں اعلانات کے ذریعے مدنی مذاکرہ و مدنی چینل دیکھنے کی بھرپور ترغیب
دلانےاور شارٹ کورس سمیت مختلف موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا۔