اسلامی بہنوں کی مجلس مکتوبات و   تعویذاتِ عطاریہ کے تحت ملتان ریجن کی زون سطح شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعۂ انٹر نیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں ملتان زون ، ڈیرہ غازی خان زون ، رحیم یار خان زون اور بہالپور زون کی شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ پاک سطح شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرے اجتماعات میں تعویذاتِ عطاریہ کےبستے کھولنے کےلئے اہداف دیئےنیزدعائے صحت اجتماعات منعقد کرنے اور ذمہ داراسلامی بہنوں کی حاضری وتحریری کام و دیگر مدنی کاموں کو مضبوط کرنے کے حوالے سے نکات دئیے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت12دسمبر2019ء کو دہلی زون اُتم نگر کابینہ کی  ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے متعلق نکات فراہم کئے۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت  یوکے، کے شہر بلیک برن (Blackburn) میں مدرسۃ المدینہ بالغات کا آغاز کیا گیا جس میں 10اسلامی بہنوں نے داخلہ لیا ۔ داخلے لینے والی اسلامی بہنوں کو درست مخارج کے ساتھ قراٰنِ پاک پڑھنے اور دیگر شرعی مسائل کےبارےمیں معلومات فراہم کی جارہی ہیں۔ داخلےکی خواہش مند اسلامی بہنیں اپنے علاقے کی متعلقہ ذمہ دار اسلامی بہن نے رابطہ کریں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت پچھلے دنوں ہند کے شہر اجمیر میں شارٹ کورسز ریجن ذمہ دار اسلامی بہنوں  کا بذریعۂ اسکائپ ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں سات زون شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی مشورے میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے متعلق اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا اور اہداف بھی طے کئے گئے۔ 


دعوتِ اسلامی کے تحت13 دسمبر 2019ء کو  کراچی کابینہ گلشن اقبال ڈویژن بہادر آباد میں ایک ذمہ دار اسلامی بہن کے گھر اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میلاد میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


 دعوتِ اسلامی کے تحت گوادر شہر میں ایک نئے مقام پر اسلامی بہنوں کے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کراچی ریجن نگران اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں گوادر شہر میں تمام ذمہ  داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی ریجن نگران اسلامی بہن نے ذمہ داراسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ذمہ داراسلامی بہنوں کو اپنی تجوید درست کرنے کے لئے مدرستہ المدینہ آن لائن میں داخلہ لینے اور کورسز کرنے کا ذہن بنایاجبکہ نئے علاقوں میں اجتماع شروع کرنے کے اہداف طے کئے۔


دعوتِ اسلامی کےتحت پچھلے دنوں شمالی لاہور زون میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون مشاورت، کابینہ نگران اور کابینہ مشاورت نےشرکت کی۔  شمالی لاہور کی زون نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورمدنی کاموں میں مزید بہتری لانے کے متعلق اہم امور پر نکات فراہم کئے۔ شمالی لاہور کی زون نگران اسلامی بہن نے نمایاں کارکردگی کی حامل اسلامی بہنوں تحائف بھی دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں  لاہور شپ ٹاؤن علاقے میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔لاہور ریجن کی نگران اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی  کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت10دسمبر2019ء کو ہند کے شہر کولکتہ، دہلی اور احمد آباد ریجن میں فیضان انوار القراٰن کورس کی مدرسات اسلامی بہنوں کا تربیتی سیشن ہوا جس میں شارٹ کورسز کی ذمہ داراسلامی بہنوں (ریجن سطح) نے اپنی ریجن کی مدرسات کی اس کورس کے حوالے سے تربیت کی نیز کورس کے تدریسی و انتظامی امور کو بہتر بنانے اور احساس ذمہ داری سے متعلق نکات دئیے۔

تربیت کے مرحلے کے بعد احمد آباد ریجن سے مدرسات اسلامی بہنوں نے ریجن کے مختلف شہروں(ناگور، کوٹا، بروڈا میں6 مقامات پر 12 دن پر مشتمل کورس ”فیضانِ انوار الفرقان“ کا آغاز کردیا ہےجن میں کم وبیش 76 اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔

جبکہ کولکتہ اور دہلی ریجن میں بھی ایڈمیشنز کا مرحلہ جلد مکمل ہونے پر کورسز کا آغاز ہو جائے گا۔ 

 پچھلے دنوں اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت سیالکوٹ زون پھالیہ میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 280 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے ، ہفتہ وار اجتما ع میں شرکت کرنے اور مدنی انعامات پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت پچھلے  دنوں کابینہ الٰہ آباد بمقام ضلع قصور نزد چونیاں روڈ الٰہ آباد میں ماہانہ مدنی انعامات اجتماع کا سلسلہ ہواجس میں تقریباً 31 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے ، ہفتہ وار اجتما ع میں شرکت کرنے اور مدنی انعامات پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔