دعوت ِاسلامی کےتحت گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے تھانہ بولا خان کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں کابینہ مشاورت اسلامی بہنوں اور ڈویژن تا ذیلی نگران اور دیگر شعبہ جات کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ذمہ داراسلامی بہنوں کی دینی کاموں کے حوالے سے تربیت کی اور مختلف شعبہ جات اور شخصیات اجتماع کے بارے میں مدنی پھول دئیے مزید ڈونیشن زیادہ سے زیادہ جمع کرنے کی ترغیب دلائی اور اس حوالے سے اہداف بھی دئیے جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اپنی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوت ِاسلامی کےتحت گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے صدر میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں کابینہ مشاورت کی اسلامی بہنوں اور ڈویژن نگران اور دیگر شعبہ جات کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ذمہ داراسلامی بہنوں کی دینی کاموں کے حوالے سے تربیت کی اور ماہانہ کارکردگی و ماہانہ جدول پر عمل کرنے اور کمزوریوں کو دور کرنے کا ذہن دیا مزید ڈونیشن جمع کرنے کی حوالےسے ترغیب دلائی جس پراسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوت ِاسلامی کےتحت گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے صحرائے مدینہ زون ،گڈاپ کابینہ میں فیضانِ معراج کورس کا انعقاد ہوا ۔ اس کورس کا دورانیہ ایک گھنٹہ رہاجس میں   15اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

کابینہ ذمہ داراسلامی بہن نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کومعراج کی حکمتیں ، شب معراج کے انعاماتِ الٰہی اور رجب المرجب کے فضائل بتائےاور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئےدینی کام احسن انداز میں کرنےکاذہن دیا جس پراسلامی بہنوں نےاپنی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوت ِاسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کےتحت گزشتہ دنوں کراچی ریجن میں دو دن کے رہائشی مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں شعبہ شارٹ کورسز کوئٹہ زون ذمہ داراور ان کے ساتھ شعبہ شارٹ کورسز کراچی کی دیگر زونز اور شارٹ کورسز کی پاکستان سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

شارٹ کورسز کی زون ذمہ داراسلامی بہن نے شارٹ کورسز کے تحت ہونے والےدینی کام کو مزید بہتر انداز میں کرنے کیلئے مدنی پھول دئیے نیز عالمی ، پاک و ریجن سطح ذمہ داراسلامی بہنوں نے بھی اس مدنی مشورے میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کونکات دیئے۔


دعوت ِاسلامی کےتحت گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے صحرائے مدینہ میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں ڈویژن تا ذیلی ذمہ داراسلامی بہنوں سمیت کم وبیش 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے دینی کاموں کو بڑھانے کےحوالےسےاسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی اوراسلامی بہنوں کےمسائل سن کر انکا حل بھی بتایااور مزید ڈونیشن بکس کارکردگی وقت پر جمع کروانےکےحوالے سےاہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی نیت کااظہار کیا ۔


دعوت ِاسلامی کےتحت گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں کابینہ مشاورت اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ذمہ داراسلامی بہنوں کو انفرادی عبادت کے حوالے سے ترغیب دلائی نیز اصلاح ِاعمال ،مدنی مذاکرہ اور رسالے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کا ذہن دیا مزید ماہانہ کارکردگی کے حوالے سے مدنی پھول دئیے جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی نیت کااظہار کیا ۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ کفن دفن کےتحت گزشتہ دنوں کراچی زون ایسٹ2 کی کابینہ لیاقت آبادکے علاقہ دستگیر میں فیضانِ معراج کورس کا انعقاد ہوا جس میں 23 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو فیضانِ نماز کتاب پڑھنے ، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور دیگر شارٹ کورسز میں شرکت کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی نیت کااظہار کیا ۔


دعوت ِاسلامی کےتحت گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے رنچھوڑلائن کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں کابینہ مشاورت اور ڈویژن نگران اور دیگر شعبہ جات کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ذمہ داراسلامی بہنوں کو کارکردگی بہتر انداز میں بنانے کے حوالے سے نکات بتائے اور جن شعبہ جات پر اسلامی بہنیں مکمل نہیں وہاں تقرری کرنے کا ذہن دیا مزید ڈونیشن بکس کے حوالے سے مدنی پھول بھی دئیے۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ  فنانس کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں صدیق آباد کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں 24 ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ فنانس کی ریجن ذمہ داراسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کی کار کردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کارکردگی فارم فل کرنے کا طریقہ سمجھایا اور اثاثہ جات کی مناسب دیکھ بھال پر اہم نکات فراہم کئے اور فنانس شعبہ پر تقرری کے اہداف دئیے نیزای رسید ورکنگ اور ڈیپازٹ اماؤنٹ کے متعلق مدنی پھول دیئےجس پر اسلامی بہنوں نے دینی کاموں کو مزید اچھے انداز سے کرنے کی نیتوں کااظہارکیا۔


لیاقت آباد کابینہ میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت شخصیات اجتماع

Mon, 15 Mar , 2021
4 years ago

اسلامی بہنوں کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت گزشتہ دنوں مرحوم امجد صابری کے گھر شخصیات اجتماع کا انعقاد ہوا  جس میں کم و بیش 60 مخیر اور ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون ذمہ داراسلامی بہن نے راہ ِخدا عزوجل میں مال خرچ کرنے،اجتماع پاک میں شرکت کرنےہر ماہ شخصیات اجتماع منعقد کرنے اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کا ذہن دیاجس پر 9 اسلامی بہنوں نے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کے لیے اپنے نام پیش کیے۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاح ِاعمال کے تحت کراچی رنچھوڑ لائن کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقاد ہواجس میں کم و بیش 4 ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

کابینہ مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں کی نیک اعمال ومدنی مذاکرہ کارکردگی کاجائزہ لیااور شرکاکو کارکردگی بہتر بنانے اور جائزہ کارکردگی وقت پر دینے کےحوالےسے نکات فراہم کئے جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کااظہار کیا۔


محمود آباد کابینہ میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت ون ڈے سیشن کاانعقاد

Mon, 15 Mar , 2021
4 years ago

اسلامی بہنوں کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت گزشتہ دنوں محمود آباد کابینہ کے ایک جم سیٹر میں معراج شریف کے حوالے سے ون ڈے سیشن منعقد ہوا جس میں شخصیات اور ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذمہ داراسلامی بہن نےمعراج شریف کےواقعات بتاتے ہوئےشرکاکودعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کیں اورفیضانِ نماز کتاب کا مطالعہ کرنے اور دیگر کورس کرنے کاذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کااظہار کیا۔