صحرائے
مدینہ کابینہ کی ڈویژن تهانہ بولا خان میں کفن دفن اجتماع کاانعقاد
دعوتِ
اسلامی کےتحت شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون صحرائے مدینہ کابینہ کی ڈویژن تهانہ
بولا خان میں کفن دفن اجتماع کاانعقادہوا جس
میں کابینہ سطح کی ذمہ
داران سمیت 31 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو میت کو غسل دینےاور کفن
پہنانے کا طریقہ سکھایا اوراس کے بعد انہیں ہفتہ وار رسالہ پڑھنے
اور کفن دفن ٹیسٹ دینے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھے تاثرات دیئے اور 4 اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے کی نیتیں
پیش کی۔
رنچھوڑلائن
کابینہ کی ڈویژن سولجر بازار میں اصلاح
اعمال اجتماع کاانعقاد
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے تحت گزشتہ دنوں
رنچھوڑلائن کابینہ کی ڈویژن سولجر بازار میں
اصلاح اعمال اجتماع کاانعقاد ہوا جس میں حلقہ
خزائن العرفان اور فیضانِ عطار کی کم و بیش21 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی
بہنوں کو نیک اعمال اور مدنی مذاکرے سے متعلق مدنی پھول بتائے نیز اپنے گھروں میں مسجد بیت کےلئےجگہ مخصوص
کرنے کا بھی ذہن دیا ۔مزید مدنی مذاکرہ دیکھنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں
شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی
بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہارکیا۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس للبنات کے تحت کراچی ایسٹ زون 2
میں ماہانہ مدنی مشورےکاانعقاد ہواجس میں ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
مشاورت اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کو ماہانہ کارکردگی،گھریلو
صدقہ بکس اور ڈونیشن بکس کی رجسٹریشن کے حوالےسےمدنی پھول دیئے۔اس کےساتھ ہی انہیں ہفتہ واررسالہ کارکردگی
کی بروقت انٹری کرنےکاذہن دیاجس پرذمہ دار اسلامی بہنوں نے کارکردگی جدول وقت پر دینے کی نیتیں پیش کیں۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ زون 2 لیاقت آباد کابینہ میں روحانی علاج کےبستوں پر جائزہ کاسلسلہ ہوا جس میں بستہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ریجن
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نےبستے کےنظام میں بہتری لانےکےحوالےسےاسلامی بہنوں کو
مدنی پھول دیئے ۔مزید ایک اسلامی بہن سے
فون پر رابطہ کر کے انہیں دینی کاموں کو کرنے کا ذہن دیا۔اس کےعلاوہ شعبے کو وقت دینے،
قیمتی وقت کی قدر کرنے اور امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی دعا حاصل
کرنے کی ترغیب دلاتےہوئے دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دی۔
دعوتِ
اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں ٹنڈو محمد خان کابینہ میں دعائے صحت اجتماع کا انعقاد
ہوا جس میں60 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوتِ اسلامی نے’’ بیماری کے
فضائل‘‘ کےموضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتےہوئےاسلامی
بہنوں کو امام حسین رضی الله عنہ کی دین کی خاطر دی جانےوالی قربانیوں کےبارے میں بتایا۔ اس کےساتھ ہی دعوت اسلامی کےدینی
کاموں کی معلومات دیتےہوئےانہیں دینی کام کرنےکاذہن دیااور اس اجتماع میں اسلامی
بہنوں کوصلوٰۃ الحاجات پڑھنے کی ترغیب بھی
دلائی جس پر انہوں نےوہی پر صلوۃ ٰالحاجات
بھی ادا کی۔ آخر میں آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی دُکھیاری امت کے لئے دعا بھی
کی گئی۔
دعوتِ
اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں ڈویژن لاڑکانہ اور جھڈو
کابینہ میں مدنی مشوروں کا انعقاد ہوا جن میں
زون تا ڈویژن نگران و شعبہ جات کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
زون نگران
اسلامی بہنوں نے ’’تقسیم کاری ‘‘کے موضوع پر بیانات کئے
اور ذمہ داراسلامی بہنوں کو احساس ذمہ داری
کے ساتھ دینی کام کرنے کاذہن دیا نیزدارالسنہ کی اسلامی بہنوں کو 12 دن کا رہائشی دینی کام کورس کرنے کا ہدف دیا۔آخر میں اسلامی
بہنوں کو اصلاح اعمال اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی ۔
دعوت
اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن کی میرپور خاص زون کی ڈویژن ٹنڈوالہ یار میں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں زون تا ڈویژن نگران وشعبہ جات کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
زون
ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’تقسیم کاری ‘‘کے
موضوع پر بیان کیااورذمہ داراسلامی بہنوں کو احساس ذمہ داری کے ساتھ دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی ۔مزید اصلاح اعمال کے شعبے میں
بہتری لانے کےحوالےسے بھی اسلامی
بہنوں کی ذہن سازی کی ۔
دعوتِ
اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں اسلام آباد ریجن
گجرات زون کے علاقےلالہ موسیٰ میں قائم فیضان
مدینہ میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں جہلم، چکوال ، واہ کینٹ ، مظفرآباد اور پنڈی اسلام آباد کی زون نگران و کابینہ
نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن
نگران اسلامی بہن نے ’’ایک ذمہ دار کو کیسا ہونا چاہیے‘‘ کے موضوع پر ترغیبی
بیان کیااورمختلف دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا نیز گزشتہ سال کےدینی
کام کی کارکردگیوں کا تقابلی جائزہ بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کواپنے ا ہداف کو
بر وقت پورا کرنے کا ذہن دیا ۔ آخر میں بہتر کارکردگی والی اسلامی بہنوں میں رسائل کے تحائف بھی تقسیم کئے۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت گزشتہ
دنوں فیصل آباد ریجن میں بذریعہ کال مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں رکن ریجن ذمہ داراسلامی
بہن نے ماتحت اسلامی بہنوں کی تربیت کی ۔
رکن ریجن
ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئےانہیں دینی کاموں
کوکرنے کےحوالےسے تربیتی نکات
بتائیں۔اس کےساتھ ہی شعبے کی تشہیری بینرز
لگانے اور تربیتی اجتماع میں اضافے کرنے کی ترغیب دلائی۔مزید اسلامی بہنوں کو شعبے کے دینی کاموں کو بڑھانے
اور ان میں بہتری لانےکا ذہن بھی دیا۔
دعوتِ
اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں جھنگ کابینہ کی ڈویژن جھنگ سٹی میں ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں علاقہ نگران اسلامی بہنوں نے بھی
شرکت کی۔
ڈویژن
نگران اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو دینی
کاموں میں بہتری لانےکےحوالےسےمدنی پھول دیئےاور اسلامی بہنوں کو ذمہ داریاں دیکر شعبہ جات (کفن
دفن، شارٹ کورسز، اصلاح اعمال،محفل نعت ودینی حلقہ،شعبہ تعلیم ، مکتبۃ المدینہ وتقسیم رسائل ) کی ڈویژن سطح تک کی تقرریاں مکمل کی اور ان
شعبہ جات کےدینی کام کرنےکےحوالےسے اہم مدنی پھول بیان کئے۔
دعوتِ
اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں جھنگ
کابینہ کی ڈویژن جھنگ سٹی میں محفل نعت کا انعقاد ہواجس میں علاقہ مدن شاہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی
۔
ڈویژن
نگران اسلامی بہن نے ’’ محرم الحرام کی برکتوں ‘‘ کے موضوع پر بیان کیااور محفل نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو
مدنی مذاکرہ دیکھنے اورہر ہفتہ ہونےوالےسنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی دعوت دی ۔مزید ہفتہ وارترغیب
شدہ رسالےکےمطالعہ کرنے کی ترغیب بھی دی ۔
حیدرآباد
زون کی سجاول کابینہ اور مٹیاری
کابینہ میں اجتماع ذکرِ شہادت کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کےزیر اہتمام گزشتہ دنوں حیدرآباد
زون کی حیدرآباد کابینہ میں تین دن میں 164 مقامات پر اجتماعات ذکرشہادت کاانعقاد ہوا جن میں تقریباً 13ہزار 36 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔اِن میں سے
چند مقامات کےنام ملاحظہ ہوں:(سجاول
کابینہ میں تین مقامات پراور مٹیاری کابینہ میں12 مقامات، بدین کابینہ میں 12 مقامات پر یہ اجتماعات ہوئیں )۔
مبلغات
دعوتِ اسلامی نےسنتوں بھرے بیانات کئے اور
اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو محرم
الحرام میں کی جانے والی عبادتوں کے فضائل بتائےنیز امام حسین رضی اللہ عنہ کی
آزمائشوں کےسفرکےبارےمیں بتاتےہوئےدینی کاموں میں حصہ لینےکاذہن بنایا ۔مزید ان
اجتماعات میں اہل بیت کی یاد میں میں
منقبت پڑھی گئی۔اس کےعلاوہ آخر میں دعا
اور صلوٰۃ وسلام پراجتماعات کا اختتام ہوا۔
Dawateislami