فَلَمَّا
اعْتَزَلَهُمْ وَ مَا یَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰہِۙ-وَهَبْنَا لَهٗۤ اِسْحٰقَ
وَ یَعْقُوْبَؕ-وَ كُلًّا جَعَلْنَا نَبِیًّا(49)ترجمہ کنز العرفان:
پھر جب ابراہیم لوگوں سے اور اللہ کے سوا جن (بتوں) کی وہ عبادت کرتے تھے ان سے
جدا ہوگئے تو ہم نے اسے اسحاق اور (اس کے بعد) یعقوب عطا کئے اور ان سب کو ہم نے
نبی بنایا۔(سورۃ مریم آیت نمبر 49)
مولانا مفتی
قاسم صاحب اس آیت کے تحت لکھتے ہیں:{فَلَمَّا اعْتَزَلَهُمْ:پھر
جب ابراہیم لوگوں سے جدا ہوگئے۔} ارشاد فرمایا کہ پھر جب حضرت ابراہیم علیہ السلام
مقدس سرزمین کی طرف ہجرت کر کے لوگوں سے اور اللہ کے سوا جن بتوں کی وہ لوگ عبادت
کرتے تھے ان سے جدا ہوگئے تو ہم نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو فرزند حضرت اسحاق علیہ
السلام اور ان کے بعد پوتے حضرت یعقوب علیہ السلام عطا کئے تاکہ وہ ان سے
اُنْسِیَّت حاصل کریں اور ان سب کو ہم نے مقامِ نبوت سے سرفراز فرما کر احسان
فرمایا۔(خازن، مریم، تحت الآیۃ: 49، 3/237)
یادرہے کہ حضرت اسماعیل علیہ السلام ، حضرت
اسحاق علیہ السلام سے بڑے ہیں، لیکن چونکہ حضرت اسحاق علیہ السلام بہت سے انبیاء
عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے والد ہیں، اس لئے خصوصیت کے ساتھ ان کا ذکر
فرمایا گیا۔
حضرت اسحاق
علیہ السلام کے واقعات کے قرآنی مقامات:
حضرت اسحاق
علیہ السلام کا اجمالی ذکر قرآن کریم کی متعدد سورتوں میں اور کچھ تفصیلی ذکر درج
ذیل 6 سورتوں میں ہے:
(1) سوره
انعام، آیت:84
(2) سورۂ ہود،
آیت: 69 تا 73
(3) سورۂ
مریم، آیت: 50،49
(4) سورۃ
انبیاء، آیت: 72، 73
(5) سوره
صافات آیت: 112، 113
(6) سورۂ ص، آیت: 45 - 47
اوصاف مبارکہ
حضرت اسحاق علیہ
السلام کثیر اوصاف کے حامل عظیم نبی تھے، یہاں آپ علیہ السلام کے دو اوصاف ملاحظہ
ہوں
(1)آپ علیہ
السلام اللہ تعالیٰ کے بہترین چنے ہوئے بندوں میں سے ہیں، ارشاد باری تعالی ہے: وَ
اِنَّهُمْ عِنْدَنَا لَمِنَ الْمُصْطَفَیْنَ الْاَخْیَارِؕ(47)ترجمہ
کنزالایمان: اور بے شک وہ ہمارے نزدیک چنے ہوئے پسندیدہ ہیں۔( پارہ 23، ص: 47)
(2) آپ علیہ
السلام لوگوں کو آخرت کی یاد دلاتے اور کثرت سے آخرت کا ذکر کرتے تھے اور دنیا کی
محبت نے اُن کے دلوں میں ذرہ بھر بھی جگہ نہیں پائی۔ ارشاد باری تعالی ہے:
اِنَّاۤ اَخْلَصْنٰهُمْ بِخَالِصَةٍ ذِكْرَى الدَّارِۚ(46)ترجمہ
کنزالایمان: بے شک ہم نے انہیں ایک کھری بات سے امتیاز بخشا کہ وہ اس گھر کی یاد
ہے۔ ( پارہ 23،ص:46)
انعامات الٰہی:
اللہ تعالیٰ
نے آپ علیہ السلام پر بہت سے انعامات فرمائے جن میں سے 11 انعامات یہ ہیں:
(1 تا 3) آپ علیہ السلام کی ولادت سے پہلے ہی آپ
کی آمد، نبوت اور قرب خاص کے لائق بندوں میں سےہونے کی بشارت دی، ارشاد باری تعالیٰ
ہے: وَ
بَشَّرْنٰهُ بِاِسْحٰقَ نَبِیًّا مِّنَ الصّٰلِحِیْنَ(112)ترجَمۂ
کنزُالایمان: اور ہم نے اسے خوشخبری دی اسحٰق کی کہ غیب کی خبریں بتانے والاہمارے
قربِ خاص کے سزاواروں میں۔(پارہ 23،الصافات:112)
(4 تا 6) آپ
علیہ السلام کو نبوت، رحمت اور سچی بلند شہرت عطا فرمائی، ارشاد باری تعالیٰ ہے:وَهَبْنَا
لَهٗۤ اِسْحٰقَ وَ یَعْقُوْبَؕ-وَكُلًّا جَعَلْنَا نَبِیًّا(49)وَ وَهَبْنَا لَهُمْ
مِّنْ رَّحْمَتِنَا وَ جَعَلْنَا لَهُمْ لِسَانَ صِدْقٍ عَلِیًّا(50) ترجمہ
کنزالایمان: ہم نے اسے اسحاق اور یعقوب عطا کئے اور ہر ایک کو غیب کی خبریں بتانے
والا کیا۔ اور ہم نے انہیں اپنی رحمت عطا کی اور ان کے لیے سچی بلند ناموری رکھی۔(
پارہ 16، مریم: 49,50)
(7) اللہ
تعالیٰ نے آپ علیہ السلام پر اپنی نعمت کو مکمل فرمایا، جیسا کہ قرآن کریم میں ہے:وَ
یُتِمُّ نِعْمَتَهٗ عَلَیْكَ وَ عَلٰۤى اٰلِ یَعْقُوْبَ كَمَاۤ اَتَمَّهَا عَلٰۤى
اَبَوَیْكَ مِنْ قَبْلُ اِبْرٰهِیْمَ وَ اِسْحٰقَؕ- ترجمہ
کنزالایمان: اور تجھ پر اپنی نعمت پوری کرے گا اور یعقوب کے گھر والوں پر جس طرح
تیرے پہلے دونوں باپ دادا ابراہیم اور اسحٰق پر پوری کی۔( پارہ 12،یوسف:06)
یہاں اتمام
نعمت سے مراد منصب نبوت اور فرزند حضرت یعقوب علیہ السلام عطا کر کے اپنی نعمت کو
پورا کرنا ہے۔
(8)اللہ
تعالیٰ نے آپ علیہ السلام کو اپنے خاص قرب والا بنایا، ارشاد باری تعالی ہے:وَ
وَهَبْنَا لَهٗۤ اِسْحٰقَؕ-وَ یَعْقُوْبَ نَافِلَةًؕ-وَ كُلًّا جَعَلْنَا
صٰلِحِیْنَ(72)ترجَمۂ
کنزُالایمان: اور ہم نے اسے اسحٰق عطا فرمایااور یعقوب پوتااور ہم نے ان سب کو
اپنے قرب خاص کا سزاوار(اہل) کیا۔( پارہ17، الانبیاء:72)
(9) اللہ
تعالیٰ نےآپ علیہ السلام پر اپنی خصوصی برکتیں نازل فرمائیں، ارشاد باری تعالیٰ
ہے: وَ
بٰرَكْنَا عَلَیْهِ وَ عَلٰۤى اِسْحٰقَؕ-ترجمہ کنزالایمان: اور ہم نے برکت اتاری اس پر اور اسحٰق
پر۔ (پارہ 23، الصافات:113)
(10،11) اللہ
تعالیٰ نے آپ علیہ السلام کو اور آپ کے بیٹے حضرت یعقوب علیہ السلام کو علمی اور
عملی قوتیں عطا فرمائیں جن کی بنا پر انہیں اللہ تعالیٰ کی معرفت اور عبادات پر
قوت حاصل ہوئی اور انہیں یاد آخرت کے لیے چن لیا۔ چنانچہ ارشاد باری تعالیٰ ہے: وَاذْكُرْ
عِبٰدَنَاۤ اِبْرٰهِیْمَ وَاِسْحٰقَ وَیَعْقُوْبَ اُولِی الْاَیْدِیْ
وَالْاَبْصَارِ(45) اِنَّاۤ اَخْلَصْنٰهُمْ بِخَالِصَةٍ ذِكْرَى الدَّارِۚ(46) ترجمہ
کنزالایمان: ترجمۂ کنز الایمان: اور یاد کرو ہمارے بندوں ابراہیم اور اسحٰق اور
یعقوب قدرت اور علم والوں کو۔ بے شک ہم نے انہیں ایک کھری بات سے امتیاز بخشا کہ
وہ اس گھر کی یاد ہے۔(پارہ 23، ص: 45، 46)
اللہ کریم
ہمیں آپ علیہ السلام کے ذکر خیر سے فیوض و برکات حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے
آمین
یہ مضمون نئے لکھاری کا ہے ،حوالہ جات کی تفتیش و
تصحیح کی ذمہ داری مؤلف کی ہے، ادارہ اس کا ذمہ دار نہیں۔
خرم شہزاد (درجۂ
ثالثہ جامعۃالمدینہ فیضان غوث الاعظم ساندہ لاہور، پاکستان)
ہر نبی کی شان
و عظمت بہت ہی بلند و بالا ہے۔ ہر نبی کی سیرت کا مطالعہ آنکھوں کو روشنی، روح کو
قوت، دلوں کو ہمت، عقلوں کو نور، کردار کو حسن، زندگی کو معنویت، بندوں کو نیاز
اور قوموں کو عروج بخشتا ہے۔ اللہ پاک نے قرآن پاک میں 26 انبیائے کرام کا ذکر
فرمایا ہے ان میں حضرت اسحاق علیہ السلام کا تذکرہ بھی ہے جو رہتی دنیا تک لوگوں
کی آشنائی کے لئے قرآن پاک میں بیان فرمایا گیا۔
آیئے حضرت اسحاق علیہ السلام کا مختصر قرآنی
تذکرہ پڑھتے ہیں:
آپ علیہ السلام کی ولادت کی بشارت:وَ
امْرَاَتُهٗ قَآىٕمَةٌ فَضَحِكَتْ فَبَشَّرْنٰهَا بِاِسْحٰقَۙ-وَ مِنْ وَّرَآءِ
اِسْحٰقَ یَعْقُوْبَ(71) قَالَتْ یٰوَیْلَتٰۤى ءَاَلِدُ وَ اَنَا
عَجُوْزٌ وَّ هٰذَا بَعْلِیْ شَیْخًاؕ-اِنَّ هٰذَا لَشَیْءٌ عَجِیْبٌ (72) ترجمۂ
کنز الایمان:اور اس کی بی بی کھڑی تھی وہ ہنسنے لگی تو ہم نے اسے اسحاق کی خوشخبری
دی اور اسحاق کے پیچھے یعقوب کی۔ بولی ہائے خرابی کیا میرے بچہ ہوگا اور میں بوڑھی
ہوں اور یہ ہیں میرے شوہر بوڑھے بیشک یہ تو اچنبھے کی بات ہے۔(پ 12، سورۃ الھود،
آیت 71، 72)
تفسیر صراط
الجنان میں ان آیات کے تحت ہے: اللہ تعالیٰ نے حضرت سارہ رَضِیَ اللہُ تَعَالیٰ عنہاکو
ان کے بیٹے حضرت اسحاق علیہ السلام کی خوشخبری دی اور حضرت اسحاق عَلَیْہِ السَّلَام
کے بعد ان کے بیٹے حضرت یعقوب عَلَیْہِ السَّلَام کی بھی خوشخبری دی۔ حضرت سارہ
رَضِیَ اللہُ عَنْہا کو خوشخبری دینے کی وجہ یہ تھی کہ اولاد کی خوشی عورتوں کو
مردوں سے زیادہ ہوتی ہے، نیز یہ بھی سبب تھا کہ حضرت سارہ رَضِیَ اللہ عَنْہا کے
ہاں کوئی اولاد نہ تھی اور حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام کے فرزند حضرت اسمٰعیل
عَلَیْہِ السَّلَام موجود تھے، اس بشارت کے ضمن میں ایک بشارت یہ بھی تھی کہ حضرت
سارہ رَضِیَ اللہ عَنْھا کی عمر اتنی دراز ہوگی کہ وہ پوتے کو بھی دیکھیں
گی۔(تفسیر صراط الجنان،مکتبہ المدینہ، ج4،ص466)
آپ
علیہ السلام کو نبوت کی بشارت دی:حضرت اسحاق علیہ السلام کی ولادت کے
ساتھ آپ علیہ السلام کی نبوت اور قرب خاص کے لائق بندوں میں سے ہونے کی بشارت بھی
دی گئی، جیساکہ ارشاد باری تعالیٰ ہے: وَبَشَّرْنٰهُ بِاِسْحٰقَ
نَبِیًّا مِّنَ الصّٰلِحِیْنَ(112) ترجمۂ کنز الایمان: اور ہم نے اسے
خوشخبری دی اسحق کی کہ غیب کی خبریں بتانے والا ہمارے قربِ خاص کے سزاواروں میں۔(پ
23، سورۃ الصافات، آیت: 12)
آپ علیہ السلام کا علم: وَ اذْكُرْ عِبٰدَنَاۤ اِبْرٰهِیْمَ
وَ اِسْحٰقَ وَ یَعْقُوْبَ اُولِی الْاَیْدِیْ وَ الْاَبْصَارِ(45) ترجمۂ
کنز الایمان: اور یاد کرو ہمارے بندوں ابراہیم اور اسحٰق اور یعقوب قدرت اور علم
والوں کو۔(پ 23، سورۃ صٓ، آیت: 45)
تفسیر صراط
الجنان میں اس آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ اے پیارے حبیب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم! ہمارے عنایتوں والے خاص بندوں حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام، ان کے
بیٹے حضرت اسحاق عَلَیْہِ السَّلَام، اور ان کے بیٹے حضرت یعقوب عَلَیْہِ
السَّلَام کو یاد کریں کہ انہیں اللہ تعالیٰ نے علمی اور عملی قوتیں عطا فرمائیں
جن کی بنا پر انہیں اللہ تعالیٰ کی معرفت اور عبادات پر قوت حاصل ہوئی۔(تفسیر صراط
الجنان،مکتبہ المدینہ، ج8،ص408)
حضرت اسحاق
علیہ السلام کثیر اوصاف کے حامل عظیم نبی تھے، یہاں آپ علیہ السلام کے تین اوصاف
کا تذکرہ ہوا۔ اللہ تبارک و تعالیٰ ہمیں اسی طرح ہر نبی کی سیرت و کردار کا مطالعہ
کرنے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خاتمِ النّبیّٖن
صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
یہ مضمون نئے لکھاری کا ہے ،حوالہ جات کی تفتیش و
تصحیح کی ذمہ داری مؤلف کی ہے، ادارہ اس کا ذمہ دار نہیں۔
حضرت اسحاق
علیہ السلام حضرت ابراہیم علیہ السلام اورحضرت سارہ رضی اللہ عنہاکےبیٹےہیں، حضرت
اسحاق علیہ السلام کااجمالی ذکرقرآن پاک کی متعددسورتوں میں ہے جن میں سےچندآیات
یہ ہیں:
1 سورۃ الانبیاءآیت 73، 72
2 سورۃ مریم
آیت 50، 49
3 سورۃ انعام
آیت 84
تعارف: آپ
علیہ السلام کانام اسحاق ہے،یہ عبرانی زبان کالفظ ہےجس کاعربی میں معنی ہے ضَحَّاك
یعنی ہنس مکھ,شْاداں۔ (روح البیان، ابراھیم، تحت الآیۃ:39، 429/4)
نبوت کی
بشارت:حضرت اسحاق علیہ السلام کی ولادت کےساتھ آپ علیہ السلام کی نبوت کی بھی
بشارت دی گئی جیساکہ ارشاد باری تعالیٰ ہے: وَبَشَّرْنٰهُ
بِاِسْحٰقَ نَبِیًّا مِّنَ الصّٰلِحِیْنَ(112)ترجمہ
کنزالایمان: اور ہم نے اسے خوشخبری دی اسحٰق کی کہ غیب کی خبریں بتانے والا ہمارے قربِ خاص کے سزاواروں میں۔ (پارہ
23،الصافات 112)
نزول احکام:
حضرت اسحاق علیہ السلام پربھی وحی کےذریعے بعض احکام نازل ہوئے اس وحی سےمتعلق
قرآن کریم میں ہمیں یہ حکم دیاگیاہےکہ قُوْلُوْۤا اٰمَنَّا بِاللّٰہِ وَ
مَاۤ اُنْزِلَ اِلَیْنَا وَ مَاۤ اُنْزِلَ اِلٰۤى اِبْرٰهٖمَ وَ اِسْمٰعِیْلَ وَ
اِسْحٰقَ وَ یَعْقُوْبَ وَالْاَسْبَاطِ ترجمہ کنزالایمان: (اے
مسلمانو!) یوں کہو کہ ہم
ایمان لائے اللہ پر اوراس پر جو ہماری طرف اُترا اور جو اُتارا گیا ابراہیم و
اسمٰعیل و اسحق و یعقوب اور ان کی اولاد پر۔(پارہ 1،البقرۃ 136)
اوصاف: حضرت
اسحاق علیہ السلام کثیراوصاف کےحامل عظیم نبی تھے، یہاں آپ علیہ السلام کےدواوصاف
ملاحظہ ہوں:
(1) آپ علیہ
السلام اللہ تعالیٰ کےبہترین چنےہوئےبندوں میں سےہیں: وَ
اِنَّهُمْ عِنْدَنَا لَمِنَ الْمُصْطَفَیْنَ الْاَخْیَارِؕ(47) ترجمہ
کنزالایمان: اور بے شک وہ ہمارے نزدیک چنے ہوئے پسندیدہ ہیں۔ (پارہ 23،ص 47)
(2)آپ علیہ
السلام لوگوں کوآخرت کی یاددلاتےاورکثرت سےآخرت کاذکرکرتےتھے ارشادباری تعالی ہے:
اِنَّاۤ اَخْلَصْنٰهُمْ بِخَالِصَةٍ ذِكْرَى الدَّارِۚ(46) ترجمہ
کنزالایمان: بے شک ہم نے انہیں ایک کھری بات سے امتیاز بخشا کہ وہ اس گھر کی یاد
ہے۔ (پارہ 23,ص 46)
انعامات
الٰہی: اللہ تعالیٰ نےآپ علیہ السلام پربہت سےانعامات فرمائےجن میں سے دو انعامات
یہ ہیں:
(1)اللہ تعالیٰ
نےآپ علیہ السلام پراپنی نعمت کومکمل فرمایا جیساکہ قرآن کریم میں ہےارشادباری
تعالیٰ ہے: وَ
یُتِمُّ نِعْمَتَهٗ عَلَیْكَ وَ عَلٰۤى اٰلِ یَعْقُوْبَ كَمَاۤ اَتَمَّهَا عَلٰۤى
اَبَوَیْكَ مِنْ قَبْلُ اِبْرٰهِیْمَ وَ اِسْحٰقَؕ-اِنَّ رَبَّكَ عَلِیْمٌ
حَكِیْمٌ(12) ترجمہ
کنز الایمان: اور
تجھ پر اپنی نعمت پوری کرے گا اور یعقوب کے گھر والوں پر جس طرح تیرے پہلے دونوں
باپ دادا ابراہیم اور اسحٰق پر پوری کی بےشک تیرا رب علم و حکمت والاہے۔(پارہ 12،یوسف
6)
یہاں اتمام
نعمت سےمرادمنصب نبوت اورفرزندحضرت یعقوب علیہ السلام عطاکرکےاپنی نعمت
کوپوراکرناہے۔
(2) اللہ
تعالیٰ نےآپ علیہ السلام کواپنےخاص قرب والابنایا جیساکہ قرآن پاک میں ہے:وَ
وَهَبْنَا لَهٗۤ اِسْحٰقَؕ-وَ یَعْقُوْبَ نَافِلَةًؕ-وَ كُلًّا جَعَلْنَا
صٰلِحِیْنَ(72)ترجمہ
کنزالایمان: اور ہم نے اسے
اسحٰق عطا فرمایااور یعقوب پوتااور ہم نے ان سب کو اپنے قرب خاص کا سزاوار(اہل) کیا۔(پارہ
17،الانبیاء72)
یہ مضمون نئے لکھاری کا ہے ،حوالہ جات کی تفتیش و
تصحیح کی ذمہ داری مؤلف کی ہے، ادارہ اس کا ذمہ دار نہیں۔
عبد الشکور عطاری (درجۂ رابعہ جامعۃ المدینہ گلزار حبیب
سبزہ زار لاہور، پاکستان)
حضرت اسحاق
علیہ السلام حضرت ابرہیم علیہ السلام کے چھوٹے فرزند اور حضرت سارہ رضی اللہ عنہا
کے بیٹے ہیں آپ علیہ السلام کی دنیا میں تشریف آوری سے پہلے ہی اللہ تعالیٰ نے آپ
کی ولادت ونبوت اور صالحین میں سے ہونے کی بشارت دیدی تھی۔ بنی اسرائیل میں آنے
والے تمام انبیاءکرام علیہم السلام آپ ہی کی نسل پاک سےہوئے۔
نام
مبارک: آپ علیہ
السلام کا نام مبارک اسحاق ہے،یہ عبرانی زبان کا لفظ ہے جس کا عربی میں معنی ہے ضحاک
یعنی ہنس مکھ،شاداں،خوش وخرم۔ آپ علیہ السلام کو یہ سعادت بھی حاصل ہے کہ ولادت کی
بشارت کے وقت آپ کا مبارک نام بھی اللہ تعالیٰ نے بیان فرما دیا تھا۔(روح البیان،ابراھیم،تحت
الآیہ:39؛429/4 )
نبوت
کی بشارت: حضرت اسحاق
علیہ السلام کی ولادت کے ساتھ آپ علیہ السلام کی نبوت اور قرب خاص کے لائق بندوں
میں سے ہونے کی بشارت بھی دی گئی،جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ترجمہ کنزالعرفان:
اور ہم نے اسے اسحاق کی خوشخبری دی جو اللہ کے خاص قرب کے لائق بندوں میں سے ایک
نبی ہے۔(پ23،الصافات:112 )
حضرت اسحاق
علیہ السلام کثیر اوصاف کے حامل عظیم نبی تھے،قرآن پاک میں آپ علیہ السلام کا یہ
وصف بیان کیا گیا ہے کہ آپ علیہ السلام اللہ تعالیٰ کے بہترین چنے ہوئے بندوں میں
سے ہیں،ارشاد باری تعالیٰ ہے: ترجمہ کنزالایمان: اور بےشک وہ ہمارے نزدیک چنے ہوئے
پسندیدہ ہیں۔(پ23، ص:47)
اے میرے مالک
و مولا ہمیں انبیاء کرام علیہم السلام، صحابہ کرام علیہم الرضوان اور اولیائے عظام
رحمہم اللہ تعالیٰ کا ذکر خیر کرنے کی توفیق عطا فرما اور ہمیں دونوں جہانوں کی
بھلائیوں سے مالا مال فرما۔ آمین یارب العالمین۔
یہ مضمون نئے لکھاری کا ہے ،حوالہ جات کی تفتیش و
تصحیح کی ذمہ داری مؤلف کی ہے، ادارہ اس کا ذمہ دار نہیں۔
مبشر عبد الرزاق (درجۂ رابعہ جامعۃ المدینہ فیضان فاروق
اعظم سادھوکی لاہور،پاکستان)
انبیاء کرام
علیہم السلام کائنات کی وہ عظیم ترین اورجگمگاتی شخصیات ہیں جنہیں اللہ پاک نے وحی
کے نور سے منور فرمایا انہیں اپنا سب سے مقرب و برگزیدہ بندہ بنایا ان میں سے کچھ
کو کتابیں اور صحیفے بھی عطا فرمائے اس کے علاوہ انبیاء کرام علیہم السلام کو بے
شمار اوصاف و کمالات سے ممتاز فرمایا اور ان میں سے بعض کا تذکرہ قرآن پاک میں بھی
فرمایا انہی میں سے ایک حضرت اسحاق علیہ السلام بھی ہیں۔ اللہ پاک نے قرآن مجید
میں متعدد مقامات پر آپ کا ذکر خیر فرمایا چنانچہ آپ بھی پڑھیے اور علم و عمل میں
اضافہ کیجئے۔
آپ علیہ السلام کانام اسحاق، والد کا نام ابراہیم
ہے (روح البیان) اللہ پاک نے آپ علیہ السلام کو حضرت ابراھیم علیہ السلام کے
بڑھاپے میں ان کی دعا سے عطا فر مایا اور ولادت کے ساتھ ہی نبوت کی خوشخبری سنائی جیسا
کہ اللہ پاک قرآن مجید میں ارشاد فرماتا ہے: وَ
بَشَّرْنٰهُ بِاِسْحٰقَ نَبِیًّا مِّنَ الصّٰلِحِیْنَ(112) ترجمہ
کنزالایمان: اور ہم نے اسے خوشخبری دی اسحٰق کی کہ غیب کی خبریں بتانے والا ہمارے
قربِ خاص کے سزاواروں میں ۔(پ 23 الصافات 112) بنی اسرائیل میں پیدا ہونے والے
تمام انبیاء کرام علیہم السلام آپ کی ہی نسل سے پیدا ہوئے۔
اوصاف:
حضرت
اسحاق علیہ السلام کثیرعمدہ صفات اور اعلیٰ اوصاف کے حامل تھے ۔
(1)
چنے ہوئے بندے: آپ
علیہ السلام الله پاک کے خاص چنے ہوئے مقرب اور برگزیده بندے تھے اللہ پاک نے آپ
کے اس وصف کو یوں بیان فرمایا: وَ اِنَّهُمْ عِنْدَنَا لَمِنَ
الْمُصْطَفَیْنَ الْاَخْیَارِؕ(47) ترجمہ کنزالایمان: اور بے شک وه (اسحاق)
ہمارے نزدیک چنے ہوئے پسندیدہ ہیں۔ (پ 23 ص47)
(2)
کثرت سے ذکر آخرت کرنا: آپ علیہ السلا م لوگوں کو آخرت سے ڈراتے، کثرث سے
ذکر آخرت کرتے اور لوگوں میں خوفِ خدا پیدا کرتے تھے اللہ پاک آپ علیہ السلام کے
اس وصف کو یوں بیان فرماتا ہے: اِنَّاۤ اَخْلَصْنٰهُمْ بِخَالِصَةٍ
ذِكْرَى الدَّارِۚ(46) ترجمہ کنزالایمان: بیشک ہم نے انہیں ایک کھری بات
سے امتیاز بخشا کہ وہ اس گھر کی یاد ہے۔ (پ 23 ص 46)
(3)
سچی بلند شہرت:اللہ
پاک نے آپ علیہ السلام سچی بلند شہرت و ناموری عطا فرمائی اور بعد والی امتوں میں
آپ کا ذکر خیر باقی رکھا جیسا کہ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے۔ وَ
وَهَبْنَا لَهُمْ مِّنْ رَّحْمَتِنَا وَ جَعَلْنَا لَهُمْ لِسَانَ صِدْقٍ
عَلِیًّا۠(50)ترجمہ کنزالایمان: اور ہم نے
انہیں اپنی رحمت عطا کی اور ان کے لیے سچی بلند ناموری رکھی۔(پ 16 مریم 50)
اللہ پاک ہمیں
انبیاء کرام علیہ السلام کی سیرت کا مطالعہ کرنے اور ان کے اوصاف کو اپنا نے کی
توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خاتمِ النّبیّٖن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
یہ مضمون نئے لکھاری کا ہے ،حوالہ جات کی تفتیش و
تصحیح کی ذمہ داری مؤلف کی ہے، ادارہ اس کا ذمہ دار نہیں۔
فیضان مصطفی عطّاری (درجۂ سادسہ جامعۃُ المدینہ
شیرانوالہ گیٹ لاہور، پاکستان)
حضرت
اسحاق علیہ السلام کی ولادت اور نبوت: حضرت اسحاق علیہ السلام اللہ
پاک کے برگزیدہ نبی حضرت ابراہیم علیہ السلام کے بیٹے اور اللہ پاک کے معزز نبی
تھے۔ آپ کی ولادت باسعادت سے قبل ہی اللہ پاک نے آپ کی ولادت کی بشارت حضرت ابراہیم
علیہ السلام کو عطا فرما دی تھی۔ اس طرح کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے پاس جس
وقت فرشتے قومِ لوط کو ہلاک کرنے سے پہلے حاضر ہوئے تو حضرت ابراہیم علیہ السلام
کی زوجہ محترمہ حضرت سارہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا اس وقت پسِ پردہ (یعنی پردے کے
پیچھے)کھڑی تھیں، تو فرشتوں نے پہلے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو قوم لوط کے ہلاک
ہونے کے بارے میں خبر دی اور اس کے بعد حضرت ابراھیم علیہ السلام کو حضرت اسحاق
علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی خوشخبری سنائی۔اس پر آپ کی زوجہ محترمہ بشارت سن
کر ہنسنے لگیں۔
قرآن پا ک کے
پارہ 12 سورۂ ھود کی آیت 71 میں اس واقعہ کو یوں بیان فرمایا:
وَ لَقَدْ
جَآءَتْ رُسُلُنَاۤ اِبْرٰهِیْمَ بِالْبُشْرٰى قَالُوْا سَلٰمًاؕ-قَالَ سَلٰمٌ
فَمَا لَبِثَ اَنْ جَآءَ بِعِجْلٍ حَنِیْذٍ(69)فَلَمَّا رَاٰۤ اَیْدِیَهُمْ لَا
تَصِلُ اِلَیْهِ نَكِرَهُمْ وَ اَوْجَسَ مِنْهُمْ خِیْفَةًؕ-قَالُوْا لَا تَخَفْ
اِنَّاۤ اُرْسِلْنَاۤ اِلٰى قَوْمِ لُوْطٍ(70) وَامْرَاَتُهٗ قَآىٕمَةٌ فَضَحِكَتْ
فَبَشَّرْنٰهَا بِاِسْحٰقَۙ وَ مِنْ وَّرَآءِ اِسْحٰقَ یَعْقُوْبَ(71)ترجمہ
کنزالایمان:اور بیشک ہمارے فرشتے ابراہیم کے پاس مژدہ لے کر آئے بولے سلام کہا
سلام پھر کچھ دیر نہ کی کہ ایک بچھڑا بھنا لے آئے۔پھر جب دیکھا کہ ان کے ہاتھ
کھانے کی طرف نہیں پہنچتے ان کو اوپری سمجھا اور جی ہی جی میں ان سے ڈرنے لگا بولے
ڈرئیے نہیں ہم قومِ لوط کی طرف بھیجے گئے ہیں۔اور اس کی بی بی کھڑی تھی وہ ہنسنے
لگی تو ہم نے اسے اسحاق کی خوشخبری دی۔
حضرت اسحاق علیہ السلام بھی ان انبیاء کرام میں
سے ہیں کہ جن کی پیدائش سے پہلے ہی ان کی ولادت کی خوشخبری سنا دی گئی۔
اسی طرح حضرت
اسحاق علیہ السلام کے اللہ پاک کے قرب خاص یعنی نبوت دئیے جانے سے بھی مشرف ہوئے۔لہٰذا
آپ علیہ السلام کے نبی ہونے کے متعلق قرآن پاک میں ارشاد فرمایا:
وَهَبْنَا
لَهٗۤ اِسْحٰقَ وَ یَعْقُوْبَؕ-وَ كُلًّا جَعَلْنَا نَبِیًّا(49)ترجمہ
کنزالایمان: ہم نے اسے(یعنی حضرت ابراھیم کو) اسحق اور یعقوب عطا کیے اور ہر ایک
کو غیب کی خبریں بتانے والا کیا۔
قرآن
پاک میں آپ کا ذکرِ خیر:حضرت اسحاق علیہ السلام کا ذکر خیر پورے قرآن پاک
میں 14 مقامات پر آیا ہے۔
قرآن
پاک میں موجود آپ کے فضائل:1-قرآن پاک میں اللہ پاک نے حضرت اسحاق
علیہ السلام کے مقامِ عالی و رفعت شانی کو بیان کرتے ہوئے سورۂ انبیاء آیت نمبر
72 میں ارشاد فرمایا: وَ وَهَبْنَا لَهٗۤ اِسْحٰقَؕ-وَ یَعْقُوْبَ
نَافِلَةًؕ-وَ كُلًّا جَعَلْنَا صٰلِحِیْنَ(72) ترجمہ
کنزالایمان:اور ہم نے اسے اسحق عطا فرمایا اور یعقوب پوتا اور ہم نے ان سب کو اپنے
قرب خاص کا سزاوار(اہل) کیا ۔
2-ایک مقام پر
حضرت اسحاق اور آپ کی اولاد پر دنیا میں بھی اللہ پاک کے احسان اور آخرت میں بھی
قرب و شان کو بیان کیا گیا۔جیسا کہ سورۃ العنکبوت آیت نمبر 27میں ہے:
وَهَبْنَا
لَهٗۤ اِسْحٰقَ وَ یَعْقُوْبَ وَ جَعَلْنَا فِیْ ذُرِّیَّتِهِ النُّبُوَّةَ وَ
الْكِتٰبَ وَ اٰتَیْنٰهُ اَجْرَهٗ فِی الدُّنْیَاۚ-وَ اِنَّهٗ فِی الْاٰخِرَةِ
لَمِنَ الصّٰلِحِیْنَ(27) ترجمہ کنزالایمان:اور ہم نے اُسے اسحق
اور یعقوب عطا فرمائے اور ہم نے اس کی اولاد میں نبوت اور کتاب رکھی اور ہم نے
دنیا میں اس کا ثواب اُسے عطا فرمایا اور بیشک آخرت میں وہ ہمارے قربِ خاص کے
حقداروں میں سے ہیں۔
3-ایک مقام پر
دیگر انبیاء کرام کے ساتھ حضرت اسحاق علیہ السلام کی قوت و طاقت اور شان علمی بیان
کرتے ہوئے سورۂ ص آیت نمبر45 میں فرمایا:وَ اذْكُرْ عِبٰدَنَاۤ
اِبْرٰهِیْمَ وَ اِسْحٰقَ وَ یَعْقُوْبَ اُولِی الْاَیْدِیْ وَ الْاَبْصَارِ(45)
ترجمہ کنزالایمان:اور یاد کرو ہمارے بندوں ابراہیم اور اسحق اور یعقوب قدرت اور
علم والوں کو۔
اللہ پاک ہمیں
حضرت اسحاق علیہ السلام کی برکات سے مستفید فرمائے۔ہمیں تمام ہی انبیاء کرام علیہم
السلام کا بادب بنائے اور آخری نبی محمد عربی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی
غلامی میں جینا مرنا مقدر فرمائے اور کل بروز قیامت، انبیاء و صالحین کی معیت نصیب
فرمائے۔آمین
یہ مضمون نئے لکھاری کا ہے ،حوالہ جات کی تفتیش و
تصحیح کی ذمہ داری مؤلف کی ہے، ادارہ اس کا ذمہ دار نہیں۔
عبدالحنان (درجۂ
خامسہ جامعہ المدینہ گلزار حبیب سبزہ زار لاہور، پاکستان)
الله پاک نے
تمام انبیائے کرام علیہم السلام کو اس دنیا میں تمام مخلوق کی اصلاح و تربیت کے
لئے اور ان کو گناہوں سے پاک کرنے کے لیے اس دنیا میں مبعوث فرمایا کچھ انبیائے
کرام علیہم السلام کو کتاب و صحیفے دے کر کسی قوم کی طرف مخصوص زمانے کے لئے بھیجا
اور کچھ انبیاء کرام پر کتاب و صحیفے تو نازل نہیں ہوئے مگر وحی کے ذریعے ان پر
احکام نازل ہوتے رہے اُنہی میں سے حضرت اسحاق علیہ السلام بھی ہیں۔
حضرت اسحاق
علیہ السلام حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت سارہ رضی اللہ عنہا کے بیٹے ہیں آپ
علیہ السلام کی دنیا میں تشریف آوری سے پہلے ہی اللہ پاک نے آپ کی ولادت و نبوت
اور صالحین میں سے ہونے کی بشارت عطا فرما دی۔
حضرت اسحاق
علیہ السلام کا اجمالی تذکرہ قرآن کریم میں متعدد سورتوں میں ہوا اور کئی مقامات
پر تفصیلی تذکرہ ہوا۔
قارئین کرام
آئیے حضرت اسحاق علیہ السلام کا قرآنی تذکرہ ملاحظہ کرتے ہیں:
1)
آپ علیہ السلام کی دنیا میں تشریف آوری سے پہلے ہی آپ کی آمد اور نبوت کے منصب پر
فائز ہونے کی بشارت:ارشادِ باری تعالیٰ: وَ
بَشَّرْنٰهُ بِاِسْحٰقَ نَبِیًّا مِّنَ الصّٰلِحِیْنَ(112)ترجمہ
کنزالایمان: اور ہم نے اسے خوشخبری دی اسحٰق کی کہ غیب کی خبریں بتانے والا ہمارے
قربِ خاص کے سزاواروں میں۔ (پ23، الصّٰٓفّٰت:112)
2)
اللہ پاک کے قرب و خاص بندے۔ارشادِ باری تعالیٰ:وَ
وَهَبْنَا لَهٗۤ اِسْحٰقَؕ-وَ یَعْقُوْبَ نَافِلَةًؕ-وَ كُلًّا جَعَلْنَا
صٰلِحِیْنَ(72)ترجمہ
کنزالایمان: اور ہم نے اسے
اسحٰق عطا فرمایا(ف130)اور یعقوب
پوتااور ہم نے ان سب کو اپنے قرب خاص کا سزاوار(اہل) کیا۔(پ 17، الانبیآء:72)
3)
آپ علیہ السلام پر نعمت کا مکمل ہونا۔ ارشادِ باری تعالیٰ:وَ
یُتِمُّ نِعْمَتَهٗ عَلَیْكَ وَ عَلٰۤى اٰلِ یَعْقُوْبَ كَمَاۤ اَتَمَّهَا عَلٰۤى
اَبَوَیْكَ مِنْ قَبْلُ اِبْرٰهِیْمَ وَ اِسْحٰقَؕ ترجمہ کنزالایمان: اور تجھ پر اپنی
نعمت پوری کرے گا اور یعقوب کے گھر والوں پر جس
طرح تیرے پہلے دونوں باپ دادا ابراہیم اور اسحٰق پر پوری کی ۔(پ 12، یوسف:6)
یہاں اتمام
نعمت سے مراد نبوت کے منصب اور فرزند حضرت یعقوب علیہ السلام عطا فرما کر اپنی
نعمت کو پورا کرنا ہے۔
4)
آپ علیہ السلام پر خصوصی برکتوں کا نزول: ارشادِ باری تعالیٰ:وَ
بٰرَكْنَا عَلَیْهِ وَ عَلٰۤى اِسْحٰقَؕ- ترجمہ کنزالایمان: اور ہم نے برکت اتاری اس پر اور اسحٰق
پر۔(پ23، الصّٰٓفّٰت:113) یعنی ہم نے حضرت
ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسحاق علیہ السلام پر دینی اور دُنْیَوی ہر طرح کی
برکت اتاری اور ظاہری برکت یہ ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اولاد میں کثرت
کی اور حضرت اسحاق علیہ السلام کی نسل سے حضرت یعقوب علیہ السلام سے لے کر حضرت
عیسیٰ علیہ السلام تک بہت سے انبیاء ِکرام علیہم الصلاۃ والسلام مبعوث کئے۔(تفسیر
النسفی، الصافات، تحت الآیۃ: 113، ص،996 مکتبہ نزار مصطفی الباز)
5)
آپ علیہ السلام کو علمی و عملی قوتوں کا ملنا۔ارشادِ باری
تعالیٰ:وَ
اذْكُرْ عِبٰدَنَاۤ اِبْرٰهِیْمَ وَ اِسْحٰقَ وَ یَعْقُوْبَ اُولِی الْاَیْدِیْ وَ
الْاَبْصَارِ(45) اِنَّاۤ اَخْلَصْنٰهُمْ بِخَالِصَةٍ ذِكْرَى الدَّارِۚ(46)ترجمہ: اور یاد کرو ہمارے بندوں ابراہیم اور
اسحٰق اور یعقوب قدرت اور علم والوں کو بےشک ہم نے انہیں ایک کھری بات سے امتیاز
بخشا کہ وہ اس گھر کی یاد ہے ۔(پ
17، صٓ:45/46)
یعنی اللہ پاک نے حضرت اسحاق علیہ السلام کو اور
آپ کے بیٹے یعقوب علیہ السلام کو علمی وعملی قوتیں عطا فرمائی جن کی بنا پر انہیں
اللہ پاک کی معرفت اور عبادات پر قوت حاصل ہوئی اور انہیں یادِ آخرت کے لئے چن
لیا۔
اللہ پاک
انبیاء کرام علیہم السلام کے صدقے سے ہمیں نیک اور سنتوں کا پابند بنائے۔ اٰمِیْن
بِجَاہِ خاتمِ النّبیّٖن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
یہ مضمون نئے لکھاری کا ہے ،حوالہ جات کی تفتیش و
تصحیح کی ذمہ داری مؤلف کی ہے، ادارہ اس کا ذمہ دار نہیں۔
اللہ عزوجل کے
قربِ خاص انبیاء کرام علیہم السلام میں سے حضرت اسحاق بھی ہیں۔ آپ ابو الانبیاء
حضرت ابراہیم علیہ السلام کے فرزند ہیں۔ بنی اسرائیل کے تمام انبیاء کرام علیہم
السلام آپ ہی کی مبارک نسلِ پاک سے ہیں۔ آپ کا تذکرہ مبارک نامِ نامی اسمِ گرامی
اسحاق سے تقریباً قرآن مجید میں 14 مقامات پر آیا ہے جن میں آپ کے اوصاف، انعامات کا
بیان ہے۔آئیے! قرآن مجید فرقان حمید میں آپ کے مبارک تذکرہ پڑھتے ہیں:
(1)غیب
کی خبریں دینے والے اور قربِ خاص والے نبی:وَبَشَّرْنٰهُ بِاِسْحٰقَ
نَبِیًّا مِّنَ الصّٰلِحِیْنَ(112) ترجمہ کنزالایمان: اور ہم نے اسے
خوشخبری دی اسحٰق کی کہ غیب کی خبریں بتانے والا ہمارے قربِ خاص کے سزاواروں میں۔
(پ23، الصّٰٓفّٰت:112)
(2)برکت
والے نبی:وَ
بٰرَكْنَا عَلَیْهِ وَ عَلٰۤى اِسْحٰقَؕ- ترجمہ کنزالایمان: اور ہم نے
برکت اتاری اس پر اور اسحٰق پر۔ (پ23،
الصّٰٓفّٰت:113)
(3،
4)علمی اور عملی قوت والے نبی: وَ اذْكُرْ عِبٰدَنَاۤ اِبْرٰهِیْمَ
وَ اِسْحٰقَ وَ یَعْقُوْبَ اُولِی الْاَیْدِیْ وَ الْاَبْصَارِ(45)ترجمہ
کنزالایمان: اور یاد کرو ہمارے بندوں ابراہیم اور اسحق اور یعقوب قدرت اور علم
والوں کو۔ (پ 23، صٓ: 45)
(5)
کثرت سے آخرت کو یاد کرنے والے نبی:اِنَّاۤ اَخْلَصْنٰهُمْ بِخَالِصَةٍ
ذِكْرَى الدَّارِۚ(46) ترجمہ کنزالایمان:بے شک ہم نے انہیں ایک کھری بات
سے امتیاز بخشا کہ وہ اس گھر کی یاد ہے۔ (پارہ 23، سورہ ص، آیت نمبر 46)
(6)بہترین
چنے ہوئے اللہ عزوجل کے پسندیدہ نبی:وَ اِنَّهُمْ عِنْدَنَا لَمِنَ
الْمُصْطَفَیْنَ الْاَخْیَارِؕ(47)ترجمہ کنزالایمان: اور بے شک وہ ہمارے
نزدیک چنے ہوئے پسندیدہ ہیں۔ (پارہ 23، سورہ ص، آیت نمبر 47)
(7,8،9) نبوت،
رحمت اور سچی بلند شہرت والے نبی:وَهَبْنَا لَهٗۤ اِسْحٰقَ وَ
یَعْقُوْبَؕ-وَ كُلًّا جَعَلْنَا نَبِیًّا(49) ترجمہ کنزالایمان:
اور ہر ایک کو غیب کی خبریں بتانے والا کیا۔ (پارہ 16، سورہ مریم، آیت نمبر: 49)
وَ
وَهَبْنَا لَهُمْ مِّنْ رَّحْمَتِنَا وَ جَعَلْنَا لَهُمْ لِسَانَ صِدْقٍ
عَلِیًّا(50)ترجمۂ
کنز الایمان:اور ہم نے انہیں اپنی رحمت عطا کی اور ان کے لیے سچی بلند ناموری
رکھی۔ (پارہ 16، سورہ مریم، آیت نمبر: 50)
ان آیات سے
معلوم ہوا کہ آپ علم والے، عمل والے، قوت والے، غیب کی خبریں دینے والے، قرب الٰہی
والے، سچے نبی،چنے ہوئے نبی، آخرت کو یاد کرنے والے، شہرت والے اور برکت والے اللہ
عزوجل کے پسندیدہ نبی ہیں۔ یہ تمام تر صفات، خوبیاں، خصوصیات اللہ عزوجل کی طرف سے
عطا کردہ ہیں۔
دعا ہے کہ
اللہ تعالیٰ ہمیں علم نافع حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خاتمِ
النّبیّٖن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
یہ مضمون نئے لکھاری کا ہے ،حوالہ جات کی تفتیش و
تصحیح کی ذمہ داری مؤلف کی ہے، ادارہ اس کا ذمہ دار نہیں۔
محمد آفتاب
اعجاز (درجۂ ثالثہ جامعۃ المدینہ شاہ عالم مارکیٹ لاہور، پاکستان)
اللہ پاک نے انسانوں کی اصلاح کے لئے وقتاًفوقتا کئی انبیاء
کرام علیہم السلام کو بھیجا انہی میں سے ایک نبی حضرت اسحاق علیہ السلام بھی ہیں۔
آپ علیہ السلام حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت سارہ رضی اللہ عنہا کے بیٹے ہیں۔
بنی اسرائیل میں آنے والے تمام انبیاء کرام علیہم السلام آپ ہی کی نسل پاک سے
ہوئے۔ آپ علیہ السلام کی دنیا میں تشریف آوری سے پہلے ہی اللہ پاک نے آپ کی ولادت
و نبوت اور صالحین میں سے ہونے کی بشارت دے دی تھی۔ قرآن پاک کی متعدد سورتوں میں
آپ علیہ السلام کا ذکر موجود ہے ان میں سے چند آیات پیش کرتا ہوں:
اللہ پاک
ارشاد فرماتا ہے:وَبَشَّرْنٰهُ
بِاِسْحٰقَ نَبِیًّا مِّنَ الصّٰلِحِیْنَ(112)ترجمہ
کنزالایمان: اور ہم نے اسے خوشخبری دی اسحٰق کی کہ غیب کی خبریں بتانے والا ہمارے قربِ خاص کے سزاواروں میں۔ (پ23،
الصّٰٓفّٰت:112)
اس آیت مبارکہ
سے معلوم ہوا کہ حضرت اسحاق علیہ السلام اللہ پاک کے قرب خاص کے لائق بندوں میں سے
ہیں۔
وَهَبْنَا
لَهٗۤ اِسْحٰقَ وَیَعْقُوْبَؕ-وَكُلًّا جَعَلْنَا نَبِیًّا(49)وَوَهَبْنَا لَهُمْ
مِّنْ رَّحْمَتِنَا وَجَعَلْنَا لَهُمْ لِسَانَ صِدْقٍ عَلِیًّا(50) ترجمہ
کنزالایمان: ہم نے اسے اسحاق اور یعقوب عطا کئے اور ہر ایک کو غیب کی خبریں بتانے والا
کیا۔ اور ہم نے انہیں
اپنی رحمت عطا کی اور ان کے لیے سچی بلند ناموری رکھی۔(پ16، مریم:49،
50)
مذکورہ بالا
آیت سےمعلوم ہوا کہ اللہ پاک نے حضرت اسحاق علیہ السلام کو دنیا و آخرت کی عظیم
ترین نعمت عطا کرنے کے ساتھ ساتھ دنیا میں وسیع رزق اور اولاد عطا کی اور ان کیلئے
سچی بلند شہرت رکھی۔
وَاذْكُرْ
عِبٰدَنَاۤ اِبْرٰهِیْمَ وَاِسْحٰقَ وَیَعْقُوْبَ اُولِی الْاَیْدِیْ
وَالْاَبْصَارِ(45) اِنَّاۤ اَخْلَصْنٰهُمْ بِخَالِصَةٍ
ذِكْرَى الدَّارِۚ(46) ترجمہ کنزالایمان : اور یاد کرو ہمارے بندوں ابراہیم
اور اسحاق اور یعقوب قدرت اور علم والوں کو۔ بے شک ہم نے انہیں ایک کھری بات سے امتیاز
بخشا کہ وہ اس گھر کی یاد ہے۔(پ23، صٓ:45، 46)
مذکورہ آیت
کریمہ میں اللہ پاک نے اپنے محبوب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو مخاطب کر کے
فرمایا کہ اے پیارے حبیب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہمارے عنایتوں والے خاص
بندوں حضرت ابراہیم علیہ السلام اور ان کے بیٹے حضرت اسحاق علیہ السلام اور ان کے
بیٹے حضرت یعقوب علیہ السلام کو یاد کریں کہ انہیں اللہ پاک نے علمی اور عملی قوتیں
عطا فرمائی جن کی بنا پر انہیں اللہ پاک کی معرفت اور عبادات پر قوت حاصل ہوئی اور
ہم نے انہیں کھری بات سے چن لیا اور وہ بات آخرت کے گھر کی یاد ہے کہ وہ لوگوں کو
آخرت کی یاد دلاتے کثرت سے آخرت کا ذکر کرتے اور دنیا کی محبت نے ان کے دلوں میں
جگہ نہیں پائی۔
پیارے اسلامی
بھائیو! ہمیں چاہیے کہ ہم بھی انبیائے کرام علیہم السلام کی مبارک زندگیوں کےمبارک
پہلوؤں کا مطالعہ کریں اور ان کی سیرت پر عمل کرنے کی کوشش کریں، اللہ پاک ہمیں
انبیائے کرام علیہم السلام کے فیوض و برکات سے مالا مال فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ
خاتمِ النّبیّٖن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
یہ مضمون نئے لکھاری کا ہے ،حوالہ جات کی تفتیش و
تصحیح کی ذمہ داری مؤلف کی ہے، ادارہ اس کا ذمہ دار نہیں۔
حافظ محمد حماس (درجۂ خامسہ جامعۃُ المدینہ گلزار حبیب
سبزه زار لاہور، پاکستان)
اللہ پاک نے
انسانی نفوس کی اصلاح کے لیے اپنے پیغمبروں کو انسانوں میں معبوث فرمایا۔اور ان
تمام انبیاء کرام علیہم السلام نے اللہ پاک کو ایک ماننے، شرک سے بچنے اور اللہ
پاک کی عبادت کرنے کی دعوت دی۔ ان انبیائے کرام میں سے اللہ پاک کے پیارے نبی حضرت
اسحاق علیہ السلام بھی ہیں۔ آیئے! آپ کا قرآنی تذکرہ پڑھتے ہیں:
مختصر
تعارف:آپ
حضرت ابراہیم کے بیٹے ہیں، آپ کی والدہ کا نام حضرت سارہ ہے، بنی اسرائیل کی طرف
بھیجے گئے تمام انبیائے کرام علیہم السلام آپ ہی کی نسل سے ہیں۔
اللہ پاک نے
آپ کی پیدائش کے وقت آپ کی نبوت اور قرب خاص کے لائق بندوں میں سے ہونے کی بشارت
عطا فرمائی، چنانچہ ارشاد باری تعالیٰ ہے:وَبَشَّرْنٰهُ بِاِسْحٰقَ
نَبِیًّا مِّنَ الصّٰلِحِیْنَ(112) وَبٰرَكْنَا عَلَیْهِ وَعَلٰۤى
اِسْحٰقَؕ-وَمِنْ ذُرِّیَّتِهِمَا مُحْسِنٌ وَّظَالِمٌ لِّنَفْسِهٖ مُبِیْنٌ(113) ترجمہ
کنزالعرفان:اور ہم نے اسے اسحاق کی خوشخبری دی جو اللہ کے خاص قرب کے لائق بندوں
میں سے ایک نبی ہے۔ اور ہم نے اس پر اور اسحاق پربرکت اتاری اور ان کی اولاد میں
کوئی اچھا کام کرنے والاہے اور کوئی اپنی جان پر صریح ظلم کرنے والاہے۔ (پ23،
الصّٰٓفّٰت:112، 113)
حضرت
اسحاق علیہ السلام کی بعثت
اللہ پاک نے آپ
پر وحی کے ذریعے احکامات نازل فرمائے تاکہ آپ اُن تمام نفوس کی اصلاح کر سکیں جن
کی طرف آپ کو معبوث فرمایا گیا تھا۔ارشاد باری تعالٰی ہے:اِنَّاۤ
اَوْحَیْنَاۤ اِلَیْكَ كَمَاۤ اَوْحَیْنَاۤ اِلٰى نُوْحٍ وَّ النَّبِیّٖنَ مِنْۢ
بَعْدِهٖۚ-وَ اَوْحَیْنَاۤ اِلٰۤى اِبْرٰهِیْمَ وَ اِسْمٰعِیْلَ وَ اِسْحٰقَ وَ
یَعْقُوْبَ وَ الْاَسْبَاطِ وَ عِیْسٰى وَ اَیُّوْبَ وَ یُوْنُسَ وَ هٰرُوْنَ وَ
سُلَیْمٰنَۚ-وَ اٰتَیْنَا دَاوٗدَ زَبُوْرًا)163( ترجمہ کنزالعرفان:بیشک اے
حبیب! ہم نے تمہاری طرف وحی بھیجی جیسے ہم نے نوح اور اس کے بعد پیغمبروں کی طرف
بھیجی اور ہم نے ابراہیم اور اسمٰعیل اور اسحاق اور یعقوب اور ان کے بیٹوں اور
عیسیٰ اور ایوب اور یونس اور ہارون اور سلیمان کی طرف وحی فرمائی اور ہم نے داؤد
کو زبور عطا فرمائی۔(پ 6،النسآء:163)
اللہ پاک نے
آپ کو بلند سچی شہرت عطا فرمائی، چنانچہ قرآن پاک میں ہے: وَوَهَبْنَا
لَهُمْ مِّنْ رَّحْمَتِنَا وَجَعَلْنَا لَهُمْ لِسَانَ صِدْقٍ عَلِیًّا(50) ترجمہ
کنزالایمان: اور ہم نے انہیں اپنی رحمت عطا کی اور ان کے لیے سچی بلند ناموری
رکھی۔ (پ16، مریم: 50)
اللہ پاک تمام
انبیاء کرام علیہم السلام کے وسیلے سے ہمیں نیک و صالح بنائے۔ آمین
یہ مضمون نئے لکھاری کا ہے ،حوالہ جات کی تفتیش و
تصحیح کی ذمہ داری مؤلف کی ہے، ادارہ اس کا ذمہ دار نہیں۔
اللہ تعالیٰ
نے ہر زمانے میں لوگوں کی ہدایت کے لیے انبیاء اور رسول بھیجے تا کہ وہ لوگوں کو
نیکی کےکام کرنے اور برائی سے بچنے کا حکم دیں اور لوگوں کو صراط مستقیم کی راہ
بتائیں کہ اللہ ایک ہے اس کا کوئی شریک نہیں وہی عبادت کے لائق ہے اسی سوچ اور
نظریہ کو لے کر حضرت اسحاق علیہ السلام بھی اس دنیا میں تشریف لائے۔
(1)حضرت ابرا
ہیم علیہ السلام کو حضرت اسحاق علیہ السلام کی ولادت باسعادت اورنبوت کی بشارت دی جیسا
کہ اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں ارشاد فرماتا: وَبَشَّرْنٰهُ
بِاِسْحٰقَ نَبِیًّا مِّنَ الصّٰلِحِیْنَ(112)ترجمہ
کنزالایمان: اور ہم نے اسے خوشخبری دی اسحٰق کی کہ غیب کی خبریں بتانے والاہمارے
قربِ خاص کے سزاواروں میں۔ (پ23، الصّٰٓفّٰت:112)
(2)حضرت اسحاق
علیہ السلام اللہ تعالیٰ کی طرف سے نعمت تھے جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے: وَوَهَبْنَا
لَهٗۤ اِسْحٰقَؕ-وَیَعْقُوْبَ نَافِلَةًؕ-وَكُلًّا جَعَلْنَا صٰلِحِیْنَ(72)ترجمہ
کنزالایمان: اور ہم نے اسے اسحٰق عطا فرمایا اور یعقوب پوتا اور ہم نے ان سب کو
اپنے قربِ خاص کا سزاوار کیا۔ (پ17، الانبیآء: 72)
(3)حضرت اسحاق
علیہ السلام کو نبوت سے سرفراز فرمایا،جیساکہ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے:وَوَهَبْنَا
لَهٗۤ اِسْحٰقَ وَیَعْقُوْبَ وَجَعَلْنَا فِیْ ذُرِّیَّتِهِ النُّبُوَّةَ
وَالْكِتٰبَ وَاٰتَیْنٰهُ اَجْرَهٗ فِی الدُّنْیَاۚ-وَاِنَّهٗ فِی الْاٰخِرَةِ
لَمِنَ الصّٰلِحِیْنَ(27)ترجمہ کنزالایمان: اور ہم نے اُسے اسحق
اور یعقوب عطا فرمائے اور ہم نے اس کی اولاد میں نبوت اور کتاب رکھی اور ہم نے
دنیا میں اس کا ثواب اُسے عطا فرمایا اور بیشک آخرت میں وہ ہمارے قربِ خاص کے
سزاواروں میں ہے۔(پ 20، العنکبوت: 27)
(4)حضرت اسحاق
علیہ السلام اللہ تعالیٰ کے بہترین چنے ہوئے بندوں میں سے ہیں، چنانچہ ارشاد باری
تعالیٰ ہے: وَاِنَّهُمْ
عِنْدَنَا لَمِنَ الْمُصْطَفَیْنَ الْاَخْیَارِؕ(47)ترجمہ
کنزالایمان: بے شک وہ ہمارے نزدیک چنے ہوئے پسندیدہ ہیں ۔(پ23، صٓ: 47)
(5)حضرت اسحاق
علیہ السلام آخرت کا ذکر کر کے لوگوں کو آخرت کی دیا دلا تے اور آپ کے دل میں ذرہ
برابر بھی دنیا کی محبت نہ تھی جیسے کہ قرآن کریم اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے:اِنَّاۤ
اَخْلَصْنٰهُمْ بِخَالِصَةٍ ذِكْرَى الدَّارِۚ(46)ترجمہ
کنزالایمان: بے شک ہم نے انہیں ایک کھری بات سے امتیاز بخشا کہ وہ اس گھر کی یاد
ہے۔(پ23، صٓ: 46)
یہ مضمون نئے لکھاری کا ہے ،حوالہ جات کی تفتیش و
تصحیح کی ذمہ داری مؤلف کی ہے، ادارہ اس کا ذمہ دار نہیں۔
محمد اسد
عطاری (درجۂ ثانیہ جامعۃ المدینہ شاہ عالم مارکیٹ لاہور، پاکستان)
انبیاء علیہم
الصلوۃ والسلام کائنات کی عظیم ترین ہستیاں اور انسانوں میں ہیرے، موتیوں کی طرح جگمگاتی
شخصیات ہیں جنہیں خدا نے وحی کے نور سے روشنی بخشی، حکمتوں کے سرچشمے ان کے دلوں
میں جاری فرمائے اور اوصاف و کمالات سے ان کی زندگی کو بھر دیا۔ آئیے! ہم اللہ
تبارک و تعالیٰ کے نبی حضرت اسحاق علیہ السلام کے چند قرآنی اوصاف کا مطالعہ کرتے
ہیں:
(1)حضرت اسحاق
علیہ السلام اللہ تعالیٰ کے بہترین اور چنے ہوئے بندوں میں سے ہیں، جیسا کہ ارشاد
باری تعالی ہے:وَ
اِنَّهُمْ عِنْدَنَا لَمِنَ الْمُصْطَفَیْنَ الْاَخْیَارِؕ(47)ترجمہ
کنزالعرفان:اور بے شک وہ ہمارے نزدیک بہترین چنے ہوئے بندوں میں سے ہیں۔ (پ23،صٓ:47)
(2)آپ علیہ
السلام لوگوں کو آخرت کی یاد دلاتے اور کثرت سے آخرت کا ذکر کرتے تھے، چنانچہ اللہ
پاک ارشاد فرماتا ہے: اِنَّاۤ اَخْلَصْنٰهُمْ بِخَالِصَةٍ ذِكْرَى
الدَّارِۚ(46) ترجمہ
کنزالعرفان:بے شک ہم نے انہیں ایک کھری بات سے چن لیا وہ اس (آخرت کے)گھر کی یاد
کرتے ہے۔ (پ23، صٓ:46)
(3)اللہ تعالیٰ
نے آپ علیہ السلام کو اپنے خاص قرب والے بندوں میں شامل فرمایا، اللہ پاک ارشاد فرماتا
ہے: وَوَهَبْنَا
لَهٗۤ اِسْحٰقَؕ-وَیَعْقُوْبَ نَافِلَةًؕ-وَكُلًّا جَعَلْنَا صٰلِحِیْنَ(72)ترجمہ
کنزالعرفان:اورہم نے ابراہیم کو اسحاق عطا فرمایا اور مزید یعقوب (پوتا) اور ہم نے
ان سب کو اپنے خاص قرب والے بنایا۔(پ17، الانبیآء:72)
(4)رب کریم نے
اپنے پیارے نبی اسحاق علیہ السلام پر اپنی خصوصی برکتیں نازل فرمائیں، ارشاد باری
تعالی ہے:وَبٰرَكْنَا
عَلَیْهِ وَعَلٰۤى اِسْحٰقَؕ ترجمہ
کنزالعرفان:اور ہم نے اس پر اور اسحاق پر برکت اتاری۔(پ23، الصّٰٓفّٰت:113)
(5)قرآن کریم
میں اللہ پاک نے آپ کا ایک یہ وصف بیان فرمایا ہے کہ آپ علیہ السلام پر اپنی نعمت
کو مکمل فرمایا: وَیُتِمُّ
نِعْمَتَهٗ عَلَیْكَ وَعَلٰۤى اٰلِ یَعْقُوْبَ كَمَاۤ اَتَمَّهَا عَلٰۤى
اَبَوَیْكَ مِنْ قَبْلُ اِبْرٰهِیْمَ وَاِسْحٰقَ ترجمہ
کنزالعرفان: اور تجھ پر اور یعقوب کے گھر والوں پر اپنا احسان مکمل فرمائے گا جس
طرح اس نے پہلے تمہارے باپ دادا ابراہیم اور اسحاق پر اپنی نعمت مکمل فرمائی۔(پ12،
یوسف:6)
(6)آپ علیہ
السلام کی ولادت سے پہلے ہی آپ کی آمد، نبوت اور قرب خاص کے لائق بندوں میں سے
ہونے کی بشارت دی، ارشاد باری تعالیٰ ہے: وَ بَشَّرْنٰهُ بِاِسْحٰقَ
نَبِیًّا مِّنَ الصّٰلِحِیْنَ(112)ترجمہ کنزالعرفان: اور ہم نے اسے اسحاق
کی خوشخبری دی جو اللہ کے خاص قرب کے لائق بندوں میں سے ایک نبی ہے۔(پ23،
الصّٰٓفّٰت:112)
اللہ پاک ہمیں
اچھے اور پاکیزہ اوصاف اپنانے کی توفیق عطا فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ خاتمِ
النّبیّٖن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
یہ مضمون نئے لکھاری کا ہے ،حوالہ جات کی تفتیش و
تصحیح کی ذمہ داری مؤلف کی ہے، ادارہ اس کا ذمہ دار نہیں۔