دعوت اسلامی کے زیرِاہتمام پچھلے دنوں یورپین یونین ریجن کی تمام کابینہ نگران اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں یورپین یونین ریجن کی نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور بہتر کارکردگی پر اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی نیز نئے کارکردگی فارم سمجھائے ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 17 جون 2020ءکوامریکہ کے  تین شہروں (بینسن، ہرسٹ،برائٹن بیچ) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیاجن میں تقریباً 77 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغات دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو علم دین حاصل کرنے کا ذہن دیا نیز ہر ہفتے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی جانب سے ملنے والا رسالہ پڑھنے کی ترغیب دلائی،روزانہ اعمال کا محاسبہ کرتے ہوئے مدنی انعامات کا رسالہ پر کرنے اور ہر ہفتے اول تا آخر مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام17 جون 2020ء کو نارتھ امریکہ کے شہر ہیوسٹن( Houston )میں بذریعہ اسکائپ مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 33 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغہ دعوت اسلامی نے مدنی انعامات کی تعارف،اور اس کی اہمیت بتاتے ہوئے مدنی انعامات اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ سمجھایانیز اسلامی بہنوں کو روزانہ اپنے اعمال کا محاسبہ کرنے اور عاملات مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام 15 جون 2020ء سے نارتھ امریکہ ریجن کے ملک کینیڈا اورامریکہ میں 19دن پر مشتمل”فیضان سورہ بقرہ کورس “کا سلسلہ جاری ہے جن میں کم و بیش 70 اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔ اس کورس میں تلاوت سورہ بقرہ مع ترجمہ و تفسیر، پچھلی امت کے واقعات نماز، روزہ حج وغیرہ کے ضروری احکام قران و سنت کی روشنی میں سکھایا جارہا ہے۔


دعوت اسلامی کے مدنی ماحول  میں اُمت کی غمخواری کا بھی ذہن دیا جاتا ہے ۔ اسی جذبے کے تحت گزشتہ دنوں یورپین یونین ریجن کی نگران اسلامی بہن نے اٹلی کی ایک مقیم اسلامی بہن کے گھرتعزیت کے لیے تشریف لے گئیں۔ آپ نے ان اسلامی بہن کی غمخواری کی اور صبر کا ذہن دیا نیز مرحوم کے لیے دعا ئےمغفرت کی۔


دعوت اسلامی کے زیر ِ اہتمام یورپین یونین ریجن کے ملک اٹلی کے شہربریشیا(Brescia)میں بذریعہ اسکائپ ون ڈے سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کابینہ نگران اسلامی بہن نے”ماں اور تربیت اولاد “ کے موضوع پر بیان کیا اور ون ڈے سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنی اولاد کی اچھی اور نیک تربیت کرنے کے حوالے سے اہم نکات پیش کئے۔

سیشن کے اختتام پر اسلامی بہنوں کو فیضانِ قراٰن کورس کرنے کی ترغیب دلائی گئی نیز سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کوہفتہ وار رسالے کی دعوت عام کرنے اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں شامل ہونے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 17 جون 2020 ء  کو اسکاٹ لینڈ کے ریجن گلاسگو(Glasgow ) میں ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 15 ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ نگران اسلامی بہن نے اِحتِرامِ مسلم کے موضوع پر بیان کیا اور نیکی کی دعوت عام کرنے، دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے متعلق نکات فراہم کئے۔ اس مدنی حلقے میں درس سکھانے کا سلسلہ بھی ہوا۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام17 جون 2020ء کو   یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن کے گلاسگو( Glasgow)ڈویژن میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً29 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے تکبر اور اس کی علامات کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام17 جون 2020ء  یوکے لندن ریجن میں 10 مقامات پر( چنگفورڈ ہیکنی، ٹوٹنگ،سڈبری، ریڈنگ، لوٹن، ، ملٹن کینز ، سلاؤ، واٹفورڈ ، آئلسبری) میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریباً232 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام17 جون 2020ء  کو یوکے برمنگھم ریجن میں پانچ مقامات پر (اسٹوک آن ٹرینٹ ، بلیک کنٹری، ٹلفورڈ اوروالسال میں دو مقامات پر) بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریباً 110اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوت اسلامی نے تکبر اور اسکی علامات کے موضوع پر سنتوں بھرےبیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئےمدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 16 جون 2020ء کو نارتھ امریکہ ریجن ہیوسٹن( Houston ) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرےاجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 56 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے لالچ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کی اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ سمجھایا اور آئندہ ہونے والے مدنی انعامات اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام 16 جون 2020ءسے نارتھ امریکہ ریجن یوبا سٹی( Yuba city)، میامی( Miami)اور ڈیلاس(Dallas) میں 8 دن پر مشتمل بچوں اور بچیوں کےلئے آن لائن Flowers of Jannah Course کا سلسلہ جاری ہے جن میں کم و بیش 31 بچے شرکت کررہے ہیں۔اس کورس میں بچوں کو احسن انداز میں قراٰنی واقعات،کلمے اور دعائیں یاد کروانا نیز سنتیں سیکھانے کا سلسلہ جاری ہے۔