اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام 20 جون 2020ء کو یوکے کے شہر نوٹنگھم (Nottingham) میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں23 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کا تعارف پیش کرتے ہوئے اس کی اہمیت اورمقصد بیان کیا نیز مدنی انعامات پرعمل کرتے ہوئے روزانہ رسالہ پُر کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کینیڈا کے شہر کیلگری ( Calgary) میں بذریعہ کال ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے ”تکبر اور اس کی علامات“ کے موضوع پر بیان کیااور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو تکبر کی مذمت،تکبر کی علامات اور اس سے بچنے کا طریقہ ،تکبر اور دیگر،ہلاک کرنے والی برائیوں سے بچنے کا ذہن دیتے ہوئے گھر بیٹھے علم دین حاصل کرتے ہوئے ہر ہفتے رسالہ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی اور ہر ہفتے اجتماع میں شرکت کرنے کی بھی نیت کروائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں امریکہ کے شہریوباسٹی(Yuba city) میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 53 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو بیماریوں پر صبر کرنے، کثرت سے توبہ کرنے ،نماز کی پابندی کرنے،بیماروں سے عیادت کرنے اورموت کی تیاری کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے  زیر ِ اہتمام 19جون 2020ءسے مانچسٹر ریجن کےپریسٹن ، بلیک برن، نیلسن اور ایکرینگٹن میں آن لائن 12 دن پر مشتمل”اپنی نماز درست کیجئے کورس “ کا سلسلہ جاری ہے جس میں کم و بیش 43 اسلامی بہنیں شرکت کر رہی ہیں۔ کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو نماز کے اہم شرعی مسائل ، نماز کاعملی طریقہ نیز مسافر کی نماز کے احکام وغیرہ سے متعلق معلومات فراہم کی جارہی ہے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں مانچسٹر ریجن نیلسن میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ لنکشائر کابینہ نگران اسلام بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو گناہوں سے توبہ کرنے، نیک اعمال کرنے کے ساتھ ساتھ امت کی خیر خواہی اور دعوت اسلامی کے ساتھ تعاون کرنے کاذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام20 جون 2020ء کو  یوکے گریٹر مانچسٹر چیتھم ہِل(Cheetham Hill) میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مانچسٹر ریجن نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو صبر و شکر کے ساتھ رب کی رضا پر راضی رہنے اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام20 جون 2020ء  کویوکے برمنگھم ریجن کی ڈویژن کوونٹری میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو لاک ڈاؤن کے دوران کن کن مدنی کاموں کو اختیار کیا جا سکتا ہے اس حوالے سے ذہن سازی کی نیز دعوت اسلامی مدنی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام19 جون 2020ء کو نارتھ امریکہ کے ملک کینیڈا کے شہر سرئے (surrey) میں بذریعہ اسکائپ پر مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کا تعارف پیش کرتے ہوئے اس کی اہمیت اورمقصد بیان کیا نیز ہر مدنی ماہ کی پہلی پیر شریف کو یوم قفل مدینہ منانے کی ترغیب دلائی ، مدنی انعامات کی ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ بھی سمجھایااورمدنی انعامات پرعمل کرتے ہوئے روزانہ رسالہ پُر کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام 19 جون 2020ء سے نارتھ امریکہ ریجن   کے شہر سکرامنٹو ( Sacramento )میں 8 دن پر مشتمل بچوں کےلئے آن لائن Flowers of Jannah Course کا سلسلہ جاری ہے جس میں کم و بیش 25 بچے شرکت کررہے ہیں ۔اس کورس میں قرآنی واقعات، کلمے اور دعائیں یاد کروانے کا سلسلہ جاری ہےنیز سنتیں و اداب بھی سیکھایا جارہا ہے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر ِ اہتمام 19جون 2020ء  کو اسکاٹ لینڈ ریجن گلاسگو کابینہ میں مدنی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں علاقہ ذمہ داراسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت  پچھلے ہفتے یوکےUK میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے مدنی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:

1ہزار277اسلامی بہنوں نے غورو فکر کیا ۔ 1ہزار169اسلامی بہنوں نے ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔ 1ہزار376اسلامی بہنوں نے گھر درس دیا۔1ہزار 264 اسلامی بہنوں نے 1200 درودپاک پڑھے۔777 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ مطالعہ کیا۔ 366اسلامی بہنوں نے نفل روزوں کی مدنی تحریک کی نیت کی۔141اسلامی بہنوں نے نفل روزے رکھنے کی سعادت حاصل کی۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 18 جون 2020ءبروز جمعرات امریکہ کے شہر میامی (Miami) میں بذریعہ اسکائپ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں تقریبا 26 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغہ دعوت اسلامی نے ”فضول گفتگو“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو فضول باتوں سے بچتے ہوئے زبان کا قفل مدینہ لگانے کا ذہن دیا نیز ہر مدنی ماہ کی پہلی پیر شریف کو یوم قفل مدینہ لگانے کی ترغیب دلائی جبکہ گناہوں سے بچنے کےلئے روزانہ مدنی انعامات کا رسالہ پُر کرنے کی نیت کروائی۔