28 جمادی الاخر, 1446 ہجری
دعوت اسلامی
کے زیر ِ اہتمام یورپین یونین ریجن کے ملک اٹلی کے شہربریشیا(Brescia)میں بذریعہ اسکائپ ون ڈے سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں 20 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔ کابینہ نگران اسلامی بہن نے”ماں اور تربیت اولاد “ کے
موضوع پر بیان کیا اور ون ڈے سیشن میں شریک
اسلامی بہنوں کو اپنی اولاد کی اچھی اور نیک تربیت کرنے کے حوالے سے اہم نکات پیش
کئے۔
سیشن کے اختتام پر اسلامی بہنوں کو فیضانِ قراٰن
کورس کرنے کی ترغیب دلائی گئی نیز سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کوہفتہ وار رسالے کی
دعوت عام کرنے اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں شامل ہونے کا ذہن دیا۔