یورپین یونین
ریجن کے ملک ڈنمارک کے علاقے کوپن ہیگن میں محفل نعت کا انعقاد
دعوت اسلامی کے زیرِاہتمام یورپین یونین ریجن کے
ملک ڈنمارک (Denmark ) کے علاقے کوپن ہیگن( Copenhagen) میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں 8 مقامی اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ
دعوت اسلامی بہن نے”آقا کریمﷺ کی امت سے محبت“ کے موضوع پر بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال اجتماع میں شرکت کرنے اور نیکی کی
دعوت اور تقسیم رسائل کرنے کا ذہن دیا۔
شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مسلمانوں کو
گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف مدنی کاموں کی تحریکوں
کا آغاز فرمایا چنانچہ یورپین یونین ریجن میں ہونے والے مختلف مدنی کاموں کی تحریک کی کارکردگی
درجِ ذیل ہے:
44اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔
54 اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی
سعادت حاصل کی۔
102 اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔
231 اسلامی بہنوں نے روزانہ 313 مرتبہ
درودپاک پڑھے۔
107اسلامی بہنوں نے روزانہ 1200 مرتبہ درودپاک پڑھے۔
147 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام کینیڈا کے شہر مانٹریال
میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں33 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
نارتھ
امریکہ ریجن نگران اسلامی بہن نے ”كمالاتِ
مصطفى ﷺ“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال پر عمل کرنے، ہفتہ وار اجتماع پابندی
سے شرکت کرنےاور ہر ہفتے نئی اسلامی بہنوں کو اجتماعات میں شرکت کروانے کی ترغیب
دلائی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام اسپین
(Spain ) کے ڈویژن میڈرڈ (Madrid ) میں بذریعہ اسکائپ کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں تقریبًا 15اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو میت کو غسل وکفن دینے کا طریقہ سمجھایا
اور مستعمل پانی کے بارے میں معلومات فراہم کیں نیز اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کی کہ وہ بھی
میت کو غسل وکفن دینے کی تربیت حاصل کریں۔
یوکے کے شہروں
ہالی فیکس اورکیگلی میں کفن دفن تربیتی
اجتماعات کا انعقاد
اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیراہتمام 26
اکتوبر 2020ء کو یوکے کے شہروں ہالی فیکس (Halifax) اورکیگلی (
Keighley) میں کفن دفن
تربیتی اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں کم
و بیش 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات
دعوت اسلامى نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو شریعت کے مطابق میت کو نہلانے اور کفن پہنانےکا طریقہ سمجھایا نیزاسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں حصہ لینے کا ذ
ہن دیا۔
بریڈ فورڈ ریجن
میں محفل نعت کے شعبے کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ
دنوں بریڈ فورڈ (Bradford)ریجن میں محفل نعت کے شعبے کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ذیلی ذمہ دار تا کابینہ ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن
ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں
شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور محفل نعت کے شعبے کو کس طرح بہتر بنایا جائے، آن
لائن محفل نعت کی ترکیب کیسے کی جائے گی اسکے متعلق مدنی پھولوں پر کلام کیا۔
دعوت اسلامی کے زیراہتمام 21 اکتوبر سے 27 اکتوبر 2020ء تک یوکے مانچسٹر ریجن کے
مختلف علاقوں مانچسٹر، بولٹن ، روچڈیل ، بری ، اولڈہم ، ایشٹن ، وارنگٹن ، پریسٹن
، برنلے ، بلیک برن ، ایکنگٹن(Manchester,
Bolton, Rochdale, Bury, Oldham, Ashton, Warrington, Preston, Burnley,
Blackburn, Accrington )میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں
840اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے ”آقا کریمﷺ کی امت سے
محبت“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک
اعمال اجتماع میں شرکت کرنے اور نیکی کی دعوت اور تقسیم رسائل کرنے کا ذہن دیا۔
یوکے اسکاٹ لینڈ
ریجن میں مختلف مقامات پر سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
دعوت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں یوکے اسکاٹ
لینڈ ریجن میں مختلف مقامات گلاسگو، پولک شیلڈز ، گوون ہیل اور ڈنفرملائن (Glasgow
Pollocksheilds, Govanhill and Dunfermline) میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 99
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے ”آقا کریمﷺ کی امت سے
محبت“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک
اعمال اجتماع میں شرکت کرنے اور نیکی کی دعوت اور تقسیم رسائل کرنے کا ذہن دیا۔
دعوت اسلامی کے زیراہتمام 21 اکتوبر سے 27
اکتوبر 2020ء تک یوکے برمنگھم ریجن میں مختلف مقامات کوونٹری، نارتھ برمنگھم، ایسٹ
برمنگھم، سینٹرل برمنگھم، ساؤتھ برمنگھم،ڈربی،لیسٹر پیٹر برو،برٹن(Coventry, North Birmingham, East Birmingham,
South Birmingham and East Birmingham, Derby, Leicester, Nottingham,
Peterborough, Burton)میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں کم و
بیش1ہزار271 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات
دعوت اسلامی نے ”آقا کریمﷺ کی امت سے محبت“ کے موضوع پر بیانات کئے اور
اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال اجتماع میں شرکت کرنے اور نیکی کی
دعوت اور تقسیم رسائل کرنے کا ذہن دیا۔
مانچسٹر ریجن
لانکشائر کابینہ کے مختلف علاقوں میں”کورس
جنت و دوزخ کیا ہیں؟“ کا انعقاد
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام29
اکتوبر 2020ء کو مانچسٹر ریجن لانکشائر کابینہ کے علاقوں برنلے، گریٹ ہاروڈ،
برائرفیلڈ، پریسٹن اور بلیکبرن(Burnley,
Great Harwood, Brierfield, Preston and Blackburn) میں ”کورس جنت و دوزخ کیا ہیں؟“ کا
انعقاد کیا گیاجن میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو جنت و دوزخ کیا ہیں؟،
جنت و دوزخ کہاں ہیں؟، کیا جنت و دوزخ پیدا ہو چکی ہیں؟، جنت کی نعمتیں کیسی ہوں گی،
دوزخ کا عذاب کیسا ہو گا، جنت و دوزخ کے بارے میں ایک مسلمان کا کیا عقیدہ ہونا
چاہیئے؟،جنت ودوزخ میں لے جانے والے اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں نیز
سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے اور مزید شارٹ کورسز میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی
گئی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام
یوکے کے شہر نیلسن (Nelson)میں”کورس جنت و
دوزخ کیا ہیں؟“ کا انعقاد کیا گیاجس میں 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو جنت و دوزخ کیا ہیں؟،
جنت و دوزخ کہاں ہیں؟، کیا جنت و دوزخ پیدا ہو چکی ہیں؟، جنت کی نعمتیں کیسی ہوں گی،
دوزخ کا عذاب کیسا ہو گا، جنت و دوزخ کے بارے میں ایک مسلمان کا کیا عقیدہ ہونا
چاہیئے؟،جنت ودوزخ میں لے جانے والے اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں نیز
سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے اور مزید شارٹ کورسز میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی
گئی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیراہتمام یوکے
کے شہر ہیرو( Harrow )میں نیک اعمال
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 12 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال سے
متعلق تفصیلات بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔