16 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کے زیراہتمام 21 اکتوبر سے 27 اکتوبر 2020ء تک یوکے مانچسٹر ریجن کے
مختلف علاقوں مانچسٹر، بولٹن ، روچڈیل ، بری ، اولڈہم ، ایشٹن ، وارنگٹن ، پریسٹن
، برنلے ، بلیک برن ، ایکنگٹن(Manchester,
Bolton, Rochdale, Bury, Oldham, Ashton, Warrington, Preston, Burnley,
Blackburn, Accrington )میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں
840اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے ”آقا کریمﷺ کی امت سے
محبت“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک
اعمال اجتماع میں شرکت کرنے اور نیکی کی دعوت اور تقسیم رسائل کرنے کا ذہن دیا۔