16 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام کینیڈا کے شہر مانٹریال
میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں33 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
نارتھ
امریکہ ریجن نگران اسلامی بہن نے ”كمالاتِ
مصطفى ﷺ“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال پر عمل کرنے، ہفتہ وار اجتماع پابندی
سے شرکت کرنےاور ہر ہفتے نئی اسلامی بہنوں کو اجتماعات میں شرکت کروانے کی ترغیب
دلائی۔