Youm-e-Qufl-e-Madinah observed in Spain

Mon, 21 Dec , 2020
4 years ago

In order to prevent different body parts from evils, especially tongue and eyes, Ameer-e-Ahl-e-Sunnat دَامَـتْ بَـرَكَـاتُـهُـمُ الْـعَـالِـيَـهْ has launched a great Madani activity, namely ‘Youm-e-Qufl-e-Madinah’ activity. So, in this connection, Yaum-e-Qufl-e-Madinah was observed in the different cities of Spain on the first Monday of the month of December 2020. اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ! 200 Islamic sisters had the privilege of reading the booklet, ‘Silent Prince’. 148 Islamic sisters had the privilege of observing ‘Youm-e-Qufl-e-Madinah for 25 hours.


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں شب و روز کی ذمہ دار مجلس بیرون ملک کی رکن اسلامی بہن نے یوکے کے مختلف ریجنز کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں لندن ، برمنگھم ، بریڈ فورڈ ، مانچسٹر اور اسکاٹ لینڈ ریجنز کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شب و روز کی ذمہ دار مجلس بیرون ملک کی رکن اسلامی بہن نے تحریری مقابلہ کے اہم نکات پرتربیت کی اور جامعات کی اسلامی بہنوں کو اس مقابلے میں شرکت کروانے کا ذہن دیا۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”سونے کا انڈا“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں یوکے کے مانچسٹر ریجن سے 2ہزار704 ، لندن ریجن سے 2ہزار100، بریڈ فورڈ ریجن سے 9ہزار146، برمنگھم ریجن سے 6ہزار87، آئرلینڈ سے 103 اور اسکاٹ لینڈ ریجن سے 330 اسلامی بہنوں نے پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔

مجموعی طور پر تقریبًا20ہزار470اسلامی بہنوں نے رسالہ ” سونے کا انڈا“ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیرِ اہتمام 17 دسمبر 2020 ءکو یوکے   اسکاٹ لینڈ ریجن میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں16اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کورسالہ نیک اعمال کی اہمیت سمجھاتے ہوئے نیک اعمال کے سوالات کے مطابق زندگی گزارنے کے مدنی پھول پیش کئے نیز عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 17 دسمبر 2020ء کو لندن ریجن کے علاقے والتھم سٹو (Walthamstow)میں آن لائن مدنی حلقہ ہوا جس میں 16اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”گھر درس“ کے موضوع پر بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، گھر میں درس دینے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 17 دسمبر 2020ء کو لندن ریجن کے علاقے ٹوٹنگ (Tooting)میں آن لائن مدنی حلقہ ہوا جس میں 9اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نےاللہ پاک کی خفیہ تدبیر “ کے موضوع پر بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 17 دسمبر 2020ء کو مانچسٹر ریجن کے علاقے لانگسائٹ (Longsight)میں آن لائن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 46 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ”تربیت کی اہمیت“ کے موضوع پر بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


گزشتہ ہفتے دعوت اسلامی کے زیراہتمام یوکے برمنگھم ریجن میں مختلف مقامات کوونٹری، نارتھ برمنگھم، ایسٹ برمنگھم، سینٹرل برمنگھم، ساؤتھ برمنگھم(Coventry, North Birmingham, East Birmingham, South Birmingham, Central Birmingham) میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں396 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے”اورادو وظائف کی برکتیں“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی کے زیرِاہتمام  18 دسمبر 2020ء کو یورپین یونین ریجن کے ملک آسٹریا(Austria ) میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں کا بینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور دعائے حاجات اجتماع کے نکات سمجھائے نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  یورپ کے ملک آسٹریا( Austria) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 19اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران مجلس رابطہ اسلامی بہن نے” حسن اخلاق کی برکتیں “ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اچھے اخلاق اپنانے کی ترغیب دلائی نیز 5 دن پر مشتمل کفن دفن کورس کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 17 دسمبر 2020 کو ہالینڈ( Holland )کے شہر روتردم ( Rotterdam) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں تقریباً 23 اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

کابینہ کفن دفن ذمہ داراسلامی بہن نے”حسن اخلاق کی برکتیں“ کےموضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو بھی دوسروں کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آنے کا ذہن دیا نیز عملی طور پر دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں شامل ہونے کی ترغیب دلائی۔


حضرت علامہ  مولانامحمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ

کے دلچسپ اور علم و حکمت سے لبریز مَدَنی پھولوں پر مشتمل رسالہ

شریر جنات کوبدی کی طاقت کہنا کیسا؟

(مع دیگر دِلچسپ سُوال جواب )

اِس رسالے کی چندخصوصیات:

٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق (Title) وڈیزائننگ (Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیشِ نظر جدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭اُردو، عربی اور فارسی عبارتوں کو مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭بعض جگہ عربی عبارات مع ترجمہ کی شمولیت ٭آیات کے ترجمہ میں کنزالایمان کی شمولیت ٭حسب ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا اہتمام ٭قرآنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات، فقہی جزئیات کےحوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭ اغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے پورے رسالے کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ۔

32صفحات پر مشتمل یہ رسالہ 2017 سے لیکر اب تک2ایڈیشنز میں تقریباً40ہزار سے زائد چھپچکاہے۔

اس رسالے کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now