اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  لندن کے علاقے الفورڈ (Ilford)میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 8اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نےغسل و کفن کا طریقہ ، مستعمل پانی اور اسراف سے بچنے کے بارے میں بیان کرتے ہوئے تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو میت کو غسل و کفن دینے کی تربیت حاصل کرنے کے ترغیب دلائی نیز یہ ذہن دیا کہ وہ اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ تربیت حاصل کریں تاکہ ضرورت کے وقت شرعی اصولوں کے مطابق میت کو غسل دے سکیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے  زیر اہتمام 19 دسمبر 2020ء کو یوکے بیلکبرن( Blackburn) ڈویژن میں نیٹ کے ذریعے کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے میت کو غسل و کفن دینے کے متعلق اسلامی بہنوں کی تربیت کی، مستعمل پانی کے مسائل اور پانی کے اسراف سے بچنے کے بارے میں نکات دیئے اور مبلغۂ دعوت اسلامی نے نزع اور موت کے متعلق بیان کیا،آخر میں ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو ٹیسٹ دیکر اس شعبے کے تحت دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر 4اسلامی بہنوں نے کفن دفن ٹیسٹ دینے کی نیت کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے  زیر اہتمام 18 دسمبر 2020 ءکو یوکے مانچسٹر( Manchester )ریجن کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن کا کابینہ کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن کے ساتھ مدنی مشورہ ہوجس میں ریجن کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے اس ماہ اور پچھلے ماہ کی کارکردگیوں کا جائزہ لیا اور اسلامی بہنوں کو کفن دفن ٹیسٹ دینے کا ذہن دینے کے متعلق نکات دئیے نیز شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے مانچسٹر (Manchester )ریجن میں تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی جن میں کابینہ اور ڈویژن شارٹ کورسز ذمہ داراسلامی بہنوں سمیت کورسز کی مدرسات شامل تھیں۔

ریجن شارٹ کورسز ذمہ داراسلامی بہن نے اس تربیتی اجتماع میں شارٹ کورسز کو سکھانے کے انداز، اور کورسز میں شامل ہونے والی اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رکھنے پر نکات دیئے نیز شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں لندن ریجن کے علاقے ہنسلو (Hounslow)میں بذریعہ اسکائپ محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں 30اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ”علم دین کی اہمیت“ کے موضوع پر بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کر کے علم دین حاصل کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  یوکے ویسٹ لندن (West London)کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں جملہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کے حوالے سے کلام کیا نیز اسلامی بہنوں کو ہفتہ دعائے حاجات اجتماع کے نکات سمجھائے اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت  23 تا 29 ربیع ُالاٰخر تک گزشتہ ہفتے یوکے میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے دِینی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:

246اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

340اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

469اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔

1ہزار96 اسلامی بہنوں نے 313 درودپاک روزانہ پڑھے۔

754 اسلامی بہنوں نے 1200 درودپاک روزانہ پڑھے۔

536 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں یوکے ریجنز کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام ریجن نگران اور ادارتی شعبہ جات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

یوکے ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ادارتی شعبہ جات کے ذمہ داراسلامی بہنوں سے ان کے شعبوں کے حوالے سے کلام کیا نیز کارکردگی شیڈول میں نمبر دینے کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے شعبہ جات کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔ 


 دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں بریڈ فورڈ اور برمنگھم کابینہ نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہو ا جس میں یوکے ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مدنی مذاکرہ خود بھی دیکھنے اور نیچے سطح تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں میں اس نظام کو مضبوط بنانے کی ترغیب دلائی۔دِینی کاموں میں انفرادی کوشش کرنے والوں کی تعداد کی کارکردگی فارم میں اضافہ کرنے کی کوشش اور انفرادی کوشش کس طرح کی جا سکتی ہے اس پر کلام ہوا۔ 


دعوت اسلامى کے زیر اہتمام 09 تا  15 دسمبر 2020ء کو یوکے کی کابینہ ساؤتھ اور ویسٹ یارکشائر کے علاقےشیفیلڈ ، ڈونکاسٹر ، رودرہم (Sheffield, Doncaster, Rotherham )میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 103 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامى نے ”اوراد وظائف کی برکتیں“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام آج مورخہ21 دسمبر2020ء سے یوکے  کے شہر برمنگھم ریجن کی ویسٹ مڈلینڈز کابینہ کے 2 علاقوں میں”کورس اسلامک ہیروز“ شروع ہو رہا ہے۔

داخلے کی خواہش مند اسلامی بہنیں اس ای میل آئی ڈی پر جلد از جلد رابطہ فرمائیں:


Under the supervision of Dawateislami, from 9th to 15th December 2020, online Sunnah-inspiring Ijtima’at were conducted in Harrow, Sudbury, Willesden Green, Tooting, Hounslow, East Ham, Ilford, Walthamstow, Reading, Woking, Slough, Chesham, Milton Keynes, Watford, High Wycombe, Luton, Aylesbury (London Region, UK). 454 Islamic sisters had the privilege of attending spiritual Ijtima gatherings. The female preachers of Dawat-e-Islami delivered Sunnah-inspiring Bayans on the topic ‘Blessings of Awraad-o-Wazaaif’ and encouraged the attendees (Islamic sisters) to take part in the Madani activities of Dawateislami practically.