اسپین کے ذیلی حلقے گوتک میں اسلامی بہنوں کے
لئے مدرستہ المدینہ بالغات کا آغاز
دعوت اسلامی کے شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام دسمبر 2020 ءسےاسپین (Spain) کے ذیلی حلقے گوتک (Gothic) میں اسلامی بہنوں کے لئے مدرستہ
المدینہ بالغات کا آغاز کیا گیا جس میں8 اسلامی بہنوں نے داخلہ لیا۔
مدرستہ المدینہ بالغات میں اسلامی بہنوں کو درست
مخارج کیساتھ احسن انداز میں قرآن پاک کی تعلیم دی جارہی ہے نیز فرض علوم بھی سکھائے
جا رہے ہیں۔
داخلے کی خواہشمند اسلامی بہنیں اپنے علاقے کی متعلقہ ذمہ دار اسلامی بہن نے
رابطہ کریں۔
دعوت اسلامی کے شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کے زیراہتمام گزشتہ دنوں اسپین (Spain) کے ڈویژن میڈرد (Madrid) میں مدرستہ المدینہ
بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔
مدرستہ المدینہ بالغات کی ڈویژن نگران اسلامی
بہن نے اپنے شعبے کے دینی کاموں کو بڑھانے اور زیادہ سے زیادہ مدرستہ المدینہ
بالغات کا انعقاد کرنے کے حوالے سے اہم نکات پیش کئے نیز ذمہ داراسلامی بہنوں کو اپنے مدرسے کو شیڈول کے مطابق چلانے کی ترغیب
دلائی۔
اسپین میں
اسلامی بہنوں کے لئے بذریعہ اسکائپ مدرستہ المدینہ بالغات کا آغاز
دعوت اسلامی کے شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کے زیراہتمام
دسمبر 2020ء سے اسپین (Spain) میں اسلامی بہنوں
کے لئے بذریعہ اسکائپ مدرستہ المدینہ بالغات کا آغاز کیا گیا جس میں6 اسلامی بہنوں
نے داخلہ لیا۔
مدرستہ المدینہ بالغات میں اسلامی بہنوں کو درست
مخارج کیساتھ احسن انداز میں قراٰنِ پاک کی تعلیم دی جارہی ہے۔ دین کے ضروری مسائل
بھی سکھائے جا رہے ہیں اور نماز یاد کروائی جا رہی ہے۔
داخلے کی خواہشمند اسلامی بہنیں اپنے علاقے کی متعلقہ ذمہ دار اسلامی بہن نے
رابطہ کریں۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام دسمبر 2020ء کے آخری ہفتے ہالینڈ( Holland) میں بذریعہ اسکائپ مقامی زبان ڈچ میں ون ڈے سیشن
کا انعقاد کیا گیا جس میں روٹرڈیم( Rotterdam ) دین
ہاگ ( Den Haag )کی
تقریبًا 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغۂ دعوت اسلامی نے ڈچ زبان میں ”فضول
گفتگو سے بچنے“ کےموضوع پر بیان کرتے
ہوے قراٰن وحدیث کی روشنی میں فضول گفتگو
کی مذمت اور غیبت کی تباہ کاریوں کے بارے
میں آگاہ کیا نیز اسلامی بہنوں کو مدنی چینل
دیکھنے کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں امریکہ
کے شہر ہیوسٹن (Houston)میں بذریعہ اسکائپ
دعائے حاجات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوت اسلامی نے”دعا کی قبولیت کا نسخہ“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ
پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو متفرق روحانی علاج اور وظائف وغیرہ بتائیں نیزروزانہ
اپنےاعمال کا جائزہ لینے،دعوت اسلامی کے دینی
ماحول سے منسلک رہنے اور رسالہ آدابِ دعا پڑھنے کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا
کے شہر مونٹریال(Montreal) میں ماہانہ مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیاجس میں نارتھ امریکہ ریجن
نگران اسلامی بہن سمیت 16 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
ریجن
نگران اسلامی بہن نے انفرادی کوشش کے موضوع پر ترغیبی بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک
اسلامی بہنوں کو آٹھ دینی کاموں کو مزید بڑھانےاور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات
فراہم کئے۔
گزشتہ ہفتے یوکے
میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے دِینی کاموں کی چند جھلکیاں
نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت 8 تا 14 جمادی الاولیٰ 1442ھ تک گزشتہ
ہفتے یوکے میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے دِینی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:
279اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی
سعادت حاصل کی۔
307اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی
سعادت حاصل کی۔
492اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔
1ہزار74 اسلامی بہنوں نے 313 درودپاک روزانہ
پڑھے۔
799 اسلامی بہنوں نے 1200 درودپاک روزانہ پڑھے۔
491 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کوونٹری (Coventry)ڈویژن میں ماہانہ مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 8 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ڈویژن نگران
اسلامی بہن نےسنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی حلقےمیں شریک اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں بہتری لانے کے مدنی پھول بیان کئے
نیز دیگر اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں مانچسٹر( Manchester )ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مانچسٹر ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورگفتگو میں نکھار لانے کے بارے میں مدنی
پھول دیئے نیز مدنی مذاکروں کی پابندی اور کارکردگی میں بہتری لانے کے حوالے سے
اہداف بھی دیئے۔
اسلامی بہنوں کی مجلس اورادِ عطاریہ کے زیرِ اہتمام یوکے مانچسٹر ریجن کے علاقے بلیکبرن(Blackburn) میں اورادِ عطاریہ کا بستہ (اسٹال) لگ رہا ہے جہاں
سے اسلامی بہنیں ہی اسلامی بہنوں کا روحانی
علاج کرتی ہیں۔
ماہ دسمبر2020ء میں اسلامی بہنوں کو کم و بیش
59تعویذاتِ عطاریہ دئیے گئے اور اورادِ عطاریہ کی 19 تعداد اس کے علاوہ ہے۔
یہاں بستے ہر ہفتے لگ رہے ہیں اور COVID-19 میں بھی دکھیاری امت کی خیرخواہی کا سلسلہ جا ری ہے۔
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام ماہ
دسمبر2020ءمیں یوکے ایسٹ لندن (East
London)میں 8دن پر مشتمل کورس ”اپنی نماز درست کیجئے“ کا انعقاد کیا گیا
جس میں 80اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کورس میں اسلامی بہنوں کو نماز کے فرائض،
واجبات، سنتیں اور مستحبات کے ساتھ اور بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔ کورس میں شریک
اسلامی بہنوں نے اپنے اچھے تاثرات کا
اظہار کیا اور مزید کورسز کرنے کی نیتیں بھی کیں۔
دعوت اسلامی کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں یوکے اولڈہم(Oldham) ڈویژن میں آن لائن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیاجس میں 15 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مبلغۂ دعوت اسلامی
نے ”علمِ دین کے فضائل“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی حلقے میں
شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی
کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے
اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔