دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یورپ کے ملک ڈنمارک( Denmark )میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرےاجتماع کا انعقادکیا گیا جس میں تقریباً 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے مقامی زبان ڈینش میں ”برکات صدقات“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو صدقات و خیرات کے فضائل بتاتے ہوئے اپنے ڈونیشن دعوت اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام 22 مارچ2021ء سے یوکے برمنگھم ریجن ویسٹ مڈلینڈز کابینہ کے علاقے ایسٹ برمنگھم اورسینٹرل برمنگھم(East Birmingham and Central Birmingham)میں کورس بنام ”رمضان کیسے گزاریں؟“ کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس کی مدت 8 دن ہے۔

اس کورس میں روزہ، تراویح، اعتکاف نیز استقبال رمضان، لیلۃ القدر کیسے پائیں جیسی اہم ترین معلومات اور بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل سکے گا۔ داخلہ کی خواہش مند اسلامی بہنیں ذمہ داراسلامی بہنوں سے یا اس ای میل آئی ڈی پر رابطہ فرمائیں :

birminghamregion26@gmail.com


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکےشہر بلیک کنٹری (Black Country)میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں بریڈ فورڈ( Bradford) ریجن کی ڈویژن شیفیلڈ(Sheffield) میں ایک نئے مدرسۃالمدینہ بالغات کا آغاز ہوا جس میں 20 اسلامی بہنوں نے ایڈمیشن لیا۔

قراٰن پاک کی تعلیم عام کرنے ،خصوصاً تجوید کے مطابق پڑھانے اور ساتھ میں اسلامی بہنوں کو فرض علوم سِکھانے کے حوالے سے اس شعبے میں مزید کوششیں جاری ہیں۔


نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت  گزشتہ ہفتے یوکے میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:

363اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

477اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

633اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔

1ہزار592 اسلامی بہنوں نے 313 درودپاک روزانہ پڑھے۔

886 اسلامی بہنوں نے 1200 درودپاک روزانہ پڑھے۔

679 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ”ڈرائیور کی موت“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں یوکے کے مانچسٹر ریجن سے 4ہزار 535 ، لندن ریجن سے 2ہزار700، بریڈ فورڈ ریجن سے 4ہزار297، برمنگھم ریجن سے 7ہزار 428، آئرلینڈ سے 73 اور اسکاٹ لینڈ ریجن سے407 اسلامی بہنوں نے پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی، مجموعی طور پر تقریبًا19ہزار440 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”ڈرائیور کی موت“ پڑھنے/سننے کی سعادت حاصل کی۔


 دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے لندن ریجن کے علاقے الفورڈ (Ilford)میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 19اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے کفن دفن کا طریقہ،مستعمل پانی اور اسراف سے بچنے اور نزع کےبارے میں بیان کیا نیز اجتماع پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو میت کے غسل وکفن دینے کی تربیت حاصل کرنے کا ذہن دیا تاکہ ضرورت کے وقت شرعی اصولوں کے مطابق اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ میت کو غسل وکفن دے سکیں۔


 دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے لندن ریجن کے علاقے ہنسلو (Hounslow)میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے ”فیضان نماز “کے موضوع پرسنتوں بھرا بیان کیا اور محفل نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو نمازوں کی پابندی کرنے کا ذہن دیا نیز دعوت اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی تر غیب دلائی۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے لندن ریجن کی ایسٹ لندن کابینہ میں 3دن پر مشتمل ”فیضان زکوۃ کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 22اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں زکوۃ کا بیان قراٰن و حدیث کی روشنی میں ،زکوۃ کی حکمت ،سونے کی زکوۃ کے علاوہ کرنسی نوٹ کی زکوۃ کیسے نکالی جائے ،زکوۃ نکالنے کا طریقہ وغیرہ معلومات فراہم کی گئیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے شہر چشم ( Chesham)میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 23اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


 دعوت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں یوکے برمنگھم ریجن کی ویسٹ مڈلینڈز (West Midlands)کابینہ میں ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔ 


گزشتہ ہفتے دعوت اسلامی کے زیراہتمام یوکے برمنگھم ریجن کی ویسٹ مڈلینڈز کابینہ اور بلیک کنٹری کابینہ  کے مختلف علاقوں ساؤتھ، نارتھ برمنگھم، ایسٹ برمنگھم، سینٹرل برمنگھم اور کوونٹری سینڈول، اسٹوک، بلیک کنٹری (North, East, Central, South Birmingham and Coventry Sandwell, Stoke, Black Country )میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 623 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ” سفر معراج اور نماز کی اہمیت“ کے موضوع پرسنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔