دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے زیر
اہتمام22 مارچ2021ء کو اسپین کے ڈویژن بادالونا (Badalona) کے علاقے آرتیگاس (Artigues) میں قائم دعوت
اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں اسلامی
بہنوں کے لئے روحانی علاج کا اسٹال لگانے کا سلسلہ ہوا جس میں دکھیاری امت کی خیر
خواہی کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو مختلف بیماریوں اور پریشانیوں کے حل کے لئے47تعویذاتِ عطاریہ دیئے گئے جبکہ
07مختلف اوراد بھی بتائے
گئے۔
نیز اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے اور
دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب بھی دلائی گئی۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے
زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں اسپین( Spain) میں اصلاحِ اعمال
کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی
مشورہ ہوا جس میں بارسلونا، بادالونااور میڈرڈکی اصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
شعبہ اصلاحِ اعمال پر مقرر کابینہ نگران اسلامی
بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ
لیتے ہوئے تربیت کی اور شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے
کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔
اسپین کے ڈویژن بارسلونا کے علاقے مونتقادہ میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں اسپین (Spain) کے ڈویژن
بارسلونا (Barcelona) کے علاقے
مونتقادہ (Montcada) میں بذریعہ اسکائپ کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا
جس میں کم و بیش 23 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماع ِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کا طریقہ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا
طریقہ سکھایا نیز مستعمل پانی کے مسائل
اور اسراف کے متعلق احکامات بھی بیان کئے۔
اسپین کے ڈویژن بارسلونا اوربادالونا کے کئی علاقوں میں سنتوں بھرے اجتماعات کا
انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مارچ 2021ء کے تیسرے ہفتے اسپین (Spain) کے ڈویژن بارسلونا (Barcelona)اوربادالونا (Badalona) کے کئی علاقوں میں سنتوں بھرے اجتماعات کا
انعقاد کیا گیا جن میں پارالیل (Paralel)، بئیر امات (Virrei Amat)، لا سالوت (La Salut)، آرتیگاس (Artigues)، ترینیتات (Trinitat)، سانتا کلوما (Santa Coloma) بیسوس (Besós)، سانت کرست (Sant Crist)، ہاسپیتالیت (Hospitalet)، کورنییا (Cornellá) اور گوتیکو (Gotico) وغیرہ علاقے شامل ہیں۔ان اجتماعات میں کم و بیش 276
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی بہنوں نے ”ظلم کا انجام
اورمعاف کرنے کے فضائل“ کے موضوعات پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی
بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی
کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
اسپین کے ڈویژن
بادالوناکے علاقے سانت کرست میں بذریعہ اسکائپ کفن دفن اجتماع کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر
اہتمام 21 مارچ 2021ء کو اسپین کے ڈویژن
بادالوناکے علاقے سانت کرست (Sant
Crist) میں بذریعہ اسکائپ کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 14
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ دعوت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی
بہنوں کو غسل میت کا طریقہ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز مستعمل پانی کے مسائل اور اسراف کے متعلق
احکامات بھی بیان کئے۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یورپین یونین ریجن کے
ملک اٹلی( Itlay) کی ڈویژن ماچیراتا ( Macerata) میں ون ڈے سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 28 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ڈویژن
نگران اسلامی بہن نے ”ظالموں کا انجام“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا
اور سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو ظلم
اور ظلم کرنے والوں کی عبرت ناک انجام کے
بارے میں نکات پیش کئے نیز اپنی زکوۃ اور ڈونیشن دینی تحریک دعوت اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی۔
اٹلی میں ڈونیشن
بکس اور مکتبۃ المدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کےزیر اہتمام گزشتہ دنوں اٹلی( Itlay) کے شہر میلان (Milan)میں بذریعہ اسکائپ ڈونیشن بکس،
مکتبۃ المدینہ اور تقسیم رسائل کے شعبے کا ماہانہ مدنی مشورہ ہواجس میں 5 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ڈونیشن بکس، مکتبۃ المدینہ اور تقسیم رسائل کے
شعبہ جات کے حوالے سے نکات سمجھائےنیزگھر یلو صدقہ بکس بڑھانے اور سالانہ ڈونیشن
جمع کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ کوششیں
کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے
زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ناروے (Norway )کے علاقے اوسلو (Oslo) میں بذریعہ
اسکائپ اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبًا 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغٔہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو 63 نیک اعمال رسالے
کے بارے میں بریف کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور نیک اعمال کرنے
کا ذہن دیا۔
اسپین کے
ڈویژن بادالونا کے علاقے لا سالوت اور بیسوس
میں کفن دفن اجتماعات کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں اسپین کے ڈویژن
بادالونا (Badalona) کے علاقے لا
سالوت (La Salut) اور بیسوس
(Besós) میں کفن دفن اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں
کم و بیش 31 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے
اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کا طریقہ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا
طریقہ سکھایا نیز مستعمل پانی کے مسائل اور اسراف کے متعلق احکامات بھی بیان کئے۔
دعوت ِاسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ڈنمارک (Denmark) میں بذریعہ اسکائپ شخصیات اجتماع
کاانعقاد کیا گیا جس میں 24 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے ”جنت کی قیمت“
کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی
ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور اپنی زکوۃ و ڈونیشن دعوت اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی۔
بلجئیم میں
دعوتِ اسلامی کے تحت علم دین سے مالا مال ویب سائٹ کی لاؤنچنگ
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مارچ2021ء میں بلجئیم
(Belgium) میں ایک دینی ویب سائٹ کو لائونچ کیا گیا ہے جس
پر بہت جلد ڈچ (Dutch) اور فرنچ(French) زبانوں میں دینی و اصلاحی مواد جن میں معتبر دینی
کتب،اصلاحی آرٹیکل،عبادات معاملات اور شب و روز میں کام آنے والی اسلامی باتیں
موجود ہوں گی آپ بھی اس سہولت سے باآسانی فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔اس ویب سائٹ کی ایک
خاص بات یہ ہے کہ یہاں سارا مواد فری آف کاسٹ دستیاب ہو گا۔
اگر آپ اس ویب
سائٹ کے متعلق مزید معلومات حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں تو ابھی اس لنک پر کلک کیجئے
:
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں سویڈن ( Sweden )میں
3 دن پر مشتمل”فیضانِ زکوۃ کورس“کا انعقاد کیا گیاجس میں کم و بیش 20اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
کورس میں زکوۃ کا بیان قراٰن و حدیث کی روشنی میں
بیان کیا گیا نیززکوۃ کی حکمت کے علاوہ ڈونیشن جمع کرنے کی احتیاطیں و غیرہ جیسی معلومات فراہم کی گئیں اور اسلامی بہنوں کو ا پنے صدقات و ڈونیشن اپنے غریب رشتہ داروں کے ساتھ ساتھ دعوت
اسلامی کو جمع کروانے کی ترغیب دلائی گئی۔