نماز جماعت کے ساتھ ادا کرنا وہ عظیم الشان عبادت ہے جس کی تاکید احادیث کریمہ میں آئی ہے۔ ایک بار تاکید نہیں بلکہ کئی بار آئی ہے اور جماعت کے ساتھ نماز ادا نہ کرنے کی بنا پر وعیدیں ہیں۔ لیکن آج کل ہمارے مسلمان بھائیوں کو کیا ہو گیا ہے کہ نماز تو پڑھتےہیں اور جماعت کی پروا ہ نہیں كرتے۔ نماز پڑھنا فرض ہے یہ تو جانتے ہیں لیکن لا علمی کی وجہ سے جماد ت کو واجب نہیں جانتے۔ حالانکہ ہمارے علماء کرام نے بیان بھی کیا ہے اور بیان بھی کرتے ہیں کہ باجماعت نماز کی تاکید احادیث مبارکہ میں بہت سخت آئی ہے لیکن ہمارے مسلمان بھائی توجہ نہیں دیتے انہیں کیا ہو گیا ہے کہ اس طرف توجہ نہیں دیتے۔ یاد رکھو کل قیامت کے دن اس حوالے سے نہایت سخت گرفت ہو گا۔

الله پاک قراٰن مجید فرقان حمید میں ارشاد فرماتا ہے: وَ ارْكَعُوْا مَعَ الرّٰكِعِیْنَ(۴۳) ترجمۂ کنز الایمان: اور رکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع کرو۔ (پ1،البقرۃ: 43)

جماعت کے متعلق چند احادیث کریمہ ملاحظہ ہو:۔

میرے مصطفےٰ جان رحمت صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمان عالیشان ہے: جس نے باجماعت عشا کی نماز پڑھی گویا آدھی رات قیام کیا۔ (فیضانِ نماز،ص154)

نبیوں کے سردار صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا ارشاد خوشبو دار ہے: جس نے کامل وضو کیا پھر نماز فرض کے لئے چلا اور امام کے ساتھ نماز پڑھی، اس کے گناہ بخش دیئے جائیں گے۔ (فیضانِ نماز،ص187)

الله کریم کے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمان عالی شان ہے: نماز کے معاملے میں سب سے زیادہ ثواب پانے والا وہ شخص ہے جو زیادہ دور سے نماز کیلئے چل کر آئے پھر اس کے بعد وہ شخص زیادہ ثواب پاتا ہے جو اس سے کم لیکن دوسروں سے زیادہ قدم چلے اور جو نماز کا انتظار کرتا رہتا ہے حتی کہ امام کے ساتھ نماز پڑھتا ہے اس کو اس شخص سے زیادہ اجر ملتا ہے جو نماز پڑھ کر سو جاتا ہے۔ (فیضانِ نماز،ص185)

حضرت سیدنا جابر بن عبداللہ بیان کرتے ہیں سرور کائنات صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہمارے پاس تشریف لائے اور ارشاد فرمایا: تم جب تک نماز کا انتظار کرتے رہو گے خیر یعنی بھلائی پر رہوگے۔ (فیضانِ نماز،ص188)

میرے میٹھے اور پیارے اسلامی بھائیوں ! جیسا کہ احادیث طیبہ سے معلوم ہوا کہ باجماعت نماز ادا کرنے کے اتنے سارے فضائل ہیں، تو ہمیں چاہئے کہ ہم با جماعت نماز ادا کریں۔

اللہ پاک سے دعا ہے کہ پر ور دگار عالم ہمیں ہمیشہ جماعت کے ساتھ پہلی صف میں تکبیر اولیٰ کے ساتھ نماز پڑھنے کی توفیق و رفیق عطا فرمائے۔ اٰمین