آیتِ سجدہ پڑھنے اور اس کو سننے والے ، دونوں پر ہی  سجدہ ادا کرنا واجب ہے۔ اس سے دل کی خشیت اور تقویٰ میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس سے اللہ تعالیٰ کی عظمت کا اظہار اور عبادت کا جذبہ بڑھتا ہے، اس لیے اسے باقاعدگی سے انجام دینا بہت فضیلت کا سبب ہے۔

سجدہ تلاوت باقاعدہ ایک عبادت ہے اور دیگر عبادات کی طرح سجدۂ تلاوت کے بھی شرعی مسائل اور آداب بیان کئے گئے ہیں۔ اُنہی مسائل و آداب سے آگاہ کرنے کے لئے بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطارقادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہنے تمام عاشقانِ رسول کو رسالہ ” آیتِ سجدہ کے فضائل اور 60مسائل “پڑھنے کو دیا ہے تاکہ ہم سجدۂ تلاوت کی اہمیت کو سمجھیں اور اس کی فضیلت حاصل کریں۔ انہوں نے رسالہ پڑھنے سننے والوں کے لیے دعا بھی دی ہے:

”یا اللہ پاک! جو کوئی26 صفحات کا رسالہ ” آیتِ سجدہ کے فضائل اور 60مسائل “پڑھ یا سُن لے اُسے سجدوں کی لذتیں دے اور اس کی ماں باپ سمیت بے حساب مغفرت کرکے اُسے جنت الفردوس میں داخلہ نصیب فرما۔اٰمین

Download now