ماہِ
ذوالحجۃ الحرام 1442ھ کاآغاز ہوچکا ہے اور عاشقوں کا قافلہ حج کی ادائیگی اور
بارگاہِ رسالت مآب صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں حاضر ہونے کے لئے رواں دواں ہیں جبکہ کئی
عشاقانِ رسول حاضری مدینہ کی تڑپ سے سرشار ہیں۔
حج
کی منانسبت سے اس ہفتے امیر اہلِ سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے عاشقام رسول کو رسالہ ”60 حج کرنے والا حاجی“ پڑھنے/ سننے کی ترغیب
دلائی ہے اور رسالہ پڑھنے سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعائے عطار
یااللہ
پاک! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ” 60 حج کرنے والا
حاجی “ پڑھ یا سن لے اُسے ہر سال
مقبول حج نصیب فرما اور اسے سبز سبز گنبد کے سائے میں شہادت اور جنت البقیع میں
خیر سے مدفن نصیب فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم
یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے
ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں