قربانی کا جانورخریدنے کے لیے جائیں تو اپنے ساتھ ایسے آدمی کو لے کرجائیں جو جانوروں کی عمروغیرہ کی پہچان رکھتاہوں، دیکھ بھال کر لیں،چلاکربھی دیکھ لیں ،جانورکی عمرقربانی کے لیے پوری ہووغیرہ چیزوں کو دیکھنا ضروری ہے۔ یہ کہنا تھا عالمی مذہبی اسکالر علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا جو گزشتہ رات مدنی مذاکرے میں گفتگو فرمارہے تھے۔

ایک سوال کے جواب میں آپ کا کہنا تھا کہ اچھا وہ ہے جس سے رب راضی ہو،جس کا خاتمہ ایمان پر ہواوربغیرحساب وکتاب جنت میں داخلہ نصیب ہو۔

مدنی مذاکرے کے چند منتخب مدنی پھول ملاحظہ کیجئے

سوال:ماں باپ بچوں کو سب سے پہلے کس چیز کی تعلیم دیں ؟

جواب: ماں باپ کو چاہئے کہ سب سے پہلے بچوں کو قرآن ِ کریم اوردِین کی تعلیم دلوائیں ۔

سوال:غُصّہ آجائے تو کیا کرنا چاہئے؟

جواب:غُصّہ آجائے اگرچہ کتنا ہی زیادہ کیوں نہ ہو،خاموش ہوجائیے ،اَعُوْذُبِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم پڑھ لیجئے ،کھڑےہوں تو بیٹھ جائیے ،بیٹھے ہیں تو لیٹ جائیے ،وضو کرلیجئے ،جس پر غصہ آیا ہے وہ سامنے ہوتو وہاں سے ہٹ جائیے،مزیدمعلومات جاننے کے لیے مکتبۃُ المدینہ کےرسالے ’’غصے کا علاج‘‘کا مطالَعہ کیجئے ۔

سوال:اسلامی بہنیں اپنے واٹس ایپ(Whatsapp) کے پروفائل(Profile) اوراسٹیٹس(Status) میں کیا لگائیں؟

جواب:اسلامی بہنیں اپنےپروفائل پرکوئی اچھا ساجملہ مثلاً’’کیا بات ہے مدینے کی ‘‘لکھاہوالگادیں،اسٹیٹس کی جگہ پر مدنی مرکز کی جانب سےجاری کردہ نیکی کی دعوت پر مشتمل تیس سیکنڈ(30 Seconds)کی ویڈیولگادیں ۔

سوال:نمازخشوع و خضوع سے کس طرح اداکرنی چاہئے ؟

جواب:بدن اوردل میں رِقّت ہو،توجہ بھی نہ بٹے ،دل بھی لگا رہے ،تمام سُنّتیں،مستحبات اورواجبات کا خیال رکھے،یہ ذہن بنائے کہ اللہمجھے دیکھ رہا ہے ۔

سوال:اِس ہفتے کارِسالہ اللہمیاں کہنا کیسا!‘‘پڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے کیا دُعا دی ؟

جواب:یا ربَّ المصطفَےٰ ! جو کوئی رسالہ اللہمیاں کہنا کیسا!“ کے 24 صفحات پڑھ یا سُن لے، اُس کے ایمان پر سلامَتی کی مُہر لگادے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم