گزشتہ رات ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوا جس میں امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےایک سوال کے جواب میں فرمایا کہ میراذہن تھا کہ سیدی اعلیٰ حضرت امام احمدرضا خانرحمۃ اللہ علیہکےاُس خلیفہ کا مُرید بنوں گا جو براہِ راست اعلیٰ حضرت کے مُرید ہوں، قطبِ مدینہ رحمۃ اللہ علیہکے بارے میں سناتھا کہ اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہکےایک مُرید وخلیفہ مدینہ شریف میں ہیں ،اسی وقت سے آپ کا مریدبننے کا ذہن بن گیا تھا۔

آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مزید فرمایا کہ حقوق العبادسے مراد بندوں کے حقوق ہیں، جب قربانی کاجانورخریدنے جائیں تو کسی ماہرتجربہ کاراہلِ علم شخص(جوقربانی کے مسائل کہ کس جانورکی قربانی ہوسکتی ہے؟کس کی نہیں وغیرہ جانتاہو)کواپنے ساتھ لےکرجائیں اوردیکھ بھال کر جانورخریدیں ۔ یہ کہنا تھا عالمی مذہبی اسکالر علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا جو گزشتہ رات مدنی مذاکرے میں گفتگو فرمارہے تھے۔

مدنی مذاکرے کے چند منتخب مدنی پھول ملاحظہ کیجئے

سوال: کیا جنّات بھی حج کرتےہیں ؟

جواب:جی ہاں! جنّات بھی حاجی ہوتے ہیں۔

سوال: بجلی کی وائرنگ کیسی ہونی چاہئے؟

جواب: بجلی کی وائرنگ سِیْلِنْگ(پلسترمیں چھپی ہوئی)ہونی چاہئے ،تاریں باہر(Open)نہ ہونااچھاہے،بالخصوص جہاں تاروں کے جوڑہوتےہیں اوراس پر ٹیپ لگائی جاتی ہے،تاروں کی ایسی جگہوں سے شارٹ سرکٹ ہونے اور آگ لگنے کاخطرہ بڑھ جاتاہے ۔

سوال: امیراہل سنت کے پیرو مُرشِد سیدی قطب ِمدینہ حضرت مولانا ضیاالدین احمد مدنی رحمۃ اللہ علیہ کی ولادت کس مقام پر ہوئی اوراب یہاں اس مقام پر کیابناہوا ہے؟

جواب:پنجاب(پاکستان) کے ضلع سیالکوٹ کے گاؤں کلاس والا میں ہوئی ،اب اس مقام پردعوتِ اسلامی کا جامعۃ المدینہ بناہوا ہے۔

سوال: جب آپ قطبِ مدینہ رحمۃ اللہ علیہ کی خدمت میں حاضرہوئےتو اس وقت ان کی عمرمبارک کتنی تھی؟

جواب:جب میں ان کی خدمت میں حاضرہواتوان کی عمرتقریباً106سال تھی ،اتنی عمرمیں بھی آپ کا حافظہ بہت مضبوط تھا ،ان کی خدمت میں جو حاضرہوتاتھا،اس کا نام انہیں یادہوجاتاتھا۔

سوال: قطبِ مدینہرحمۃ اللہ علیہکا پوسٹل ایڈریس کیا تھا ؟

جواب:"پوسٹ بکس نمبر92 اَلْمَدِیْنَۃُ الْمُنَورہ(لفظ محمد کےعِلْمُ الْاَعْدَادکے اعتبارسے92نمبربنتے ہیں)،میرے خط(Letter) بہت جاتے تھے، کیونکہ دعوتِ اسلامی بننے سے پہلے بھی میرے ساتھ کافی عاشقانِ رسول تھے،ہماری مرکزی انجمن اشاعتِ اِسلام بنی ہوئی تھی ۔

سوال:اِس ہفتے کارِسالہ جنّت کی نعمتیںپڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے کیا دُعا دی ؟

جواب:یا ربَّ المصطفَےٰ! جو کوئی رسالہ ”جنت کی نعمتیںکے 16 صفحات پڑھ یا سُن لے، اُسےبے حساب بخش کرجنت الفردوس میں اپنےآخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے پڑوس میں جنت کی لذیذ نعمتیں کھانے کی سعادت عنایت فرما۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم