اللہ پاک کی
رحمت سے مایوس نہیں ہوناچاہئے ، علامہ محمد الیاس عطاری قادری
ہر ہفتے کی طرح 17 اکتوبر2020ء کی شب بھی عالمی
مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے براہ راست مدنی چینل پر مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا
گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے
شرکت کی۔
مدنی مذاکرے میں عاشقان رسول کی جانب سے کئے گئے
سوال (عاشقانِ میلاد ،ایامِ میلاد شروع
ہونے پر کیاکریں اور کیسےگزاریں ؟ ) کے جواب میں امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس
عطار قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے فرمایا کہ ماہ ِمیلاد کاآغازہونا خوشخبری ہے
کہ یہ خوشیوں کامہینا ہے،اس خوشخبری پرسجدہ ٔ شکراداکیاجائے،ہوسکےتو
شکرانےکے2نوافل اداکرے،یہ ذکرودُرُود کی کثرت کرنے،نعتیں پڑھنے اورنمازوں کی
پابندی کرنے کا مہینا ہے، نمازیاجماعت میں سستی ہےتو اس سستی کودُورکیا جائے،داڑھی نہیں رکھی تو ایک مٹھی داڑھی سجالی جائے
،اگرمنڈوائی یا ایک مٹھی سےگھٹائی ہے
توتوبہ بھی کی جائے ،سنتوں پرعمل کرنے کا ذہن بنایا جائے،سنتوں کےمطابق سادہ لباس
پہنا جائے اورسادگی اپنا ئی جائے۔
مدنی
مذاکرے کے چند مدنی پھول ملاحظہ کیجئے
سوال: انسان کے حالات
بدلتےرہتےہیں، اللہ پاک کی رحمت سے مایوس ہونا کیسا؟
جواب: اللہ پاک کی رحمت سے مایوس نہیں
ہوناچاہئے ،اپناذہن بنائیےکہ اللہ پاک نے مجھے فُلاں فُلاں نعمتیں عطافرمائی ہیں ، انسان کے تمام اعضاء انمول ہیں
،یہ کتنے زیادہ قیمتی ہیں ،اگرفلاں نعمت نہیں ملی تو کیا ہوا،اگرکوئی دعاقبول نہیں
ہوئی توفُلاں فُلاں دعاقبول بھی توہوئی ہے ۔اس طرح ذہن بنانے سے مایوسی دُورہوگی ،
رکھ مولاتے آس(اللہ پاک پر اُمیدرکھیں )،مزیدیہ بھی ذہن بنایا جائے کہ اگرکوئی دعاقبول نہیں
ہوئی ،کوئی چیز نہیں ملی تو اس میں کوئی مصلحت (حکمت) ہوگی ،نہ ملنےمیں ہماراہی فائدہ ہوگا۔
سوال:اگرکوئی بازارمیں ٹھیّہ لگاتاہواوراس کی خواہش ہو کہ
اُسے دکان مل جائے،اس کے لیے کوئی وظیفہ ارشاد فرمادیجئے۔
جواب:ضرورت نہ ہوتوحرص کی وجہ سے زیادہ مال کی خواہش اچھی نہیں ،نیکیوں کی حرص ہونی چاہئے ،جتنی نیکیاں زیادہ ہوں گی
تو فائدہ زیادہ ہے،کوئی حسدبھی نہیں کرے گا، جتنامال زیادہ ،خطرہ بھی زیادہ،لوگ
حسدبھی کرتےہیں ،مال کے حقوق (زکوۃ وفطرہ کی ادائیگی وغیرہ)میں بھی سستی ہوسکتی ہے۔ وظیفہ:نمازِعشاکےبعد
ننگےسراوّل وآخردُرُودشریف ،500سومرتبہ یَا مُسَبِّبَ الْاَسْبَاب پڑھاکریں ،اِنْ شَاء َاللہ نیک حاجت پوری ہوگی ۔
سوال: کروناکی وبا ایک بارپھر سراٹھارہی ہے، کیااذانوں
کاسلسلہ پھرشروع کیاجائے؟
جواب: جی ہاں !اذانوں
کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جائے،ان شاۤء اللہ کرونا فرارہوجائے
گا،کرونا سے بچنے کےSOPs(حفاظتی اقدامات) کا خیال رکھیں، احتیاط شریعت میں اچھی چیزہے،100دواکی
اِک دواپرہیزہے۔محتاط آدمی ہمیشہ سکھی رہتاہے،میں بھی کرونا سے بچنے کے لیے طبی قانون
کےپیش ِنظر احتیاط کرتاہوں ،یادرکھئے!جس کو کرونا ہوجائےوہ بہت تکلیف میں آجاتاہے
،اللہ کرے دشمن کوبھی کرونا نہ ہو،اللہ پاک ہمیں اس وبا سے محفوظ رکھے۔اٰمین
سوال: عمامہ شریف پر نقش ِ نعلِ پاک لگاکرنمازپڑھنے کے بارے میں آپ
کیا فرماتے ہیں؟
جواب: نمازپڑھنےسےپہلےاُتاردیں، کیونکہ جب سجدہ کریں گےتو یہ زمین پر تشریف لے آئے گا۔
سوال: بعض زلفوں کےنام پربال توبڑھالیتےہیں مگرکہیں کہیں
سےبال کاٹ بھی لیتےہیں مثلاً کانوں کےقریب کےبال،اسی طرح سرکے اوپر کےبال بھی
ہلکےکروالیتےہیں ،تو کیاان کی زلفیں قرارپائیں گی؟
جواب:شیطان بڑافریبی وچالاک ہے،اسی لیے وہ نیک
عمل میں دخل اندازی کرتاہے،جس طرح بتایا
گیا یہ زلفیں نہیں بلکہ اپنےآپ کو دھوکادینےوالی بات ہے ، مکمل بال رکھیں ،آدھے کان یا پورے کان یااتنے بڑھائیں
کہ کندھوں کو چُھولیں ،کندھوں
سےنیچے رکھنے کی اجازت نہیں۔
سوال:مریض کا اپنے مرض کی کیفیت
بیان کرتے ہوئے مبالغہ کرنے کا کیانقصان ہے؟
جواب:بعض مبالغے تو جھوٹ کی حدتک
ہوجاتے ہوں گے ،مزیدڈاکٹرکے پاس جا کراس طرح مبالغہ کرنے سے ڈاکٹردواکا High
Dose دیتا ہوگا ،جس کی وجہ سےمریض کو نقصان پہنچنے کااندیشہ ہے ،دردکی دوائیں(Pain
Killer Medicine) گُردے(Kidney)پر اثرکرتی اورمعدے کو تباہ کردیتی ہیں ، غیرضروری دواؤں(Medicine) کے نقصانات ہوتے ہیں
،ڈاکٹربھی یہ غیرضروری دوائیں ہرگز نہ لکھ
کردیا کریں ۔
سوال: ایمان
کی حفاظت کے لیے کیا کریں ؟
جواب:ایمان
کی حفاظت کرنا بہت اہم کام ہے ،کفریہ کلمات کی معلومات ہونا بہت ضروری ہے، اس کے
لیے مکتبۃ المدینہ کی بہت ہی پیاری کتاب’’کفریہ کلمات کے بارے میں سوال
جواب‘‘کا
اتنا مطالعہ کیجئے کہ یہ زبانی یادہوجائے۔
سوال:سب سے افضل دُرودِ پاک کونسا ہے؟
جواب: دُرودِ ابراہیم(جو نمازمیں
پڑھاجاتاہے)۔
سوال:شادی کارڈ میں
اللہ ورسول کا نام ہوتاہے، کیا اس کا بھی احترام کرناہوتا
ہے ؟
جواب:جی ہاں ! اللہ ورسول کےنام کے احترام کےلیےشادی کارڈ کا بھی احترام کرنا ہوگا۔
سوال:کیا بھول بھی ایک نعمت ہے؟
جواب:
کئی ایسی باتیں ہیں جن کو بھول جانانعمت
ہے، کسی نے بدسلوکی کی اورہم وہ بدسلوکی بھول جائیں تو اس کاہمیں فائدہ ہوتاہے ورنہ یادرہتی تو ٹینشن ہوتی ۔
سوال:اِس ہفتے
کارِسالہ ” ربیع الاوّل کی خوبیاں “ پڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے کیا دُعا دی ؟
جواب: یاربَّ
المصطفٰے! جو کوئی رسالہ ” ربیع الاوّل
کی خوبیاں “ کے
17 صفحات پڑھ یا سُن لے،اُس کو اِس مبارک مہینے کی برکتوں سے مالا مال فرما اور بے
حساب بخش دے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ
الْاَمِیْن صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم