10 رجب المرجب, 1446 ہجری
مورخہ
18اکتوبر 2022 ء کو صوبہ بلوچستان کے ڈویژن
کوئٹہ میں دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت گورنمنٹ ہائی اسکول وحدت کالونی میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیاگیا جس میں اسٹوڈنٹس نے آقا کریم ﷺ کی بارگاہ میں
گلہائے عقیدت پیش کئے۔
بعدازاں مبلغ دعوت اسلامی افتخار عطاری نے سنتوں
بھرا بیان کیا۔ اس اجتماع میں اسٹوڈنٹس سمیت اسکول پرنسپل، اساتذہ اور دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔
٭
اجتماع میلاد کے بعد اسکول پرنسپل
اور اساتذہ کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ ہواجس میں شعبہ تعلیم صوبہ بلوچستان کے
صوبائی ذمہ دار نے اسکول میں دینی کام کرنے سے متعلق اہم امور پر مشاورت کی جس پر سب نے تعاون کی یقین دہانی دلائی۔ آخر میں پرنسپل عبدالحمید
صاحب کو’’ سیرت المصطفیٰ ﷺ‘‘کتاب
تحفے میں پیش کی گئی۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)