شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پروفیسرز سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭یونیورسٹی میں دعوتِ اسلامی کےتحت ذمہ داران کا تقرر۔

٭پروفیسرز کی ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتما ع میں شرکت۔

٭یونیورسٹی کے ہاسٹل میں سیکھنے سکھانے کے حلقے قائم کرنا۔

بعدازاں وہاں موجود پروفیسرز سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور مدنی قافلے میں شرکت کرنے کی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)