دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام پچھلے دنوں سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی ٹنڈوجام میں قائم ویٹرنری سائنس ڈیپارٹمنٹ میں محفل نعت کا سلسلہ ہوا جس میں وہاں کے اسٹاف سمیت طلبہ نے شرکت کی۔

محفل نعت کا آغاز تلاوت قراٰن پاک اور نعت رسول مقبولﷺ سے ہوا۔بعدازاں نگران مجلس پاکستان شعبہ تعلیم عبدالوہاب عطاری نے ’’سیرت مصطفی ﷺ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور محفل نعت میں شریک افراد کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں نیکیوں والا ماحول اپنانے کے لئے اپنے علاقے کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ساتھ دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا نیز مدنی چینل دیکھنے کی دعوت بھی پیش کی۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم حیدرآباد سٹی ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )