شعبہ
رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار محمد اقبال عطاری ڈویژن بہاولپور نے 8جون 2022ء بروزبدھ کو DSP صدر رانا طارق پرویز، SDPOعزیز احمد، SHO غلام رسول تھانہ صدر ، SHO
تھانہ کینٹ، ریڈر DSP
شفیق ، محمدصدیق و دیگر اسٹاف سے ملاقات کی۔
اس موقع پر ذمہ دار دعوت اسلامی نے انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے فیضان مدینہ
وزٹ کی دعوت پیش کی اور
رسائل تحفہ میں پیش کئے۔(رپورٹ: محمد اقبال عطاری ڈویژن بہاولپور، کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
پچھلے
دنوں کمشنر نصیر آباد ڈویژن فتح خان خجک کے بہنوئی حاجی عبداللہ خان خجک کے انتقال
پر دعوت اسلامی کے صوبائی ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان محمد وقار
عطاری نے ان سے تعزیت کی۔
ڈسٹرکٹ نگران محمد اسحاق عطاری بھی ساتھ تھے۔ اس موقع پر وقار عطاری نےتعزیت کی اور دعوت اسلامی کے تحت ہونے والی دینی ایکٹوٹیز کے بارے میں بتاتے ہوئے انہیں مدنی مذاکرہ
دیکھنے کا ذہن دیا ۔ آخر میں مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی کرکے ایصال ثواب کیا۔ (رپورٹ:
محمد وقار عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان کے شہر کوئٹہ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور
رضا عطاری کی دینی کاموں کے سلسلے میں آئی جی جیل خانہ جات بلوچستان شجاع الدین
کاسی سے ان کے آفس میں ملاقات ہوئی۔
اس دوران رکنِ شوریٰ نے آئی جی کو دعوت اسلامی کی
عالمی سطح پر ہونے والی بالخصوص جیل خانہ جات میں دینی و فلاحی خدمات کے حوالے سے آگاہ
کیا جس پر شجاع الدین کاسی نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔
مزید آئی جی نے بلوچستان کے جیلوں میں دعوت
اسلامی کے فیضان قراٰن فاؤنڈیشن کے سلسلے میں ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی۔اس
موقع پر شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان، شعبہ اصلاح برائے قیدیان اور بلوچستان کے صوبائی ذمہ دار سمیت دیگر اسلامی
بھائی بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون
رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتما م شروع کی
جانے والی 8 روزہ تربیتی کورس کی اختتامی نشست کا اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ فتح جنگ میں کیا گیا جس میں عازمین حج کے علاوہ علما اور شہر کے دیگر شخصیات نے شرکت کی ۔
فیضان مدینہ میں ہونے والی نشست میں پچھلے سات
دن کی دہرائی کی گئی مزید ڈسٹرکٹ اور ڈویژ ن ذمہ داران نے مناسک حج اور مدینے کی حاضری کے آداب بیان کئے ساتھ ہی
مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ رفیق الحرمین تحفے میں دی گئی ۔ نشست کے اختتام پر شخصیات
نے اپنے تأثرات بھی دیئے۔۔(رپورٹ :
مبشر حسن عطاری ، مجلس حج وعمرہ ڈسٹرکت اٹک ،کانٹینٹ:محمد مصطفی انیس انصاری )
گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتما م تلہ گنگ کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں حج تربیت
اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں حج کے
اہم مسائل سکھائے گئے۔
ذمہ دار
اسلامی بھائی نے مناسک حج اور مدینے پاک کی حاضری کے آداب کے بارے میں بتایا اور
اس سال حکومت کی جانب سے حج کے لئے لازم قرار دی جانے والی ایپس”اعتمرنا“اور
”توکلنا“کا استعمال کرنے کا طریقہ بتایا ساتھ ساتھ حاضرین کو مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ ”رفیق الحرمین “تحفے
میں دی گئی۔ ۔(رپورٹ : مبشر حسن
عطاری ، مجلس حج وعمرہ ڈسٹرکت اٹک ،کانٹینٹ:محمد مصطفی انیس انصاری )
گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتما م پنڈی
گھیب کے ایک مقامی ہال (marquee) میں بعد
نماز ظہر حج تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں حج کے اہم مسائل کے بارے میں
گفتگو کی۔
ذمہ دار اسلامی بھائی نے مناسک حج اور مدینے پاک
کی حاضری کے آداب کے بارے میں بتایا اور اس سال حکومت کی جانب سے حج کے لئے لازم
قرار دی جانے والی ایپس Apps”اعتمرنا“اور ”توکلنا“کا
استعمال کرنے کا طریقہ بتایا ساتھ ساتھ حاضرین کو مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ ”رفیق الحرمین “تحفے
میں دی گئی۔ ۔(رپورٹ : مبشر حسن
عطاری ، مجلس حج وعمرہ ڈسٹرکت اٹک ،کانٹینٹ:محمد مصطفی انیس انصاری )
گزشتہ دنوں مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی قاری
ایاز رضا عطاری نے فیضان مدینہ العطار
ٹاؤن ، میر پور خاص میں ڈویژن ذمہ داران
کا مدنی مشورہ کیا ۔
اس مدنی مشورے میں نئی سرکاری تقسیم کاری کے
مطابق تحصیل اور یوسی نگرانوں کا اعلان کیا اور 12 دینی کاموں کے ساتھ ساتھ قربانی
کے کھالوں کے حوالے سے مدنی پھول دئیے۔اس کے علاوہ رکن شوری نے ذمہ داران کی مختلف
موضوعات پر تربیت بھی کی ۔(کانٹینٹ:محمد مصطفی انیس انصاری )
کوئٹہ پریس کلب
میں رکن شوری حاجی یعفور عطاری کا صحافیوں کے ساتھ ملاقات
گزشتہ دنوں کوئٹہ پریس کلب میں رکن شوری حاجی
یعفور رضا چطاری نے کوئٹہ کے صحافیوں کے ساتھ ملاقات کی جس میں کوئٹہ صدر پریس کلب
عبد الخالق رند ، جنرل سیکریٹری بنارس خان ، نور الہی بگٹی ، آصف
بلوچ ، نذر محمد جمالی ، رضا الرحمان ، سلیم شہزاد ، منظوراحمد ، مرتضی زہری ،
عیسی ترین ، فہیم بلوچ، خالد صاحب، محمد شعیب ، ناصر شاہوانی ، عبد الشکور اور
دیگر صحافی شامل تھے۔
رکن شوری نے صحافیوں
کو نیکی کی دعوت پیش کی ، دعوت اسلامی کا
تعارف اور انہیں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے مختلف کورسز کے بارے میں بتایا جس
پر صحافیوں نے کورسز کرنے کی نیت بھی کی ۔
دورانِ ملاقات نگران مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ محمد
عثمان عطاری بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:محمد
مصطفی انیس انصاری )
بخاری مسجد
کھارادر میں رکن شوری حاجی عبد الحبیب عطاری کا سنتوں بھرا بیان
پچھلے
دنوں بخاری مسجد کھارادر ، کراچی میں مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے
ایصال ثواب اجتماع میں شرکت کی جہاں کثیر عاشقان رسول نے ان کا خیر مقدم کیا ۔
رکن شوری حاجی عبد الحبیب عطاری نے حاضرین کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے
ایصال ثواب اور اصلاح اعمال کے متعلق
گفتگو کی اور حاضرین کی دینی واخلاقی اعتبار سے تربیت بھی فرمائی نیز بخاری مسجد شعبہ
خواتین کی ذمہ دارہ اور فیصل معیاری کی زوجہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ
خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی۔(کانٹینٹ:محمد مصطفی انیس انصاری )
پچھلے دنوں بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں مرکزی
مجلس شوری کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ڈی جی پی آر آفس میں اورنگزیب کانسی ،
ملک عباس اور دیگر افسران سے ملاقات کی۔
دوران ملاقات رکن شوری نے انہیں دعوت اسلامی کا
تعارف کروایا اور نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی وزٹ کی جس پر ڈی جی اورنگزیب کانسی نے فیضان مدینہ وزٹ کرنے کی نیت
کی۔(کانٹینٹ:محمد مصطفی انیس
انصاری )
بلوچستان کی اہم شخصیت، سابق نگرانِ وزیرِ
اطلاعات و نشریات ملک خرم شہزاد سےملاقات
گزشتہ دنوں صوبۂ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے بلوچستان کی
اہم شخصیت، سابق نگرانِ وزیرِ اطلاعات و نشریات ملک خرم شہزاد سے اُن کی رہائش
گاہ پر ملاقات کی۔
اس دوران رکنِ شوریٰ نے ملک خرم شہزاد کو دعوتِ
اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دی اور
انہیں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی (سندھ ) کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے دعوتِ
اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کو سراہا۔آخر میں ملک و قوم کی سلامتی کے لئے خصوصی
دعا کا بھی سلسلہ رہا۔
اس موقع پر شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان کے
صوبائی ذمہ دار سمیت دیگر اسلامی بھائی موجود تھے۔(رپورٹ: رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دینی کاموں کے سلسلے میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور
رضا عطاری کی اہم شخصیات سے ملاقات
دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں کوئٹہ کلب کینٹ کا
وزٹ کیا جہاں اُن کی ملاقات مختلف اہم شخصیات سے ہوئی جن میں DIG
ہائی وے ڈاکٹر شہزاد عالم، AIG ٹیلی، ایڈیشنل سیکرٹری شجاعت علی، عوامی نیشنل
پارٹی کے صوبائی صدر MPA اصغر خان اچکزئی کے کزن ڈپٹی ڈائریکٹر
پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ محمود اچکزئی اور عسکری اداروں کے افسران شامل تھے۔
رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے شخصیات کو
نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں
بتایا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔اس موقع پر شعبہ رابطہ
برائے شخصیات کے اہم ذمہ داران سمیت کوئٹہ ڈویژن کے نگران عرفان عطاری بھی موجود
تھے۔(رپورٹ:رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami