قربانی کیا ہے؟
مخصوص ایّام میں مخصوص جانوروں کو بہ نیت تقرّب(ثواب کی
نیت سے) ذبح کرنا قربانی کہلاتا ہے۔(بہارِشریعت)
عید الاضحی کے دن قربانی کرنے سے زیادہ کوئی عمل اللہ کو
محبوب نہیں اور جو رقم قربانی میں خرچ کی گئی، اس سے زیادہ کوئی دوسری رقم اللہ کو پیاری نہیں۔
اپنی پسندیدہ چیز کو خُوشدلی کے ساتھ راہِ خدا میں قربان
کرنے کا حکم دیا گیا:
قربانی کرنے کے فوائد:
1۔قربانی کرنے کے بہت سے فوائد ہیں، حکمِ الٰہی پر سر تسلیمِ خم کرنا ہے اور سنتِ ابراہیمی کی
ادائیگی بھی مقصود ہے، جو اِسلام کا
بنیادی معنیٰ و مطلوب ہے۔
2۔خود کھانا اور دوسروں کو کھلانا پایا جاتا ہے، اِرشادِ باری ہے:تو ان (کے گوشت)سے خود کھاؤ اور قناعت کرنے والے اور بھیک مانگنے والے
کو بھی کھلاؤ۔"(پارہ 17، سورۃ الحج، آیت36) قربانی کے ذریعے ان لوگوں کو بھی گوشت جیسی عمدہ غذا میسر آتی ہے، جو عموماً اِسے نہیں خرید سکتے، قربانی کے جانور کی کھال سے ہزاروں چیزیں بنائی
جاتی ہیں، جس سے معیشت کو تقویت ملتی
ہے، مارکیٹ میں خرید و فروخت میں اضافہ
ہوتا ہے۔
4۔قربانی ہمیں بھائی چارگی اور اُخوت کا پیغام دیتی ہے، قربانی ایک دوست کو دوسرے دوست، ایک رشتہ دار کو دوسرے رشتہ دار سے، امیر کو غریب سے ملانے کا سبب ہے۔
5۔قربانی ہمیں اپنا مال، وقت، صلاحیتیں اور اپنی من پسند
چیز کو اللہ کی خاطر قربان کر دینے کا درس دیتی ہے۔
اللہ پاک ہمیں عیدِ قرباں کے علاوہ بھی اخلاص کے ساتھ ساتھ سخاوت و ایثار کرتے
ہوئے غرباء کی مدد کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین