
کاشت کاروں کے لئےایک راہنما تحریر
عُشْر کے اَحکام(مؤلف: ابو رجب محمد آصف عطاری مدنی)
(زمینی پیداوار کی زکوٰۃ کے
مسائل)
اِس رسالے کی چندخصوصیات:
٭دیدہ زیب ودلکش سرورق(Title)وڈیزائننگ(Designing) ٭عصرحاضرکے
تقاضوں کے پیش نظرجدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے
’’علامات ترقیم ‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭تقریباً
ہرآیت مبارکہ میں ترجمہ ٔکنزالایمان کا التزام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار
رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام
٭فکرِآخرت پرمشتمل اِصلاحی موادکی شمولیت ٭قراٰنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام
منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات،
احادیث ودیگر عبارات کےحوالوں(References) کا خاص اہتمام ٭ایک
ہی نظرمیں رسالے کے عنوانات دیکھنے کیلئے کتاب کے آخر میں فہرست(Index) ٭جن کتب کا حوالہ دیا گیا ہے ان کے مصنفین، مکتبوں اورشہرطباعت کی
’’ماخذومراجع‘‘میں تفصیل ٭پورےرسالے کی دارالافتاء اَہلِ سنت کے مفتیانِ کرام سے
شرعی تفتیش ٭اَغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے مکمل رسالےکی کئی بار پروف ریڈنگ
48 صفحات پر مشتمل یہ رسالہ2010 ء سے اب تک10مختلف ایڈیشنز میں تقریباً1لاکھ25
ہزارکی تعداد میں پرنٹ ہو چکاہے۔
اس رسالے کی PDF
دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

دعوت ِاسلامی کے شعبہ
اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام
گزشتہ دنوں مدنی ریجن عرب شریف میں مدنی مشورےکاانعقاد ہواجس میں مدنی
ریجن کی ملک ذمّہ داراسلامی بہنوں نےشرکت
کی ۔
عالمی مجلس شعبہ اصلاحِ اعمال کی نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگی
کا جائزہ لیا اور مزید بہتر کارکردگی کےحوالے
سے اسلامی بہنوں کو نکات بتاتےہوئے دینی
کام کے نئے فارم سمجھائےاوراس کے حوالے سے مدنی پھول دیئے نیز اصلاحِ اعمال اجتماع کے اہداف دیئےجس پر
اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔
کینیڈا کے شہر
مانٹریال میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام10 اپریل2021ء کو کینیڈا کے شہر مانٹریال میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 30 اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
مبلغۂ دعوت اسلامی نے ”ماہِ رمضان کی فضیلت“
کے موضوع پر بیان کیااور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رمضان میں نیکیاں
کرنے اور گناہوں سے بچنے کی ترغیب دلائی نیز زکوة، فطرہ، مدنی عطیات اور صدقات
دعوت اسلامی کو دینے کا ذہن دیا۔
کینیڈا کے شہر
تھورن کلف میں دو مقامات پر ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام09 اپریل2021ء کو کینیڈا
کے شہر تھورن کلف میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش
25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوت نے ”رمضان المبارک کی آمد مرحبا“
کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو ماہ رمضان کے مبارک لمحات کو عبادت میں گزارنے
اور نیکیاں کرنے کی ترغیب دلائی ۔
09 اپریل2021ء کو کینیڈا کے شہر تھورن کلف میں ایک اور مقام پر مقامی زبان میں ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوت اسلامی نے ”Useless
talking“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک
اسلامی بہنوں کو فضول گوئی سے بچنے کی ترغیب دلائی۔
کینیڈا کے شہر مسی ساگا میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں اجتماع کا
انعقاد

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام09 اپریل2021ء کو کینیڈا کے شہر مسی ساگا (Mississauga) میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں اجتماع کا انعقاد کیاگیاجس
میں کم و بیش 38 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوت اسلامی نے”رمضان المبارک کی آمد
مرحبا“ کے موضوع پر بیان کیااور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رمضان
المبارک میں روزے رکھ کر گناہوں سے بچنے نیز خوب نیکیاں کرنے کا ذہن دیا۔
یوباسٹی کے 3
مختلف علاقوں میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام09 اپریل2021ء کو امریکہ کے شہر یوباسٹی کے 3 مختلف علاقوں میں (North Yuba City, South Yuba city, live Oak)میں بذریعہ اسکائپ
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا
گیاجن میں کم و بیش 23 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات اسلامی بہنوں نے”رمضان المبارک کی آمد
مرحبا“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو رمضان
المبارک میں خوب عبادت کرنے نیز زکوة، فطرہ، مدنی عطیات اور صدقات دعوت اسلامی کو
دینے کی ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام09 اپریل2021ء کوامریکہ
کے شہر یوباسٹی (Yuba City )میں بذریعہ اسکائپ سنتوں
بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 13 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوت نے ”رمضان المبارک کی آمد مرحبا“
کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو گناہوں سے بچتے ہوئے خوب نیک اعمال کرنے کا ذہن
دیا نیز اپنی زکوة، صدقات، فطرہ وغیرہ دعوت اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی۔
امریکہ کے ڈویژن
نیو یارک میں 6 مختلف مقامات بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں امریکہ کے
ڈویژن نیو یارک میں 6 مختلف مقامات کونی آئی لینڈ، برائٹن بیچ، فوسٹر ایوینیو، اوقیانوس
ایونیو، بینسن ہرسٹ ایوینیو، نیو جرسی(Coney
Island, Foster Avenue, Ocean Avenue,
Brighton Beach, Bensonhurst Avenue, new Jersey) میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات
کا انعقاد کیاگیاجن میں کم و بیش 176 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات
اسلامی بہنوں نے”رمضان المبارک کی آمد مرحبا“ کے موضوع پر بیانات کئے اور
اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو رمضان المبارک میں خوب عبادت کرنے نیز زکوة،
فطرہ، مدنی عطیات اور صدقات دعوت اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی۔

ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں
اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا
سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ
نے رسالہ”رشتہ داروں سے بھلائی“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔
اسی سلسلے میں نارتھ امریکہ ریجن (امریکہ +کینیڈا) کی کم و
بیش 1ہزار71 اسلامی بہنوں نے رسالہ”رشتہ داروں سے بھلائی“ پڑھنے /سننے کی سعادت حاصل کی۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں امریکہ کے شہر نیو یارک میں بذریعہ اسکائپ شخصیات
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوت اسلامی نے ”جنت کی قیمت“ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنی
زکوة، صدقات، عطیات وغیرہ دعوت اسلامی کو
دینے کا ذہن دیا۔
نگران مجلس
فیضان آن لائن اکیڈمی کا اسلام آباد ریجن کے شفٹ ناظمین کا مدنی مشورہ
.jpeg)
فیضان آن
لائن اکیڈمی فار بوائز کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں نگران مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی
للبنین مولانا یاسر عطاری مدنی نے مدنی مشورہ لیا جس میں اسلام آباد ریجن کے شفٹ
ناظمین نے شرکت کی۔
مدنی مشورے
میں مدنی عطیات کے حوالے سے سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا نیز اس بار زیادہ سے
زیادہ عطیات جمع کرنے اور اپنے اسٹاف کو اس کی بھرپور ترغیب دلانے کے حوالے
سے نکات دئیے۔
یوکے برمنگھم ریجن میں لگنے والے مدارس اور دیگر
دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ
بالغات کے زیرِ اہتمام ماہ مارچ2021ء میں یوکے
برمنگھم (Birmingham) ریجن میں لگنے
والے مدارس اور دیگر دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ کیجئے:
پورے ریجن میں مدرسۃالمدینہ بالغات کے درجات کی
تعداد: 100
مدرسات کی تعداد: 79
مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد:767
بذریعہ اسکائپ لگنے والے درجات کی تعداد: 7
ان میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں تعداد: 8
بذریعہ اسکائپ پڑھانے والی مدرسات کی تعداد: 15
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے والی
اسلامی بہنوں کی تعداد: 394
ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد :177
اکثر دن اپنے اعمال کا جائزہ لینے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد :196