ویسٹ مڈلینڈز کے مدرسۃ المدینہ کے تمام اساتذہ
کے لیے ایک ٹریننگ سیشن کا انعقاد
.jpg)
پچھلے دِنوں ویسٹ مڈلینڈز کے مدرسۃ المدینہ کے
تمام اساتذہ کے لیے ایک ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔
کردار سازی کے ایکسپرٹ ٹرینر نے تربیت کی اور سیکھنے سکھانے کے لئے مثبت
ماحول کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ یہ ٹریننگ سیشن اساتذہ کی مہارتوں اور پیشہ ورانہ ترقی کو
بڑھانے اور مختلف طرز عمل سے نمٹنے پر مرکوز تھا۔
جن اہم موضوعات کا احاطہ کیا گیا ان میں طرز عمل
کا انتظام، اساتذہ کو کلاس روم کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے موثر حکمت عملیوں سے
آراستہ کرنا، اور طالب علم کی فلاح و بہبود میں مدد کرنا شامل تھا۔اس سیشن نے قابل
قدر بصیرتیں، عملی تکنیکیں، اور باہمی گفتگو فراہم کی تاکہ اساتذہ کو ان کے کلاس
رومز میں مشغولیت اور نظم و ضبط کو فروغ دینے میں بااختیار بنایا جا سکے۔
سیشن میں اساتذہ کے علاوہ سید فضیل رضا عطاری (ہیڈ
آف ویلز دعوت اسلامی)، سید عمار عطاری (ہیڈ آف ویسٹ مڈلینڈز)، فیض رسول عطاری (ہیڈ آف مدرسۃ المدینہ ویسٹ مڈلینڈز) اور
دیگر نے شرکت کی۔
.jpg)
دعوتِ اسلامی کے تحت 5 فروری 2025ء کو عزیز بھٹی
ٹاؤن لاہور کے علاقے افضال پارک میں شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے کارخانے کا افتتاح کیاگیا
جس میں ٹاؤن نگران محمد ندیم عطاری اور سٹی ذمہ دار محمد رضا عطاری سمیت اہلِ علاقہ شریک ہوئے۔
افتتاحی تقریب میں تلاوت و نعت کے بعد مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اوراقِ مقدسہ کی حفاظت اور بزرگانِ دین کی
اوراقِ مقدسہ سے محبت پر بیان کرتے ہوئے حاضرین کو دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی
کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔
واضح رہے اس کارخانے میں ماہانہ کم و بیش 2 ہزار
500 باکسز تیار کر کے لاہور سٹی کے مختلف
مقامات پر اوراقِ مقدسہ کی حفاظت کے لئے لگائے جائیں گے۔
.jpg)
5 فروری 2025ء کو قراٰنِ کریم کی تعلیم دنیا
بھر میں عام کرنے والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز کے تحت سیال موڑ،
سرگودھا میں تقسیمِ اسناد پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں علمائے کرام، سیاسی و
سماجی شخصیات اور دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
معمول کے مطابق پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ
پاک اور نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم سے کیا گیا جس کے
بعد نگرانِ ڈویژن مشاورت عادل رضا عطاری نے ”تلاوت کے فضائل“ کے موضوع پر
بیان کیا۔
پروگرام کے آخر میں مدرسۃ المدینہ بوائز کے بچوں
کی حوصلہ افزائی کے لئے اُن کے درمیان
سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔(رپورٹ:محمد ہارون عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے تحت 7
فروری 2025ء کو ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے سابق مشیر وزیر اعلی سندھ اور پاکستان
پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ایسٹ کے صدر اقبال ساند سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات ذمہ داران نے صدر اقبال ساند کو
نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں شبِ برأت کے اجتماع میں عالمی مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ کراچی آنے کی دعوت دی اور اپنے بچوں کو دعوتِ اسلامی کے جامعۃ المدینہ بوائز
میں ایڈمیشن کروانے کا ذہن دیا۔

شعبہ روحانی علاج دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں ٹھٹہ ، سندھ میں واقع مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ میں 3 دن کا روحانی علاج کورس منعقد کیا گیا جس میں بنبھور ڈویژن کے
اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔
اس موقع پر
شعبہ روحانی علاج کے ذمہ دار امان اللہ عطاری نے
تعویذات لکھنے کے بارے میں اسلامی بھائیوں کی مختلف امور پر رہنمائی کی اور انہیں
دم کرنے سمیت کاٹ کرنے کا طریقہ بتایا نیز اس کی چند احتیاطیں بھی بیان کیں۔
جوائنٹ روڈ کوئٹہ، بلوچستان میں3 دن پر مشتمل روحانی علاج کورس کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی کے تحت پچھلے دنوں جوائنٹ
روڈ کوئٹہ، بلوچستان میں واقع جامع مسجد قیومیہ قادریہ میں 3 دن پر
مشتمل روحانی علاج کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں کوئٹہ ڈویژن کے اسلامی بھائیوں
نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق
شعبہ روحانی علاج کے ذمہ دار نور محمد عطاری نے تعویذات لکھنے کے بارے میں اسلامی
بھائیوں کی مختلف امور پر رہنمائی کی اور انہیں دم کرنے سمیت کاٹ کرنے کا طریقہ
بتایا نیز اس کی چند احتیاطیں بھی بیان کیں۔
.jpg)
اوکاڑہ پنجاب
کے علاقے محبوب ٹاؤن میں موجود مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ روحانی علاج کے تحت پچھلے دنوں 3 دن کا روحانی علاج کورس منعقد کیا گیا جس میں ساہیوال
ڈویژن کے عاشقانِ رسول شریک ہوئے۔
اس دوران شعبہ
روحانی علاج کے ذمہ دار مولانا محمد عثمان عطاری مدنی نے تعویذات لکھنے کے بارے
میں اسلامی بھائیوں کی مختلف امور پر رہنمائی کی اور انہیں دم کرنے سمیت کاٹ کرنے
کا طریقہ بتایا نیز اس کی چند احتیاطیں بھی بیان کیں۔
اس کے علاوہ ذمہ
دار اسلامی بھائی نے شرکائے کورس کو غمخواریِ امت کا جذبہ دلاتے ہوئےشعبے کے متعلق
نئی اپڈیٹس سے آگاہ کیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں حصہ لینے کی
ترغیب دلائی۔(رپورٹ:سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

سہون شریف
سندھ میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ روحانی علاج کے تحت پچھلے دنوں 3 دن کا روحانی علاج کورس منعقد ہوا جس میں حیدرآباد ڈویژن
کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
شعبہ روحانی
علاج کے ذمہ دار امان اللہ عطاری نے
تعویذات لکھنے کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی مختلف امور پر رہنمائی کی اور انہیں
دم کرنے سمیت کاٹ کرنے کا طریقہ بتایا نیز اس کی چند احتیاطیں بھی بیان کیں۔
ذمہ دار
اسلامی بھائی نے شرکائے کورس کو غمخواریِ امت کا جذبہ دلاتے ہوئےشعبے کے متعلق نئی
اپڈیٹس سے آگاہ کیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن
دیا۔(رپورٹ:سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اور وزیر جیل خانہ جات سمیت کئی شخصیات کافیضان مدینہ
کراچی کا دورہ
.jpg)
پچھلے دِنوں وزیر سائنس
و ٹیکنالوجی شفقت ایاز، وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی ڈاکٹر اسرار، فوکل پرسن
اشفاق مروت، وزیر جیل خانہ جات ہمایوں خان، چیئرمین زکوٰۃ و عشر امتیاز خان، وائس
چانسلر عطاءالرحمن اور پروفیسر انور نے دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
کراچی کا دورہ کیا۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے ذمہ داران حاجی یعقوب
عطاری اور عبدالرزاق عطاری نے اِن شخصیات کا استقبال کیا۔
مجلس رابطہ کے ذمہ داران نے انہیں اسلامک ریسرچ
سینٹر المدینۃ العلمیۃ، آئی ٹی ڈپارٹمنٹ ،
ٹرانسلیٹشن ڈپارٹمنٹ سمیت مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا۔ شخصیات نے کنزالمدارس
بورڈ کے تحت ہونے والے سالانہ امتحانات کے
سینٹر کا دورہ بھی کیا اور طلبہ کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر شخصیات کی رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا
عطاری اور رکن شوریٰ حاجی لقمان عطاری سے ملاقات بھی ہوئی جنہوں نے شخصیات کو دعوتِ
اسلامی کی دینی، اصلاحی اور فلاحی خدمات کے بارے میں بریف کیا۔
تمام شخصیات نے دورے کو کامیاب قرار دیتے ہوئے بڑی خوشی کا اظہار کیا اور دعوتِ اسلامی کی ترقی
کے لئے اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
08 فروری 2025 ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ کراچی میں ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا سلسلہ

دنیا کی مصیبتوں کی وجہ سے موت کی دعا اور تمنا
کرنا جائز نہیں۔یہ کہنا تھا دعوتِ اسلامی کے بانی و امیر اہل سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہکا جو 10
شعبان شریف 1446ھ، 08 فروری 2025 ء کو
ہونے والے ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں عاشقانِ رسول سے گفتگو کررہےتھے۔ انہوں نے
مزید کہا کہ آج کل لوگ دنیاوی آزمائش کا
شکا رہوکر موت کی تمنا کرنے لگ جاتے ہیں کہ اِس سے اچھا تو مجھے موت آجاتی،حالانکہ
موت کی دعا اگر دنیاوی مصیبتوں کی وجہ سے
مانگی جائے تو اِس کو علمائے کرام نے ناجائز قرار دیا ہے۔
اُنہوں نے دنیاوی آزمائشوں اور تکالیف پر صبر و
تحمل سے کام لینے اورجو نعمتیں میسر ہیں اُن پر اللہ پاک کا شکر ادا کرنے کا ذہن
دیتے ہوئے عاشقانِ رسول کی مختلف اُمور پر
رہنمائی فرمائی۔
مدنی مذاکرے کے دوران کالرز کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات بھی شامل کئے
گئے جن کے امیر اہل سنت نے علم و حکمت سے بھرپور جوابات ارشاد فرمائے۔ عالمی مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہزاروں عاشقانِ رسول نے آکر جبکہ درجنوں مقامات پر
جمع ہوکر کثیر عاشقانِ رسول نے اجتماعی طور
پر مدنی چینل کے ذریعے مدنی مذاکرے میں شرکت کی۔
واضح رہے کہ دعوتِ اسلامی کی جانب سے ہر ہفتے کی
رات کو مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ مدنی مذاکرےکا مرکزی اجتماع عالمی مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہوتا ہے جبکہ کراچی کے مختلف علاقوں، پاکستان کے
مختلف شہروں اور بیرونِ ملک کے کئی ممالک
میں دعوتِ اسلامی کے مدنی مراکز اور دیگر مقامات پر بڑی تعداد میں عاشقانِ رسول
جمع ہوکر مدنی مذاکرے میں شرکت کرتے اور علم دین کا خزانہ حاصل کرتے ہیں۔
یہ مدنی مذاکرہ
دیکھنے کے لئے نیچے کلک کیجئے
.jpg)
تفصیلات کے مطابق ایکسپو
سینٹر لاہور میں 05 سے 09 فروری 2025ء تک 38
ویں پانچ روزہ ” لاہور انٹرنیشنل بک فیئر“
یعنی کتب میلے کا انعقاد ہوا۔ بک فیئر میں نوجوان، بچے، بزرگ اور اسٹوڈنٹس
سبھی کتابوں سے اپنی دوستی نبھانے کے لیے بڑی تعداد میں موجود تھے۔
سائنس، تاریخ، اردو ادب اور اسلامیات سمیت بیشتر
موضوعات پر لاکھوں کتب کی نمائش کے دوران علم
و ادب کے شوقین افراد اپنی مَن پسند کتابیں خریدتے نظر آئے۔
پانچ روزہ بک فیئرمیں 200 سے زائد کتابوں کے اسٹالز
سجائے گئے جن میں دعوتِ اسلامی کے پبلشنگ ڈپارٹمنٹ ”مکتبۃ المدینہ“ نے بھی حصہ لیا۔
مکتبۃ المدینہ کے اسٹال پر قرآن، تفسیر، حدیث، سیرت،اسلامی تاریخ، دینی مسائل،روحانی علاج، وظائف اور بچوں
کی کہانیوں سمیت مختلف اسلامی موضوعات پر کتب و رسائل رکھے گئے۔
دعوتِ اسلامی کی خاص بات یہ ہے کہ دنیا بھر میں دینی
کام کی اشاعت کے سبب دعوتِ اسلامی کی جانب سے اسلامی لیٹریچر صرف اردو زبان میں ہی نہیں بلکہ دنیا کی
40 کے قریب زبانوں میں شائع ہوتا ہے۔ لاہور انٹرنیشنل بک فیئر میں بھی مختلف زبانوں
بالخصوص اردو، انگلش اور عربی زبان میں کتابیں اور رسائل دستیاب تھے۔ خوشبو کے شوقین
افراد کے لئے مکتبۃ المدینہ کے اسٹال پر MISKY عطر
اور پرفیوم بھی موجود تھے ۔ ادبی میلے میں آنے والے شائقینِ کتب کے لئے مکتبۃ المدینہ
کی تمام پروڈکٹس پر 20فیصد ڈسکاؤنٹ بھی لگایا گیا تھا۔
شائقینِ کتب کی بڑی تعداد نے مکتبۃ المدینہ کے اسٹال کا وزٹ کیا اور
اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مکتبۃ المدینہ علم و ادب کے شوقین افراد کو ایک بہترین پلیٹ
فارم فراہم کررہا ہے اور ہم اپنی پسندیدہ کتابوں کی خریداری کرکے نئے خیالات سے
روشناس ہورہے ہیں اور ہماری اسلامی نالج میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔
واضح رہے کہ مکتبۃ المدینہ آپ کو گھر بیٹھے بھی کتابیں اور رسائل پہنچانے
کا عزم رکھتا ہے ۔ گھر بیٹھے آرڈر کرنے کے لیے ابھی رابطہ کریں:
0313-1139278

تفصیلات کے مطابق دعوتِ اسلامی نے اپنا OTT پلیٹ فارم Islam Forever لانچ کردیا گیاہے۔ یہ ایپلیکیشن یوٹیوب کی طرح ہے جس میں صرف اسلامی
ویڈیوز ہیں۔ ایپلی کیشن کا کمال یہ ہے کہ اس ایپلی کیشن میں کسی قسم کا ایڈ نہیں
چلے گا۔
اس ایپلیکیشن کو ایک بار لازمی انسٹال کیجئے !!
Download
Islam For
Ever-Dawateislami
For IOS
https://apps.apple.com/app/id6740846066
For Android