شعبہ روحانی علاج دعوتِ اسلامی کے تحت  پچھلے دنوں ٹھٹہ ، سندھ میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں 3 دن کا روحانی علاج کورس منعقد کیا گیا جس میں بنبھور ڈویژن کے اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔

اس موقع پر شعبہ روحانی علاج کے ذمہ دار امان اللہ عطاری نے تعویذات لکھنے کے بارے میں اسلامی بھائیوں کی مختلف امور پر رہنمائی کی اور انہیں دم کرنے سمیت کاٹ کرنے کا طریقہ بتایا نیز اس کی چند احتیاطیں بھی بیان کیں۔

علاوہ ازیں ذمہ دار اسلامی بھائی نے شرکائے کورس کو شعبے کے متعلق نئی اپڈیٹس سے آگاہ کیا جبکہ انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب بھی دلائی۔(رپورٹ:سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)