علمِ دین کو  فروغ دینے، لوگوں کے دینی و دنیاوی مسائل حل کرنے، اُن کے عقائد و نظریات کی حفاظت کرنے اور انہیں شرعی مسائل سے آگاہ کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں علمِ دین عام کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے جوابات دیئے جاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج مورخہ 08 فروری 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرے کا اہتمام کیا جائے گا جس کا آغازبعد نمازِ عشا رات تقریباً 8:30 پر تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہو گا۔

شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ مدنی مذاکرے میں شریک عاشقانِ رسول کی دینی،دنیاوی، اخلاقی، شرعی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے مدنی پھولوں سے نوازیں گے۔

واضح رہے کہ مدنی مذاکرہ مدنی چینل پر راہِ راست (Live) نشر کیا جائے گا ، ملک و بیرونِ ملک میں رہنے والے اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں اس مدنی مذاکرے میں شرکت کرکے علمِ دین حاصل کریں۔

امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ سے سوالات کرنے کے لئے اس نمبر03128736499 پر واٹس اپ کریں۔


دینِ اسلام کی تعلیمات میں سے ہے کہ تمام مسلمان بھائی آپس میں محبت سے ملیں، ایک دوسرے کو سلام کریں اور آپس کی ناراضیوں و ناچاکیوں کو دور کریں۔

اسی سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے تحت شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے عاشقانِ رسول کو رسالہ ناراضیوں کا علاج پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے / سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔

دعائے عطار

یاربَّ المصطفےٰ! جو کوئی 27 صفحات کا رسالہناراضیوں کا علاجپڑھ یاسُن لے اُسے دنیا و آخرت کے رنج و غم سے بچا اور دونوں جہانوں کی خوشیاں نصیب فرما۔ اٰمین

یہ رسالہ آڈیو میں سننے اور اردو سمیت کئی زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:


31 جنوری 2025ء کو عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت  ستیانہ روڈ برانچ، فیصل آباد پنجاب میں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کا ماہانہ مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں اہم ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔

شعبے کے دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے نگرانِ شعبہ مولانا غلام الیاس عطاری مدنی نے تقرری کے نظام پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کی اور انہیں تمام نظام کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ نے رمضان عطیات کے اہداف کو مکمل کرنے کی ترغیب دلائی نیز 2025ء کی پلاننگ پر بھی مشاورت کی جس پر تمام ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

19 جنوری 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت جہلم، پنجاب کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ایک مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبہ گلگت بلتستان کے ڈویژن نگران اور صوبائی ذمہ داران نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی بغداد رضا عطاری نے 12 دینی کاموں پر کلام کرتے ہوئے ذمہ داران کی تقرری، رمضان اعتکاف، رمضان عطیات اور دیگر اہم مدنی پھولوں کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کی۔(رپورٹ:عابد عطاری معاون رکن شوری حاجی بغداد رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


30جنوری 2025ء کو ڈڈلی ویسٹ مڈلینڈز یوکے (Dudley, West Midlands, UK) میں قائم جامع مسجد فاروقِ اعظم میں دعوتِ اسلامی کا ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں رہائشی عاشقانِ رسول کی شرکت ہوئی۔

معمول کے مطابق ہفتہ وار اجتماع کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کے بعد نعت خواں اسلامی بھائی نے پیارے آقا مکی مدنی مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہ میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا۔

تلاوتِ قراٰنِ مجید کرنے اور بارگاہِ رسالت صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں نذرانہ ٔعقیدت پیش کرنے کے بعد نگرانِ ویلز UK سیّد فضیل رضا عطاری (Head of Wales & FGRF UK) نے ”امام اعظم ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کی سیرت و صفات“ کے موضوع پر بیان کیا اور وہاں موجود عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی تربیت کی۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


صوبہ سندھ کے شہر میرپور خاص میں موجود دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں 25 جنوری 2025ء کو ایک میٹنگ ہوئی جس میں صوبائی و ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔

اس میٹنگ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی بغداد رضا عطاری نے اپنی گفتگو کے دوران سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ، مختلف کورسز اور رمضان اعتکاف کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی۔

اسی طرح رکنِ شوریٰ نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تقرری کے بارے میں مشاورت کی جس پر وہاں موجود اسلامی بھائیوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:عابد عطاری معاون رکن شوری حاجی بغداد رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تعلیمی بورڈ کنزالمدارس کے سالانہ امتحانات 2025ء کا باقاعدہ آغاز 1 فروری 2025ء سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع مرکزی جامعۃ المدینہ فیضانِ مدینہ G-11 سمیت پاکستان بھر کے مختلف مقامات پر کردیا گیا۔

معلومات کے مطابق مرکزی جامعۃ المدینہ فیضانِ مدینہ اسلام آباد G-11میں کم و بیش 17 اساتذۂ کرام کے زیرِ نگرانِ 372 طلبۂ کرام سالانہ امتحانات 2025ء میں شرکت کر رہے ہیں۔

اس دوران کنزالمدارس بورڈ فیصل آباد کے صدر و رکنِ شوریٰ مولانا حاجی محمد جنید عطاری مدنی نے ذمہ داران کے ہمراہ مرکزی جامعۃ المدینہ فیضانِ مدینہ اسلام آباد G-11 میں ہونے والے سالانہ امتحانات کا جائزہ لیا اور اس حوالے سے اپنے تأثرات دیئے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں موجود  دعوتِ اسلامی کے تعلیمی خدمات سرانجام دینے والے شعبے کنزالمدارس بورڈ کے ہیڈ آفس میں 1 فروری 2025ء کو شعبہ تعلیم کے ذمہ داران کے ہمراہ میٹنگ ہوئی۔

اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین عبدالوہاب عطاری اور مولانا حاجی محمد جنید عطاری مدنی(صدر کنزالمدارس بورڈ) سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائی موجود تھے۔

اراکینِ شوریٰ اور وہاں موجود تمام ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے میٹنگ کے دوران مختلف موضوعات پر مشاورت کی نیز تعلیمی معاملات کے حوالے سے اپنی اپنی رائے پیش کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

فیصل آباد پنجاب میں قائم دعوتِ اسلامی کے تعلیمی بورڈ کنزالمدارس ہیڈ آفس میں 31 جنوری 2025ء کو استاذُ العلماء مولانا ابوالکرم نور احمد قادری صاحب اور مولانا رئیس  خان صاحب کی آمد ہوئی۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و صدر کنزالمدارس بورڈ مولانا حاجی محمد جنید عطاری مدنی نے علمائے کرام سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا اور چند اہم امور پر مشاورت کی جس پر انہوں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔آخر میں رکنِ شوریٰ نے علمائے کرام کو مکتبۃ المدینہ کی کُتُب تحفے میں پیش کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

ماہِ جنوری 2025ء کی 31 تاریخ کو ابو النور مفتی منور حسین سعیدی صاحب کی دعوتِ اسلامی کے تعلیمی بورڈ کنزالمدارس  ہیڈ آفس فیصل آباد میں آمد ہوئی جہاں اُن کی ملاقات رکنِ شوریٰ و صدر کنزالمدارس بورڈ مولانا حاجی محمد جنید عطاری مدنی سے ہوئی۔

اس دوران ایک میٹنگ ہوئی جس میں رکنِ شوریٰ مولانا حاجی محمد جنید عطاری مدنی نے مفتی منور حسین سعیدی صاحب کو تعلیمی بورڈ کے متعلق چند اہم نکات پر تبادلۂ خیا ل کیا۔

میٹنگ کے بعد مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد شہروز عطاری نے مفتی منور حسین سعیدی صاحب کو کنزالمدارس بورڈ ہیڈ آفس کا وزٹ کرواتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی تعلیمی خدمات کے حوالے سے بتایا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز  کے تحت 28 جنوری 2025ء کوماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ساہیوال ڈویژن کے شفٹ تعلیمی ذمہ داران (مفتشین) نے بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کی۔

ڈویژن تعلیمی امور کے ذمہ دار مولانا محمد شفیق عطاری مدنی نے مدنی مشورے میں ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے دینی کاموں میں مضبوطی لانے، ماتحت اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کرنے اور انہیں باصلاحیت بنانے کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا۔

ذمہ دار نے شعبے کی دینی کاموں پر اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کی اور کنزالمدارس کے تجوید کے امتحانات کی تیاری کرنے نیز ہر ماہ مدرسین کے ماہانہ مدنی مشورے میں انہیں اہداف دینے پر تبادلۂ خیال کیا ۔

اسی طرح رکنِ شعبہ سیّد انس عطاری نے مدرسین کی رہنمائی کے دوران مدرسین کے اندازِ تدریس میں بہتری لانے کے پوائنٹس پر ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:مولانا محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت 27 جنوری 2025ء کو آن لائن ماہانہ میٹنگ ہوئی جس میں گجرات اور دینگاہ برانچز کے مدرسین بذریعہ انٹرنیٹ شریک ہوئے۔

اس میٹنگ میں گجرانوالہ اور اولپنڈی کے تعلیمی امور ذمہ دار حافظ جواد عطاری نے مدرسین کی رہنمائی کرتے ہوئے انہیں انگلش لینگویج کورس کرنے، اپنی اسکلز بڑھانے اور دیگر تعلیمی معاملات پر گفتگو کی۔(رپورٹ:مولانا محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)