12 شعبان المعظم, 1446 ہجری
صوبہ سندھ کے شہر میرپور خاص میں موجود دعوتِ
اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں 25 جنوری 2025ء کو ایک میٹنگ ہوئی جس میں
صوبائی و ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔
اس میٹنگ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
بغداد رضا عطاری نے اپنی گفتگو کے دوران سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ، مختلف کورسز اور رمضان
اعتکاف کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی۔
اسی طرح رکنِ شوریٰ نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں
کی تقرری کے بارے میں مشاورت کی جس پر وہاں موجود اسلامی بھائیوں نے دعوتِ اسلامی
کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:عابد عطاری معاون رکن شوری حاجی بغداد
رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)